انٹرویو عبداللہ محمد بھائی کا انٹرویو

Screenshot-20250524-170031-Chess.jpg
مجھےآج تک کوئی خود سے بری چیس کھیلنے والا بندہ نہیں ملا۔ ہم سا ہو تو سامنے آئے!
 
عبداللہ بھائی، پالیمر انجینئیرنگ میں کس طرح کی چیزیں پڑھائی جاتی ہیں؟ یعنی پالیمر سائنس کے بنیادی کانسیپٹس اور پھر کیسے نئے پولیمرز ایپلیکیشن کے حساب سے بنائے جا سکتے ہیں۔ ایسا کچھ؟
اور اس سے اگلےسوالات عبداللہ محمد بھائی:
1) بچوں کے کوئی شرارتی واقعات یا معصوم باتیں بتائیے۔
2) آپ نے کہا کہ جاب کا ارادہ ہے۔ کس طرح کی جاب کی پریدرینس ہے؟
3) فیصلہ کرتے ہوئے دل کی زیادہ سنتے ہیں یا دماغ کی؟
4) کون سا موسم پسند ہے؟
5) زندگی میں ہمیشہ خوش مزاج ہیں یا یہ آفر ہم لوگوں کے لیے ہی ہے؟
 
عبداللہ بھائی، پالیمر انجینئیرنگ میں کس طرح کی چیزیں پڑھائی جاتی ہیں؟ یعنی پالیمر سائنس کے بنیادی کانسیپٹس اور پھر کیسے نئے پولیمرز ایپلیکیشن کے حساب سے بنائے جا سکتے ہیں۔ ایسا کچھ؟

یہ تو پالیمر انجنئیرنگ والوں کو بھی نہیں پتہ کس طرح کی چیزیں پڑھائی جاتی ہیں پہلے 4 سمیسٹر تو وہی عمومی سبجیکٹ جو انجینئرنگ کے ہوتے ہیں۔ اسکے بعد پالیمر کے کچھ سبجیکٹ تھے چونکہ یہ ڈگری پاکستان میں بہت ابتدائی لیول پر ہے ہمارا بیچ چوتھا تھا ہر بیچ کو الگ سے کچھ پڑھایا گیا تھا اور شنید ہے کہ یہ تجربات ابھی تک جاری ہیں۔
 
اور اس سے اگلےسوالات عبداللہ محمد بھائی:
1) بچوں کے کوئی شرارتی واقعات یا معصوم باتیں بتائیے۔

اس ہفتے بیٹی کو سکول سے واپس لے کر آ رہا تھا کہتی بابا نعت لگاؤ میں بھی ساتھ پڑھنے لگا تو اپنے چھوٹے سے بیگ سے دس دس کے3-4 نوٹ نکال کر مجھ پر پھینکنے لگی۔ میں نے کہاکہ کہاں سے سیکھا تو کہتی میں ولاگ دیکھتی ہوں ناں بابا۔۔ میں آکھیا ٹھیک اے پُتر انج ای رکھ
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
کتنی ریٹنگ ہے آپ کی؟ میں نے جس سے بھی پوچھی مجھ سے اچھی ہی تھی۔ آخر میں نے دل برداشتہ ہو کے حال ہی میں اکاؤنٹ ہی اڑا دیا۔ :heehee:
ریٹنگ ندارد۔۔۔ کیونکہ ہم نے چیس ڈاٹ کام کا نام ہی پہلی بار اس انٹرویو میں سنا۔
ویسے ایپ وغیرہ انسٹال کر کے اور بالمشافہ کچھ کھیلی۔۔۔ ٹارگٹ یہ ہوتا تھا کہ پانچ منٹ سے پہلے نہیں ہارنا۔
 
2) آپ نے کہا کہ جاب کا ارادہ ہے۔ کس طرح کی جاب کی پریدرینس ہے؟

پریفرینس تو نہیں ہے کوئی بھی جو بھی مل گئی ریفرینس سے۔ پہلے پہلے شاپر بنانے والی فیکٹری میں کی تھی تو عمومی کوشش ہے کہ وہاں مل جائے کم از کم کچھ تو تجربہ ہوگا۔

3) فیصلہ کرتے ہوئے دل کی زیادہ سنتے ہیں یا دماغ کی؟

فیصلہ لینے میں بہت کنفیوژڈ شخص ہوں لیکن شاید دماغ کو ترجیح حاصل رہتی یے۔

4) کون سا موسم پسند ہے؟

سبھی موسم اچھے ہیں زیادہ موسم وہی اچھا ہوتاجب آپکا جی اچھا ہو باقی بیشک جتنا بھی اچھا موسم ہو آپ انجوائے نہیں کر سکتے خیر خزاں جو کہ اب تقریباً ندارد است اور چیتر رنگ نروئے وے بیبا چیتر رنگ نروئے وغیرہ

5) زندگی میں ہمیشہ خوش مزاج ہیں یا یہ آفر ہم لوگوں کے لیے ہی ہے؟

میرے خیال میں سڑیل ہوں اصل زندگی میں۔۔
 
یاز

محفلین
اس ہفتے بیٹی کو سکول سے واپس لے کر آ رہا تھا کہتی بابا نعت لگاؤ میں بھی ساتھ پڑھنے لگا تو اپنے چھوٹے سے بیگ سے دس دس کے3-4 نوٹ نکال کر مجھ پر پھینکنے لگی۔ میں نے کہا سے سیکھا تو کہتی میں ولاگ دیکھتی ہوں ناں بابا۔۔ میں آکھیا ٹھیک اے پُتر انج ای رکھ
ماشاءاللہ ۔
 
