تیرہویں سالگرہ خوش خطی اور اردو محفل

محمدظہیر

محفلین
یہ تصویر دیکھ کر شدت سے احساس ہوا کہ اُردو محفل میں زبردست سے بھی اوپر ایک ریٹنگ ایسی ہونی چاہیے جو کوئی بھی محفلین رکن بننے کے بعد سے آخر تک صرف ایک مرتبہ ہی استعمال کرسکے۔ :):):)
انتہائی محبت بھرا جذباتی مراسلہ :)
 

عرفان سعید

محفلین
مدتوں بعد خامے کے لمس کا سحر طاری ہے
منصبِ خود نوشتی پر میں بھی بحال ہو گیا
(عرفان)
Kush_Khati.jpg
 
ارےبھئی مصرعے کا تو اب مسئلہ اتنا گھمبیر نہیں رہا۔ عروض ہے نا۔ بنا لیں گے کچھ فعولن شعولن۔

مسئلہ لکھائی کا ہے۔ اس بابت اپنی ایک پرانی پوسٹ سے اقتباس پیش ہے۔
اتنا لمبا بن باس کاٹ کر آئے ہیں، کچھ مشقیں لکھت پڑھت کی بھی ہوئیں؟ اگر نہیں تو جیسا تیسا ہی شریک محفل کردیں، اسے سمجھنے کی ذمہ داری ہماری! :)
 
فلکر اکاؤنٹ بھر جانے پر پرانی کچھ چیزیں اڑاتے ہوئے ایک تو یہ ہی جملہ سات سال پرانا نظر آ گیا۔ لکھا تو محفل کے لیے ہی تھا پر اب ڈھونڈنے کی تاب کہاں کہ کدھر پوسٹ کیا تھا:


 
بہت خوبصورت
ماشاء اللہ
فلکر اکاؤنٹ بھر جانے پر پرانی کچھ چیزیں اڑاتے ہوئے ایک تو یہ ہی جملہ سات سال پرانا نظر آ گیا۔ لکھا تو محفل کے لیے ہی تھا پر اب ڈھونڈنے کی تاب کہاں کہ کدھر پوسٹ کیا تھا:


اپنی پرانی اردو ہینڈ رائٹنگ دیکھ کر یقین نہیں آ رہا کہ کئی جگہ امریکیوں سے ہیند رائٹنگ کی تعریف ہوئی تھی۔ پھر سوچتی ہوں کہ وہ تو انگریزی کی تھی۔ ویسے امییچور ہی لگ رہی ہیں دونوں، پر میچور کرتے کرتے الیجیبل ہوگئیں تو کدھر جائیں گے!! :D

 
آخری تدوین:
Top