سکاٹ لینڈ: آخر میں فقط ایک ہو گا

زیک

فوٹوگرافر
پہلے تو یہ بتائیں کہ عنوان کس کس کو سمجھ آیا؟

اپریل کی بات ہے کہ ہمارا برطانیہ جانا ہوا۔ پلان صرف سکاٹ لینڈ کا تھا کہ آٹھ دن پورے برطانیہ کے لئے ناکافی تھے۔

اس سال برطانیہ نے الیکٹرانک ٹریول آتھرائیزیشن بھی شروع کی ہے سو پہلے وہ حاصل کی۔ پھر فلائٹ اور ہوٹل بک کئے۔

یہاں سے ایڈنبرا کی ڈائریکٹ فلائٹ صرف بہار اور گرمیوں میں ہوتی ہے۔ اس لئے جاتے ہوئے ایمسٹرڈیم میں کنکشن تھا۔ صبح آٹھ بجے ایڈنبرا پہنچے تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ائرپورٹ کتنا چھوٹا ہے۔ جلد ہی ائیرپورٹ سے نکلے اور ٹرام پر شہر روانہ ہوئے۔

نیو ٹاؤن میں ہوٹل پہنچے تو صبح کے 9 بج رہے تھے۔ خیال تھا کہ ان سے کہیں گے کہ ہمارا سامان رکھیں اور ہم سیر سپاٹا کر لیں۔ لیکن انہوں نے اسی وقت ہمیں کمرہ دے دیا۔ کچھ دیر کمرے میں فریش ہوئے اور پھر باہر نکل کھڑے ہوئے۔
 
آخری تدوین:

زیک

فوٹوگرافر
یہ سینٹ اینڈریو سکوائر ہے تو میں نے سوچا یہ مونیومنٹ بھی سینٹ اینڈریو کا ہو گا لیکن گوگل کرنے پر پتا چلا کہ یہ Melville Monument ہے جو سکاٹ لینڈ کے ایک طاقتور سیاستدان لارڈ میلوِل جس کا نام ہینری ڈنڈاس تھا کی یادگار ہے
 

زیک

فوٹوگرافر
اس مجسمے کے نیچے صرف Pitt لکھا تھا لیکن دو مشہور وزراء اعظم اس نام کے رہے ہیں ابا جی اور بیٹا جی۔ تواریخ پڑھ کر چیک کیا تو یہ Pitt the Younger ہے
 
Top