ریٹنگ ندارد۔۔۔ کیونکہ ہم نے چیس ڈاٹ کام کا نام ہی پہلی بار اس انٹرویو میں سنا۔
ویسے ایپ وغیرہ انسٹال کر کے اور بالمشافہ کچھ کھیلی۔۔۔ ٹارگٹ یہ ہوتا تھا کہ پانچ منٹ سے پہلے نہیں ہارنا۔
انا وڈا ٹارگٹ؟ :D ایک اور لڑی کا آئیڈیا آ گیا ہے مجھے لیکن پہلے جو لڑئیاں بنا چکی ہوں ان میں جاری فسادات کو قابو کر لوں۔:LOL:
 
پسندیدہ

اقتباس وغیرہ تو وقت کے ساتھ بدلتے رہے ہیں لیکن اب کافی عرصے سے کچھ پڑھا نہیں تو پرانے ہی حاضر ہیں ۔

چاچا کی کتاب بہاؤ سے ماخوذ یہ والا بھی اچھا ہے

لیکن چچا جی کی کتاب اے غزال شب سے ماخود مقتبس زیریں شاید زیادہ بہتر ہے۔ باقی اہل محفلین جانیں ۔

ﺟﺲ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﺁﭖ ﺣﺮﻑ ﺁﺧﺮ
ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﻭﮦ ﺁﺧﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﺣﺘﻤﯽ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﮨﯿﮟ-ﺍﺳﮑﮯ ﺳﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﺳﭻ
ﮨﯿﮟ
ﺁﭖ ﮨﯽ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺁﺧﺮﯼ ﻣﺤﺒﺖ
ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺁﭘﮑﮯ ﺩﮐﮫ ﺁﺧﺮﯼ
ﺩﮐﮫ ﮨﯿﮟ،ﺍﻧﮑﮯ ﺳﻮﺍ ﺑﮭﯽ ﻣﺤﺒﺖ
ﺍﻭﺭ ﺩﮐﮫ ﮨﯿﮟ--

کچھ اور بھی شئیر کرتا ہوں۔
 
یاز

محفلین
مزید سوالات:
1) کوئی ایسی شخصیت یا شخصیات جن کی بابت آپ خود پہ فخر کر سکتے ہیں کہ آپ نے ان کو زندہ (بالمشافہ ضروری نہیں) دیکھا ہے یا یوں کہہ لیں کہ u feel proud to live in their era؟
2) کچھ ایسے لمحات و واقعات جن کے بارے میں خواہش ہو کہ کاش وقت واپس جائے اور آپ ان کو دوبارہ ہوتا دیکھیں؟
3) ذاتی عزیز و اقارب یا احباب کے علاوہ کوئی ایسی شخصیات جن کی وفات پہ آپ کو سب سے زیادہ دکھ یا افسوس ہوا ہو۔
 
1) ٹاپ آف مائنڈ تو سپورٹس سے متعلق ہی ہیں لیکن کچھ ذہن پر زور دے کر اور شخصیت کھوجتا ہوں۔

2) نہیں ایسی کوئی خواہش نہیں۔ کیونکہ جو ہو رہا مجھے سے وہ بھی نہیں دیکھا جا رہا واپس جا کر کیا ہی کچھ دیکھنا۔

3) میں اس سلسلے میں کافی کوڑ دل ہوں کہ قریبی رشتے داروں پر ہی اتنا افسوس نہیں ہوتا ماسوائے پھپھو زاد کے جو کہ بھرپور جوانی میں چل بسے۔ لیکن انتہائی حیران کن طور پر مجھے سوشانت سنگھ راجپوت کا کافی دکھ ہوا تھا ۔ معلوم نہیں کیوں لیکن اسکی ایک بڑی وجہ انکی انسٹا بائیو میں موجود یہ لائن تھی
"Photon in double slit"
 
عرفان سعید

محفلین
11) آپ کے پاس ٹائم مشین ہے اور آپ 13.7 ارب سال پہلے کائنات کے بننے سے لیکر آج تک کے کسی بھی زمانے میں جا کر کسی ایک تاریخی واقعے کو روکنا یا بدلنا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس سے اس زمانے سے لیکر آج تک کی تاریخ بدل جائے گی۔ سو یہ بتائیں کہ آپ کا انتخاب کونسا واقعہ ہو گا اور اس میں کیا تبدیلی ہو گی اور کیوں؟ اور اس سے موجودہ زمانے پر کیا اثر پڑے گا؟

جو ہے جیسا ہے چلن دیو۔
بہت نوازش! :)
 
یاز

محفلین
نہیں ایسی کوئی خواہش نہیں۔ کیونکہ جو ہو رہا مجھے سے وہ بھی نہیں دیکھا جا رہا واپس جا کر کیا ہی کچھ دیکھنا۔
کچھ تو ہو گا۔ کوئی میچ ہی۔۔۔ خیال رہے کہ یہ ذاتی واقعات یا لمحات کی بات نہیں، جنرل واقعات سے متعلق سوال ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
پالیمر انجینرنگ کی ہے اور اسمی میں ہی ماسٹر کا آغاز کیا تھا۔
2018 میں آخری مرتبہ نوکری کی تھی پھر کچھ وجوہات کی بنا پر چھوڑی پھر کووڈ آ گیا بس تب سے ہم ہیں اور کھیت۔
ابھی دوبارہ سے کوشش میں ہوں کہ جاب مل جائے وغیرہ
آپ تو علمی قرابت دار نکلے!
پالیمر انجینرنگ کہاں سے کی؟
کھیتوں میں کام کرتے ہوئے آپ کی تعلیم نے کوئی نئے در وا کرنے میں مدد کی؟
 
Top