الوداعی تقریب ہمارے محفلین کی آخری خواہش

یاز

محفلین
کل طوطوں کا دن وغیرہ تھا تو اے خان بھائی سید عاطف علی صاحب سے پوچھتے پھر رہے تھے کہ مینائیں کہاں ملیں گی؟ لیکن انہوں نے آگے سے مینا و جام کا راستہ بتا دیا اور کہا کہ اس طرف نظر نہ آنا!
عبداللہ محمد صاحب کو خبر نہ ہوئی ورنہ وہ ان کی شوقِ مینا کا احوال بیان کرتے۔
 
عبداللہ محمد صاحب کو خبر نہ ہوئی ورنہ وہ ان کی شوقِ مینا کا احوال بیان کرتے۔
پھر یہ دونوں عبداللہ بیگانی محفل میں دیوانے ہو جاتے!
(تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی
ذرا ساگ کو گھوٹا لگا کر تو دیکھو
تڑپنے پہ میرے نہ پھر تم ہنسو گے
ذرا کے پی کے سے دلہن لا کر تو دیکھو!!!)
وغیرہ وغیرہ

پی ایس: قارئین کو بتاتی چلوں کہ پہلا شعر عبداللہ اول سے متعلق ہے اور دوسرا دوم کے۔
 
میری خواہش ہے کہ ایشل کی غزلوں پر واہ واہ کرنے والے ان محفلینز (جن کو شاعری کے دھاگوں میں کبھی نہیں دیکھا گیا) کا گروپ انٹرویو کیا جائے۔
واہ واہ کیا خواہش پائی ہے۔ یہ آپ کے اعلی ادبی ذوق کی دلیل ہے۔ کاش ایشل آپ بھی یہ سن لیں اور اپنے مداحوں کو ایک لڑی میں دوبارہ اکٹھے ہونے کا موقع دیں!!
 
360 ڈگری کو پنجابی میں ”جتھے دی کھوتی اوتھے آن کھلوتی“ کہتے ہیں
میں دوسری لڑی میں آپ کو ریٹائرمنٹ کے بعد محبوبہ پہ دیوان لکھنے کا مشورہ دینے والی تھی مگر یہ مراسلہ دیکھ کر دل چاہا کہ مزید ایڈ کروں کہ دیوان پنجابی میں ہو اور اس کا نام "ہیر وارث شاہ" کے بروزن رکھا جاوے۔
 
Top