! آج قرآنی فانٹ !

arifkarim

معطل
100.gif
 

بلال

محفلین
بہت بہتر جناب عارف کریم بھائی۔۔۔ برائے مہربانی جو بھی فانٹ کو شروع کریں اس کو مکمل کریں یہ نہ ہو یہ بھی باقی فانٹ کی طرح کچھ مسائل لیے ہوئے ایسے ہی پڑا رہے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
چھوٹا ن نیچے شامل کر دیا ہے۔ دونوں رسمل خطوط میں۔ کیا کوئی اونچا نون کا کوئی نمونہ پیش کر سکتا ہے، زیر اور زبر کیساتھ، تاکہ اسے بھی شامل کیا جاسکے؟

a105.gif
 

arifkarim

معطل
سلیم فانٹ میں الف مکسورہ کی پہلی اور درمیانی شکل شامل نہیں‌تھی۔ اسے بھی شامل کر دیا ہے:
a109.gif
 
عارف آپ خوش بخت ہو کہ آپ کو یہ ہنر آتا ہے۔ اور اس کے ذریعے آپ قرآن اور خلق کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپکو احسن بدلہ خدا کی ذات ہی دے سکتی ہے۔ اور بندہ بھی مدینہ سے دعا گو ہے کہ خدا باری تعالی آپکو کامیابی اور ترقی عطا کرے۔ آمین ثم آمین۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ عارف کریم بھائی!
امید ہے خدا تعالٰی سے کہ آپ بخیرو عافیت ہونگے۔ الحمد اللہ عزوجل آپ کی محنت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ دین کے کام میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ جبھی تو ساری دنیا نستعلیق فانٹ کے پیچھے پڑی ہے کہ کسی طرح کریکٹر بیس نستعلیق بن جائے۔ قرآنی فانٹ اور وہ بھی برصغیری قرآنی فانٹ کی طرف تو شاید ہی کسی کا دھیان گیا ہو۔ لیکن ماشاء اللہ عزوجل آپ نے اس طرف اچھی پیشرفت کی اور دنیا والوں کو بھی دین کے اس کام کی طرف لائیں۔
بس آپ سے یہ عرض کرنی تھی کہ آپ اپنی فانٹ میں "صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے صرف ""ص"" " یا اسی طرح دیگر جیسے "رح" یا "رض" وغیرہ اکثر لوگ لکھتے ہے ، ان آپشنز کو سرے سے شام ہی نا کیجئے گا۔ کیونکہ علماء کرام دین کے اس کام کی چوری کو سخت گناہ تصور کرتے ہے ۔ حالانکہ دنیا والے نہیں مانتے۔ لیکن ہم نے دنیا والوں کو نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم کو خوش کرنا۔ ان شاء اللہ عزوجل اگر آپ نے یہ مشورہ مان لیا تو قیامت تک آپ کو اور آپ کے دیگر مدد گاروں کو پورا درودوسلام لکھنے پڑھنے کا ثواب ملتا رہے گا جب تک کہ یہ فانٹ چلتا رہا۔ (ان شاء اللہ عزوجل)۔
ایک بار پھر جزاک اللہ خیر۔
والسلام
 

طمیم

محفلین
محترم عارف کریم صاحب
آپ نے بہت سے پراجیکٹس پر بیک وقت کام شروع کررکھا اور بہت محنت کررہے ہیں ۔ اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہو۔ جزاکم اللہ ۔ تصویری نمونوں کا دیدار تو کروا ہی رہیں ہیں ۔ فونٹ کا کب دیدار کروائیں گے۔ :):grin:
 

arifkarim

معطل
وولٹ میں عمودی علامات لگانا بہت آسان تھا، مگر افقی اور قطری علامات لگانا تقریبا ناممکن۔ مگر اب خدا تعالی کے فضل سے، وولٹ میں سپیسنگ کی پراگرامنگ کے ذریعے سب مسائل دور ہو گئے ہیں۔ :eek:
اب یہ فانٹ 99،9 فیصد تمام برصغیری علامات کو سپورٹ کرتا ہے۔ ساتھ میں خآکسار نے چھوٹا ن اونچا کو بھی شامل کر دیا ہے۔
ذیل میں چھپے ہوئے قرآن کا آج قرآنی فانٹ سے موازنہ کیا گیا ہے۔ اگر آپ کو کوئی فرق نظر آئے تو ضرور بتائیں۔ :)

a129.gif
 

باسم

محفلین
ماشاءاللہ بہت خوب مگر
پہلی آیت میں غلطی ہے "یکونون" کو "یکون" لکھا ہے :)
 
Top