سب چراغوں کی ہدایات کا مطلب سمجھے - کومل جوئیہ

یاز

محفلین
سب چراغوں کی ہدایات کا مطلب سمجھے
چاند روٹھا تو سیہ رات کا مطلب سمجھے

اس پہ اترے تھے محبت کے صحیفے لیکن
ایک کافر کہاں تورات کا مطلب سمجھے

کون رہ رہ کے وفاؤں کو نبھانا سیکھے
کون فرسودہ روایات کا مطلب سمجھے

اس سے پہلے تو دعاؤں پہ یقیں تھا کم کم
تو نے چھوڑا تو مناجات کا مطلب سمجھے

جب وہ بھر بھر کے لٹاتا رہا اوروں پہ خلوص
ہم تہی دست عنایات کا مطلب سمجھے

اب کسی اور طرف بات گھمانے والے
میں سمجھتی ہوں تری بات کا مطلب سمجھے

تجھ کو بھی چھوڑ کے جائے ترا اپنا کوئی
تو بھی اک روز مکافات کا مطلب سمجھے
(کومل جوئیہ)
 
سب چراغوں کی ہدایات کا مطلب سمجھے
چاند روٹھا تو سیہ رات کا مطلب سمجھے

اس پہ اترے تھے محبت کے صحیفے لیکن
ایک کافر کہاں تورات کا مطلب سمجھے

کون رہ رہ کے وفاؤں کو نبھانا سیکھے
کون فرسودہ روایات کا مطلب سمجھے

اس سے پہلے تو دعاؤں پہ یقیں تھا کم کم
تو نے چھوڑا تو مناجات کا مطلب سمجھے

جب وہ بھر بھر کے لٹاتا رہا اوروں پہ خلوص
ہم تہی دست عنایات کا مطلب سمجھے

اب کسی اور طرف بات گھمانے والے
میں سمجھتی ہوں تری بات کا مطلب سمجھے

تجھ کو بھی چھوڑ کے جائے ترا اپنا کوئی
تو بھی اک روز مکافات کا مطلب سمجھے
(کومل جوئیہ)
عمدہ شراکت جی۔ (y)
 

یاز

محفلین
یہ خاتون کوئی معروف شاعرہ ہیں ؟
جدید دور کی شاعرہ ہیں تو، بہت معروف تو یقیناً نہیں، لیکن اتنی مشہور ضرور ہیں۔
فیس بک پیج بھی رکھتی ہیں۔

میرے بھیجے ہوئے خط بھیج کے پیغام دیا
تم جو چاہو تو انہیں آگ لگا سکتی ہو

اک اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں امیدیں
یہ جو اب خواب ہیں راوی میں بہا سکتی ہو

اب ہواؤں سے بھی وہ میرا پتہ پوچھتا ہے
کل جو کہتا تھا مجھے چھوڑ کے جا سکتی ہو
 

صابرہ امین

لائبریرین
جب وہ بھر بھر کے لٹاتا رہا اوروں پہ خلوص
ہم تہی دست عنایات کا مطلب سمجھے

اب کسی اور طرف بات گھمانے والے
میں سمجھتی ہوں تری بات کا مطلب سمجھے

تجھ کو بھی چھوڑ کے جائے ترا اپنا کوئی
تو بھی اک روز مکافات کا مطلب سمجھے
بہت ہی عمدہ اشعار۔ ۔ !! کیا بات ہے۔ پہلے کبھی ان کو نہیں پڑھا! شراکت کا شکریہ!
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top