سیب بھی ایسا کہیں اور نہ کھایا!خوبانی کا ذکر بے ضروری ہے کیونکہ اس سے ذائقہ دار خوبانی شاید کہیں نہیں ۔
وادی کے پہاڑوں میں قدرت کا پیش بہا اور قیمتی خزا نہ پوشیدہ ہیں۔
ہشوپی باغ ۔پھولوں اور پھلوں کی جنت ہے۔
بالکل درست کہا آپ نےسیب بھی ایسا کہیں اور نہ کھایا!
لوگوں کا رویہ واقعی قابل تعریف ہے۔ لیکن یہ جو آپ نے مٹھاس کی بات کی، شوگر لیول چیک کیا تھا واپسی پہ؟بالکل درست کہا آپ نے
بٹیا پھل نہایت عمدہ پورے پاکستان میں اتنے مزیدار پھل مظفر آباد کے ہم سمجھتے تھے پہلے پر اب نہیں شاید وہاں کے لوگوں کی مٹھاس انکی ہر چیز میں محسوس ہوتی ہے
ابھی دو دن پہلے ہم
ایک ٹیسٹ کرنے آغا گئے جو ڈاکٹر ٹیسٹ کررہے تو وہ اسکردو کے تھے ہم انکے تعریف کی تو کہنے لگے شکر ہے آپکا واسطہ اچھے لوگوں سے ہوا۔
سب سے بڑی بات ٹریفک پھنسا ہے پر کوئی ایگریش نہیں بڑی خوشی خوشی لوگوں کو راستہ دیتے ہیں ۔لوگوں کا رویہ واقعی قابل تعریف ہے۔ لیکن یہ جو آپ نے مٹھاس کی بات کی، شوگر لیول چیک کیا تھا واپسی پہ؟
آپا جی، وہاں کے لوگوں کا رویہ بقیہ پاکستانی عوام کی نسبت ایکسیپشنل لگتا ہے مگر وہ خود کو پاکستانی نہیں کہتے۔ ان کا ایک ایریا پہلے بھی چین کو دیا گیا تھا۔ اب بھی اندر کی خبریں رہتی ہیں کہ شاید فنڈنگ وغیرہ ہوتی ہے ان کے پاس۔ (وللہ اعلم) لیکن بجلی اور دیگر اخراجات کی کھنچائی جو بقیہ پاکستانی عوام کے لیے ہے وہ ان سب کے لیے نہیں ہے۔(میرا بھی بہت اچھا تجربہ رہا وہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ بھی اور لاہور تا سکردو پورے ٹرپ میں ہماراگائیڈ بھی مقامی بلتی تھا) لیکن بات وہی ہے کہ ان کی زندگی کی کہانی اور لائف سٹائل اور ہے۔ ریلیٹ کرنا ذرا مشکل ہے بھئی، ہم لوگ جس دوڑ میں پل بڑھ کے جوان ہو رہے ہیں اللہ ہی معاف کرے۔ یہاں کہاں وہ قدریں دکھانے کو بھی رہنی ہیں!سب بڑی بات جو ہمیں بے حد پسند آئی ۔۔وہ یہ کہ۔ جو صاحب ہمارے گائیڈ تھے کسی بات میں اپنی مرضی نہیں مسلط ہماری پسند ناپسند پوچھتے پھر آگے بڑھتے اور ایک اچھے گائیڈ کی طرح راہنمائی کرتے راستے میں ہمیں ایچ بی اسکردو برانچ اور مختلف بینکوں کی برانچز نظر آئی اے ٹی ایم کے کھلے دروازوں پرجب ہم نے اور رباب نے اعتراض کیا کہ یہ دروازے کھلے کیوں ہیں
کیونکہ کراچی میں اسطرح نہیں کیا جاسکتا
رباب کا تعلق
Consumer Compliance/customer service
تو معلوم ہوا کہ یہاں یہ عام ہے
کیونکہ
اسٹریٹ کرائم نہ ہونے برابر ہیں
لوگ آپس میں اے ٹی ایم کے استعمال میں بھی ایکدوسرے کی مدد کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔۔
لاء اینڈ آرڈر اتنا بہتر کہ ہماری حیرت کم نہ ہوتی
پر دوسری بات جو نظر آئی وہ ہم انکی زبان سے کہتے ہیں
جس دن
ہم شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے رہے ہیں لیکن کیا ہم نے سوچا یہ پاکستان آ کر کرے گا کیا؟
اسکردو پاکستان کا خوبصورت ترین ضلع ہے' آپ اگر قدرتی حسن دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو زندگی میں ایک بار' کم از کم ایک بار اسکردو شہر' شنگریلا' کچورا جھیل' خپلو' شگر اور دیوسائی ضرور جانا چاہیے کیونکہ ان کے بغیر دنیا کا حسن مکمل ہوتا ہے اور نہ ہی قدرت کی صناعی۔ میری خواہش ہے میں زندگی کے آخری دن شنگریلا میں کچورا لیک کے سامنے کرسی پر بیٹھ کر گزار دوں اور میں اس عالم میں فوت ہو جائوں تو مجھے شنگریلا کے کسی گم نام قبرستان میں دفن کر دیا جائے تاکہ میری قبر سردیوں میں برف میں گم ہو جائے' بہار آئے تو بادام کے نیم سفید پتے قبر کو ڈھانپ لیں' گرمیوں میں انگور کی بیلیں اس ۔پر سایہ کر دیں