انٹرویو محترم نوید احمد صاحب کا انٹرویو

نوید احمَد

محفلین
کیا وجہ ہوئی کہ جس طرف میلان تھا اس کے بجائے ایک مختلف شعبہ اختیار کیا؟
بھائی ایک تو مستقبل کو لے کر ہم خود کم علم تھے، دوم یہاں سکوپ اور میرٹ نامی کوئی چیز ایگزسٹ کرتی ہے جس میں بندے کی خواہشات کم اور معاشرتی رجحان اور والدین کی ترجیح کا زیادہ دخل ہوتا ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
میرے خیال سے محبت دنیا کی قیمتی ترین چیز ہے لیکن شادی ہر روپ میں ایک قید ہے اور باہمی محبت کی قاتل ہے۔اس پہ میرے خیالات کافی حد تک پختہ ہیں۔
پہلے آپ اپنی الجھن کی تو وضاحت کریں، تا کہ ہم جیسوں کی الجھن سلجھے۔
اپنی الجھن کو سرخ رنگ میں نشان زد کیا ہے۔
شادی ہر روپ میں: کتنے روپ ہوتے ہیں شادی کےٍ؟ ویسے تو یہ کسی فلم کا نام بھی لگ رہا ہے۔ :)
ویسے قید کی کچھ سمجھ تو آتی ہے لیکن ہر روپ میں قید! دوسرے کچھ روپ پتا چلیں تو شاید ان میں قید کا احساس نہ ہو۔
باہمی محبت کی قاتل: ہم تو اسے باہمی محبت کا نقطۂ عروج ہی سمجھتے رہے۔
 

نوید احمَد

محفلین
ویسے قید کی کچھ سمجھ تو آتی ہے لیکن ہر روپ میں قید! دوسرے کچھ روپ پتا چلیں تو شاید ان میں قید کا احساس نہ ہو۔
سوال کے کنٹکسٹ میں ارینج یا لو میرج۔
۹۔ arrange اور love میریج کے متعلق اپنے زری خیالات کا اظہار فرمائیں؟ آپ کے خیال میں کون سا آپشن بہتر ہے؟
 
Top