سکاٹ لینڈ: آخر میں فقط ایک ہو گا

زیک

ایکاروس
بینڈ کے متعلق تو مجھے اندازہ نہ تھا لیکن یہ ریڈ چیکرڈ ڈریس تو شاید ویسے ہی سکاٹ لینڈ کا کلچرل ڈریس ہے نا؟
Plaid یعنی چیکرڈ وول سکاٹ لینڈ کے روایتی لباس میں استعمال ہوتا ہے۔ خاص طور پر kilt میں۔ اس کے رنگ البتہ Highlands میں clan کے مطابق فرق فرق ہوتے ہیں
 

زیک

ایکاروس
زیک ، دن تھوڑےہیں اور تصاویر بہت۔ ہم آپ کے لیے ہمت و استقامت کی دعا کرتے ہیں اور آپ کی محنت کو سراہتے ہیں مگر آپ؟ کیا آپ یہاں بھی کسی بوٹ یا کسی اے-آئی وغیرہ کی مدد نہ لیں گے کہ کام آسان بنا دے؟
فی الحال تو محفل سرور کی حالت خراب ہے۔ اے آئی اور بوٹ بھی جواب دے دیں گے
 

زیک

ایکاروس
آخر وہ وقت آ پہنچا جس کا انتظار نہ تھا۔ یعنی واپسی کا سفر۔ اس بار نیویگیشن کو تیز ترین روڈ پر سیٹ کیا اور روانہ ہوئے۔ یہ راستہ بھی خوبصورت تھا اور آبادی کم کم ہی۔ راستے میں ایک جھیل کے کنارے ریستوران میں لنچ کیا۔ شاید دو تین بجے کے قریب سینٹ اینڈریوز پہنچے۔ وہاں بیٹی کو ڈراپ کیا اور زیادہ دیر رکے بغیر ایڈنبرا کی طرف چل دیئے۔

ہمارا ہوٹل ائرپورٹ کے بالکل ساتھ تھا۔ وہاں سامان کمرے میں رکھا اور پھر کار رینٹل کمپنی کو واپس کی اور پیدل ہوٹل پہنچ گئے۔

رات کے کھانے کے ساتھ سوچا یہ سکاٹش سوڈا ٹرائی کیا جائے
 

زیک

ایکاروس
ناشتے کے بعد چیک آؤٹ کیا اور پیدل ائرپورٹ ٹرمینل پہنچے۔سیکیورٹی وغیرہ سے گزر کر اپنی فلائٹ کے انتظار میں ادھر ادھر پھر رہے تھے تو گلوبلائزیشن کی ایک مثال نظر آئی

 
شارلٹ سکوائر میں ملکہ وکٹوریا کے شوہر پرنس ایلبرٹ کا میموریل

افسوس کہ یہ گارڈن پرائیویٹ ہے اور اس میں جانا منع تھا۔ دور ہی سے تصویر لینا پڑی
یہ نیچے مرد و خواتین کے مجسمے کیا ظاہر کرر ہے ہیں !!!
 
Top