کسوٹی#25

سانگلہ ہل کی پہاڑی کی بُلندی 206 میٹر یعنی قریب 676 فٹ ہے۔ یہ بیچاری اکیلی پہاڑی اور اسکے ارد گرد بنایا گیا پارک لوگوں کے لئے تفریحی مقام ہے۔
یوں تو خاص علم نہیں لیکن بظاہر لگتا ہے کہ یہ بھی چینیوٹ کے پہاڑی سلسلوں کا ہی حصہ ہوگی کبھی کیونکہ اس سے آگے پھر ایسی ہی ایک پہاڑی شاہکوٹ میں بھی ہے۔معلوم نہیں پھر کب اور کیسے درمیان کا سلسلہ ٹوٹ کر ختم ہو گیا۔اور یہ دو نشانیاں باقی رہ گئیں۔
 
یاز بھائی آپ اس پر کچھ روشنی ڈالیں اگر کچھ معلومات ہوں تو۔
 
یاز

محفلین
یاز بھائی آپ اس پر کچھ روشنی ڈالیں اگر کچھ معلومات ہوں تو۔
اس بابت کافی روشنی اس کے وکی پیڈیا پیج نے ڈالی تھی، جو اب غائب ہو چکی ہے۔ اب یا تو لوڈشیڈنگ ہے یا وہ روشنی غلط تھی۔
پہلی بات پہاڑی کی تو، سالٹ رینج کا اچانک اختتام للہ کے قریب ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد سرگودھا کی کرانہ پہاڑی ہے یا پھر پل 111 سے ربوہ چنیوٹ تک والی چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں۔ ان کے بعد سانگلہ ہل اور شایدایک آدھ اور پہاڑی ہے ڈی جی خان سے اوپر اوپر۔ اس کی جغرافیائی وجہ ہم بھی کہنے سے قاصر ہیں۔ یہی سمجھ آتی ہے کہ بڑے پہاڑی سلسلے فوراً ختم نہیں ہوتے بلکہ بتدریج ان کے نشانات معدوم ہوتے جاتے ہیں۔ لیکن اس لحاظ سے بھی سانگلہ ہل کی تنہا اکلوتی پہاڑی کا وجود حیران کن ہے۔
اس کی تاریخ تو یقیناً کافی بھرپور رہی ہو گی کہ اس خطے نے کافی اہم واقعات دیکھے ہیں۔ سکندر اعظم اور دلا بھٹی سے لیکر جنگِ آزادی کے مواقع پر اس تمام خطے میں ہی خاصی ہلچل رہی۔
انگریز کے دور میں سانگلہ ہل کو بجری بنانے کے لئے کاٹنے اور توڑنے کا آغاز کیا گیا اور اس کی نقل و حرکت کے لئے ریل سے کنکٹ بھی کیا گیا۔ اس سے یقیناً معاشی سرگرمی بھی بڑھی ہو گی۔
اب علم نہیں کہ پل گیارہ کی طرح یہاں بھی ابھی تک بجری بنائی جا رہی ہے یا نہیں۔
بس ہماری ٹارچ کی روشنی یہیں تک تھی۔ باقی روشنی ذیلی ویڈیو یا اسی جیسی مزید ویڈیوز سے بھی ممکن است
 
عظیم

محفلین
ادھر ہی ہیں بھائی، پر روٹی کدھر ہے!
مریم افتخار
محمد عبدالرؤوف
یاز
کہاں ہو کسوٹی حل ہوگئی
روٹی کھل گئی وغیرہ
شاید کسی کو یاد ہو کہ اس بات پر جھگڑا بہت ہوتا ہے کہ روٹی کھولی کس نے ہے
مریم افتخار کو علم ہو گا کہ وہ پنجاب سے ہیں، اے خان شاید اس بات سے واقف نہ ہوں پنجاب میں نہ ہونے کی وجہ سے
 
شاید کسی کو یاد ہو کہ اس بات پر جھگڑا بہت ہوتا ہے کہ روٹی کھولی کس نے ہے
مریم افتخار کو علم ہو گا کہ وہ پنجاب سے ہیں، اے خان شاید اس بات سے واقف نہ ہوں پنجاب میں نہ ہونے کی وجہ سے
روٹی تو"شفیق" ہی کھولتا ہے ناں۔
 
Top