مزاح برائے تاوان

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مارنا ہے کیا اس بیچارے کو ؟؟؟
دوستی کر لے گا تو کھائے گا کیا بھلا ؟؟؟
دیکھ لیجئیے کہ آج ہم نے تو دن بھر مرنے مارنے والی بات نہیں کی مگر آپ نے یاد کروا دیا۔
گھاس کے اگنے میں کون سا زیادہ وقت لگتا ہے۔ دوستی بھی چلے گی اور گھوڑے کی پیٹ پوجا بھی ہوتی رہے گی
 
جب اونٹ کی کوئی کل ہی سیدھی نہ ہو، تو وہ چاہے پہاڑ تلے آئے یا گلیشیر تلے۔
جی جی، چاہے آسمان سے گرے چاہے کھجور میں اٹکے بھی!
ہاتھی کی گرہ دانتوں سے کھلنے والا بھی کوئی محاورہ ہے کیا؟
ارے ہاتھی کے دانت والا محاورہ تو روٹ کینال والوں نے مشہور کر رکھا تھا!!!!
یہ جو گرہ والا محاورہ ہے یہ بالکل اور ہے اور غالباmuzz والوں سے سپانسرڈ ہے!
سر کے بل دوڑیں گے تو منہ کے بل گرنے کے امکانات مفقود ہیں، بلکہ پاؤں کے بل گرنے کے خدشات ہوں گے۔
لیکن اس طفل کا ذکر بھول گئے جو گھٹنوں کےبل بھی تاریخ کی کتابوں میں چلتا رہا!!!
اسپِ تازہ کا ریشۂ گیاہ سے انس مبنی برحقائق معلوم نہیں پڑتا۔
ایتھے رکھ۔ اسپ تازہ کا مطلب پرسوں سیکھا تھا آج سامنے آ گیا!!!
،میں اس وقت فارس کا ویزا لگوانے کی تیاریوں میں ہوں بس ذرا ریشہ گیاہ کا مطلب بھی پتہ لگ جاوے!!!!!!
 
کیا ہے آپ کے سر کے اوپر؟
ظاہر ہے کہ دوپٹہ ہی ہو گا۔ اب اتنے گرمی کے موسم میں شال تو نہیں ہو گی۔ :daydreaming:
ساڈی کھرک کھرک، تے تہاڈی کھرک سکن انفیکشن؟؟؟
کل ہی گل بہنا رضائی اوڑھنے کا ذکر کر رہی تھیں!!!
 
ایک عاجزانہ التماس ہے کہ آپ اپنے ہر مراسلے میں اردو لغات کا لنک شامل کر دیا کیجئیے۔ ہم جیسوں کا بھلا ہو جائے گا۔
ارے گل اردو لغت تو ہمارے پاس ہے، ہمیں فارسی لغت کی حاجت ہے ان کو سمجھنے کے لیے۔ ورنہ پھر نمی دانم نمی دانم پڑھتی جائیے!
 
Top