آپ کی رائے

ظفری

لائبریرین
منزلیں سادہ سی ہیں، راستے پیچیدہ سے ہیں۔
یونہی جواب سادہ سے ہیں، سوال پیچیدہ سے ہیں۔
لیکن یونیورسلی ایسا ہی نظر آتا ہے۔ سبھی لوگ ہر دور اور ہر علاقے میں کم و بیش ملتے جلتے سیٹ آف تھنگز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور ملتے جلتے سیٹ آف تھنگز سے ٹکریں یا سٹّیں وغیرہ کھا رہے ہیں۔ مگر جو درمیان کی جرنی ہے نا، وہی کمپلیکیٹڈ وغیرہ ہے ۔۔۔اور ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ چھڈ یار توں نئیں سمجھیں گا!!!
سب نے زبردستی مجھے فلسفے پر کہنے سے روکا ہوا ہے ۔ آپ مجھے پھر اس پر کچھ کہنے لے لیئے مجبور کر رہیں ہیں ۔ :LOL:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج آپ کسوٹی شروع کریں نا ذرا!
ہم تو بس چلتے پھرتے محفل سے گزر رہے ہیں۔ ٹِک کر بیٹھیں تو شروع کریں ۔
ممکن نہ ہو پائے گا نہ آج ، نہ کل، اور نہ ہی ہفتے کو۔
ہاں ٹائم ملا تو بلینکٹ شئیر کریں گے علیشا کا۔
 
سب نے زبردستی مجھے فلسفے پر کہنے سے روکا ہوا ہے ۔ آپ مجھے پھر اس پر کچھ کہنے لے لیئے مجبور کر رہیں ہیں ۔ :LOL:
جنہوں نے روکا ہے ان کے لیے رکیں۔ ہمارے ساتھ تو فلسفے پر بات آپ ہی تو کرتے ہیں۔ میں فیر پنڈ چھڈ دیواں؟
 
پیری سے خم نہیں ہے کمر میں مری قمر
میں جھک کے ڈھونڈتا ہوں جوانی کدھر گئی!
اے مُرغکِ بیچارہ! ذرا یہ تو بتا تُو
تیرا وہ گُنہ کیا تھا یہ ہے جس کی مکافات؟
افسوس، صد افسوس کہ شاہیں نہ بنا تُو
دیکھے نہ تری آنکھ نے فطرت کے اشارات
تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جُرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!
 

ظفری

لائبریرین
جی جی، گل یاسیمیں اپنی سبھی خلائی مخلوقات کے ساتھ وہاں تشریف فرما ہیں۔
یریڈولیا کا اثر, یعنی بے ترتیب شکلوں میں چہرہ یا وجود دیکھنا، بھی ہمیں ایسی اشکال کو حقیقت محسوس کروا سکتا ہے۔یہ سب مسلسل سر پرچوٹ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ :LOL:
ورنہ میں نے جو لنک شئیر کیا ہے ۔ اس میں تو سبز عکس ایلین نظر آرہا ہے ۔
 

اربش علی

محفلین
اے مُرغکِ بیچارہ! ذرا یہ تو بتا تُو
تیرا وہ گُنہ کیا تھا یہ ہے جس کی مکافات؟
افسوس، صد افسوس کہ شاہیں نہ بنا تُو
دیکھے نہ تری آنکھ نے فطرت کے اشارات
تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جُرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!
جو دونیِ طرت سے نہیں لائقِ پرواز
اس مرغکِ بیچارہ کا انجام ہے افتاد
ہر سینہ نشیمن نہیں جبریلِ امیں کا
ہر فکر نہیں طائر ِفردوس کا صیاد
اس قوم میں ہے شوخیِ اندیشہ خطرناک
جس قوم کے افراد ہوں ہر بند سے آزاد
گو فکرِ خدا داد سے روشن ہے زمانہ
آزادیِ افکار ہے ابلیس کی ایجاد
 

ظفری

لائبریرین
جنہوں نے روکا ہے ان کے لیے رکیں۔ ہمارے ساتھ تو فلسفے پر بات آپ ہی تو کرتے ہیں۔ میں فیر پنڈ چھڈ دیواں؟
فلسفہ میرا سب سے پسندیدہ سبجیکٹ ہے ۔ مجھے اچھا لگتا ہے ۔ مگر مجھے نہیں لگتا آپ ، یا ایک دو کے علاوہ اور وں کو اس میں کوئی دلچسپی ہو ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تصویروں میں سورج ہی نظر آرہا ہے ۔ میں تو کم از کم اسے چاند تو نہیں کہہ سکتا ۔ اگر چاند بھی ہے تو روشنی پھر بھی ریفلکیٹ ہوسکتی ہے ۔ نتیجہ وہی ہوگا ۔ جیسا کہ سور ج کے معاملے میں ہے۔ یہ تصویر دیکھیئے ۔
https://strangeoccurrencesparanorma.../greenflare2-full-photo-inset-1100px_orig.jpg
اس تصویر میں تو سورج ہے لیکن ہمارے والی میں چاند ہے۔
 
Top