الوداعی تقریب آخری مراسلہ از یاز

یاز

محفلین
السلام علیکم
اگر محفل اگلے چھ آٹھ گھنٹوں میں بند ہونے جا رہی ہے، تو میری جانب سے یہ آخری مراسلہ ہے۔
کوئی لمبی چوڑی تقریر نہیں کرنی۔ بس اتنا ہی کہنا ہے کہ یہاں بہت اچھا وقت گزرا۔ سبھی محفلین بہت سلجھے ہوئے، ملنسار اور محبتیں بانٹنے والے محسوس ہوئے۔
اسی دوران کسی سے کوئی تلخ کلامی یا گستاخی ہوئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ ڈسکورڈ کی صورت میں متبادل باہمی رابطے کی ایک منظم صورت تو موجود ہے ہی۔
اس کے علاوہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پہ بھی رابطہ کرنا ہو تو ہینڈل یہ رہا
mujee101b
سب کے لئے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات۔
خدا حافظ
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔

اسی دوران کسی سے کوئی تلخ کلامی یا گستاخی ہوئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں۔
بن باس کے علاؤہ سب معاف ہے۔ خوش رہیں، ہنستے مسکراتے رہیں اور مسکراہٹیں بانٹتے رہیں۔ شکریہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام علیکم
اگر محفل اگلے چھ آٹھ گھنٹوں میں بند ہونے جا رہی ہے، تو میری جانب سے یہ آخری مراسلہ ہے۔
کوئی لمبی چوڑی تقریر نہیں کرنی۔ بس اتنا ہی کہنا ہے کہ یہاں بہت اچھا وقت گزرا۔ سبھی محفلین بہت سلجھے ہوئے، ملنسار اور محبتیں بانٹنے والے محسوس ہوئے۔
اسی دوران کسی سے کوئی تلخ کلامی یا گستاخی ہوئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ ڈسکورڈ کی صورت میں متبادل باہمی رابطے کی ایک منظم صورت تو موجود ہے ہی۔
اس کے علاوہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پہ بھی رابطہ کرنا ہو تو ہینڈل یہ رہا
mujee101b
سب کے لئے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات۔
خدا حافظ
اللہ حافظ ، یاز بھائی ۔ بیشک اردو محٖل پر سب لوگ بہت سلجھے ہوئے اور محبتی ہیں ۔ بہت اچھا وقت گزرا یہاں ۔
اگر میری کوئی بات گراں گزری ہو تو میں اپ سےاور تمام محفلین سے معافی کا خواستگار ہوں ۔ امید ہے کہ کشادہ دلی سے کام لیتے ہوئے درگزر فرمائیں گے۔
 
جاسمن

لائبریرین
یہی گزارش میری بھی ہے کہ میری جو باتیں ناگوار گزری ہوں، کسی کا دل دکھایا ہو، ازراہِ کرم مجھے معاف کیجیے گا۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم
اگر محفل اگلے چھ آٹھ گھنٹوں میں بند ہونے جا رہی ہے، تو میری جانب سے یہ آخری مراسلہ ہے۔
کوئی لمبی چوڑی تقریر نہیں کرنی۔ بس اتنا ہی کہنا ہے کہ یہاں بہت اچھا وقت گزرا۔ سبھی محفلین بہت سلجھے ہوئے، ملنسار اور محبتیں بانٹنے والے محسوس ہوئے۔
اسی دوران کسی سے کوئی تلخ کلامی یا گستاخی ہوئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ ڈسکورڈ کی صورت میں متبادل باہمی رابطے کی ایک منظم صورت تو موجود ہے ہی۔
اس کے علاوہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پہ بھی رابطہ کرنا ہو تو ہینڈل یہ رہا
mujee101b
سب کے لئے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات۔
خدا حافظ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
وعلیکم السلام!
خدا حافظ کہنا آسان تھوڑی ہے بڑے مشکل ہوتے ہیں وہ لمحے!
جانے انجانے میں کسی کی دل آزاری ہوئی ہو کوئی بات گراں گزری ہو تو معاف کر دیجے گا۔
اردو محفل کو بھول نہیں سکتے ۔
ہم بھول سکے ہیں نہ تجھے بھول سکیں گے
تو یاد رہے گا ہمیں ہاں یاد رہے گا
اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top