الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
سیما علی آپ نے ووٹ بھی ڈالا ہے یا ابھی تک فقط ایموجی سے ہی کام چلا رہی ہیں آپ؟
اگر ووٹ نہیں ڈالا تو ایک ہی چوائس ہے آپ کے پاس۔
خواتین و حضرات!
دیکھیے گا کہ بچے بچے کو پتہ ہے ووٹ کس نے دیا، کہاں دیا کیسے دیکھنا ہے۔۔۔۔!!!
یہ کتنے گھنٹوں سے ہوا میں تیر چلائے جا رہے ہیں۔۔۔۔ہماری ذہانت کو ان کے مقابلے میں ہی پرکھنا تھا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب دیکھ رہے ہیں، اسی طرح ڈرا ڈرا کر ووٹ لینے ہیں تو کیسی ذہانت اور کیسا الیکشن۔

حضرات ہی نہیں خواتین بھی دیکھ رہی ہیں، یہ کیسا صنفی امتیاز برتا جا رہا !!
وہی تو۔۔۔۔
یہ بھی کہئیے نا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئیے
 
خواتین و حضرات!

مقتبس بالا مراسلے میں دو اہم موضوعات پر بات ہے۔ میں اس پر اپنے خواص کو اعتماد میں لینا چاہتی ہوں۔ آپ ادھر ادھر کی باتیں چھوڑ کر ذرا دھیان سے سنیے۔

جہاں تک تلوار سے ڈراوے کا تعلق ہے۔۔۔۔میرے مخالف کو یہ بھی نہیں معلوم کہ انصاف کے ہر مجسمے کے دوسرے ہاتھ میں تلوار کیوں ہوتی ہے۔۔۔۔ارے بھئی ووٹ لینے کے لیے نہیں، قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے!

جہاں تک صنفی امتیاز کا ذکر ہے، ووٹ دینے والے سبھی محفلین خود دیکھ سکتے ہیں کہ ابھی تک جتنی خواتین کے ووٹ پڑے ہیں سب کے سب ہمارے مخالف کے حق میں پڑے ہیں۔ نہ ہماری وومن رائٹس کی تحریریں کام آئیں نہ وہ سارا بہن چارہ جو ہم اتنے عرصے سے دکھاتے رہے۔ مگر ہم اس پر خوش ہیں کہ انصاف کا بول بالا ہوا۔ صنفی امتیاز کو ہوا نہیں دی اور نہ دیں گے۔ ہمارے مخالفین کی کسی بات کو آپ نے سنجیدگی سے نہیں لینا۔ یہ ذہین ہوتے تھے۔۔۔مگر اب نہیں! اور اس بات کو تو مزید ثابت بھی کیا کرنا، یہ تو ہر مراسلے میں روز روشن کی طرح عیاں لگ رہی ہے!!
اس مراسلے کو فقط پراپیگنڈا مہم سمجھا جائے۔

عوام پر ظلم کے ہر ہتھکنڈے کو عوام کے لیے فائدہ مند بتا کر ہی عوام کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

بھئی تلوار اگر طاقت کے لیے دکھانی ہی ہے تو کسی اور مجسمے کے ہاتھ میں پکڑا کر ذرا سائیڈ پر کھڑا کر دیا ہوتا مگر یہاں تو عوام کو سیدھا سیدھا تلوار کی تیز دھار سے دہشت زدہ کیا جا رہا ہے۔

کیا سب ہر ممبر کا ووٹ دیکھ سکتے ہیں؟؟؟
خفیہ رائے شماری نہیں ہے کیا، یہ تو ووٹ کا تقدس پامال اور ووٹ کو خطرے میں ڈالنے والی بات ہے۔ لوگوں کے سو مفاد، دوستیاں، دشمنیاں ہوتی ہیں ۔ اسی لیے تو ووٹ کو ظاہر نہیں کیا جاتا۔
 
Top