سکاٹ لینڈ: آخر میں فقط ایک ہو گا

زیک

ایکاروس
ہم پھر Dun Beag Broch کے کھنڈر گئے۔ یہ کچھ اونچی سی جگہ پر ہے۔

یہ برف پوش پہاڑ دور لگ رہے تھے۔ ایک پورا دن لگا مجھے یہ سمجھنے میں کہ یہ کونسے پہاڑ ہیں۔ یہ برطانیہ کے اونچے ترین پہاڑ Ben Nevis اور اس کے آس پاس کے پہاڑ ہیں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین

اگر فقط اونچائی یعنی ایلیویشن کی بات کی جائے تو یو کے کے پہاڑ پھسڈی ترین میں جگہ پاتے ہیں۔
جن کو وہ ہائی لینڈز وغیرہ کہہ پکارتے ہیں، اتنے میں تو ہمارے پہاڑ ابھی شروع بھی نہیں ہوتے۔
 
اگر فقط اونچائی یعنی ایلیویشن کی بات کی جائے تو یو کے کے پہاڑ پھسڈی ترین میں جگہ پاتے ہیں۔
جن کو وہ ہائی لینڈز وغیرہ کہہ پکارتے ہیں، اتنے میں تو ہمارے پہاڑ ابھی شروع بھی نہیں ہوتے۔
یو کے کا آسمان اچھا لگا مجھے۔ ویسا آسمان نہیں دیکھا کہیں۔ باقی اس کی سطح سمندر سے اونچائی ہے ہی نہیں پاکستان کے بالمقابل غالبا تو پہاڑوں کی بھی کیا ہی بات کرنی۔
 
زیک

ایکاروس
اگر فقط اونچائی یعنی ایلیویشن کی بات کی جائے تو یو کے کے پہاڑ پھسڈی ترین میں جگہ پاتے ہیں۔
جن کو وہ ہائی لینڈز وغیرہ کہہ پکارتے ہیں، اتنے میں تو ہمارے پہاڑ ابھی شروع بھی نہیں ہوتے۔
بین نیوس جو برطانیہ کی بلندترین چوٹی ہے اور سکاٹ لینڈ میں ہے اس کی اونچائی 1345 میٹر ہے۔ میری ریاست جارجیا میں اونچے پہاڑ نہی آن ہیں لیکن بین نیوس سے اونچی 6 چوٹیاں ہیں جن میں سے چار میں سمّٹ کر چکا ہوں
 
زیک

ایکاروس
جانے سے پہلے بین نیوس پر ہائیکنگ چیک کی تھی۔ آپ سمٹ تک ہائیک کر سکتے ہیں لیکن صرف گرمیوں میں۔ اس لئے ہمارے لئے ممکن نہ تھا
 
زیک

ایکاروس
باقی اس کی سطح سمندر سے اونچائی ہے ہی نہیں پاکستان کے بالمقابل غالبا تو پہاڑوں کی بھی کیا ہی بات کرنی۔
ہم اکثر پہاڑوں کی اونچائی سطح سمندر سے ناپتے ہیں اور ایک لحاظ سے یہ صحیح بھی ہے لیکن جب آپ کسی پہاڑ کو دیکھ رہے ہوں تو اس کی prominence زیادہ اہم ہے۔ یعنی پہاڑ اردگرد سے کتنا اونچا ہے۔ اسی لئے ننگاپربت خوب اونچا لگتا ہے اور اکثر آتش فشاں بھی جیسے ماؤنٹ رینیر اور کلیمنجارو
 
زیک

ایکاروس
سکائی میں سڑکیں کافی تنگ تھیں۔ اکثر صرف ایک لین۔ کوئی دوسری طرف سے آ رہا ہو تو ایک گاڑی کو پل آؤٹ میں جانا پڑتا تھا۔ کئی بار اس کے لئے کار ریورس بھی کرنی پڑتی۔ لیکن سپیڈ لمٹ آبادی سے باہر وہی 60 میل فی گھنٹہ۔ ڈرائیوز کافی خوبصورت تھیں اور ہم نے کافی انجوائے کیں۔

پورٹری پہنچے تو ہاربر کے قریب قریب ایک ٹریل تھا۔ Scorrybreac trail۔ اس پر چلنا شروع کیا۔ وہاں سے چند تصاویر

Top