راکاپوشی و گولڈن پیک وغیرہ قراقرم رینج میں ہیں، جبکہ نانگا پربت ہمالیہ رینج میں ہے۔ وہی ہمالیہ جس کی بابت اقبال نے کہا تھا
اے ہمالہ! اے فصیلِ کشورِ ہندوستاں
چُومتا ہے تیری پیشانی کو جھُک کر آسماں
تجھ میں کُچھ پیدا نہیں دیرینہ روزی کے نشاں
تُو جواں ہے گردشِ شام و سحَر کے درمیاں