کاروبار کی چالیں

فہیم

لائبریرین
میں نے سب سے پہلے 2022 میں صرف ایک اکاؤنٹ بنایا تھا جو پانچ لوگوں سے شئیر ہو سکتا تھا اور گروپس وغیرہ میں پوچھا کہ کسی اور کو چاہئیے؟ اس وقت ڈبل سے ذرا کم پرافٹ مارجن رکھا تھا پر اکاؤنٹ۔
کہاں بنایا تھا اور کس نوعیت کا اکاؤنٹ تھا۔
اور یعنی آپ اس اکاؤنٹ میں 5 مزید لوگوں کو شریک بناسکتی تھیں تو آپ 4 مزید لوگوں کو سیل کرسکتی تھیں؟

جب لوگ جاننے لگتے ہیں کہ اس کام کے لیے اس بندے کے پاس جانا ہے اور جنہوں نے آپ سے کوئی چیز لی ہوتی ہے ان کا تجربہ اچھا رہا ہوتا ہےتو پھر ساکھ خود ہی بنتی ہے اور لوگ جوق در جوق آنے لگتے ہیں۔
اکاؤنٹ بنا کر پھر کام کیا کرنا ہے کیا کچھ سیل کرنا ہے جیسا کہ آپ نے لکھا۔
 
کہاں بنایا تھا اور کس نوعیت کا اکاؤنٹ تھا۔
اور یعنی آپ اس اکاؤنٹ میں 5 مزید لوگوں کو شریک بناسکتی تھیں تو آپ 4 مزید لوگوں کو سیل کرسکتی تھیں؟
اکاؤنٹ بنا کر پھر کام کیا کرنا ہے کیا کچھ سیل کرنا ہے جیسا کہ آپ نے لکھا۔
بھائی!
یہ جو ساری سٹریمنگ سروسز ہوتی ہیں، یا جی پی ٹی اکاؤنٹس ہوتے ہیں جو ہم پہلے دوسروں سے لیتے ہوتے تھے۔۔۔ جب بنایا ہی سیل کرنے کے لیے ہے تو میں تو پانچوں سلاٹس بیچوں گی نا!!!
سیل وہی اکاؤنٹ ہی کرنا ہے بس۔ کام ہے ہی نہیں کچھ تو میں آپ لوگوں کو بتاؤں کیا! :ROFLMAO:
 
زیک

مسافر
ہمیں گماں ہے کہ انڈیا والے پاکستان کی بابت بھی ایسا ہی کہتے یا سنتے ہوں گے۔

کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو دیکھی تھی فیس بک پر کہ Scamکو لے کر ٹاپ 5 یا 10 میں انڈیا تو ہے لیکن پاکستان نہیں۔
پہلے نمبر پر افریقہ کا کوئی ملک تھا۔
فیسبک اور انٹرنیٹ کے سکیم فرق ہیں۔ کال سنٹر کے سکیمز کا یہ حال ہے کہ ہمیں کوئی کال آئے اور لہجہ دیسی ہو تو فوری فراڈ سمجھ کر بند کر دیتے ہیں
 
زیک

مسافر
سوال کریں پھر جواب دیتی ہوں۔

میں نے سب سے پہلے 2022 میں صرف ایک اکاؤنٹ بنایا تھا جو پانچ لوگوں سے شئیر ہو سکتا تھا اور گروپس وغیرہ میں پوچھا کہ کسی اور کو چاہئیے؟ اس وقت ڈبل سے ذرا کم پرافٹ مارجن رکھا تھا پر اکاؤنٹ۔ آجکل ڈبل ستے بھی زیادہ ہے۔ جب لوگ جاننے لگتے ہیں کہ اس کام کے لیے اس بندے کے پاس جانا ہے اور جنہوں نے آپ سے کوئی چیز لی ہوتی ہے ان کا تجربہ اچھا رہا ہوتا ہےتو پھر ساکھ خود ہی بنتی ہے اور لوگ جوق در جوق آنے لگتے ہیں۔
اگر میں صحیح سمجھ رہا ہوں تو یہ ان کمپنیز کے ٹرمز آف یوز کی خلاف ورزی نہیں؟
 
فہیم

لائبریرین
اگر میں صحیح سمجھ رہا ہوں تو یہ ان کمپنیز کے ٹرمز آف یوز کی خلاف ورزی نہیں؟
آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن یہ چیز یہاں بہت عام ہے۔ خود ہم نے ایمزون پرائم کی سروس کو 99 روپے ماہانہ پر انجوائے کیا ہے۔ اسی طرح نیٹ فلکس بھی 300 سے 400 میں مل جاتا ہے تو دینے والے اور لینے والے دونوں کا بھلا ہوجاتا ہے۔ لیکن بہرحال یہ ان سروس کے قوانین کی خلاف ورزی تو ہے۔
 
فیسبک اور انٹرنیٹ کے سکیم فرق ہیں۔ کال سنٹر کے سکیمز کا یہ حال ہے کہ ہمیں کوئی کال آئے اور لہجہ دیسی ہو تو فوری فراڈ سمجھ کر بند کر دیتے ہیں
مجھے یو کے میں جب نیا نیا نمبر لیا تھا تو کافی سکیم کالز آئیں۔ ایک سکیمر خود کہتی ہے بہن میں پاکستانی ہوں، آپ نئی ہو اس لیے بتا رہی ہوں کہ آئندہ ایسی کوئی کال اٹیند ہی نہ کرنا۔ 😂
 
اگر میں صحیح سمجھ رہا ہوں تو یہ ان کمپنیز کے ٹرمز آف یوز کی خلاف ورزی نہیں؟
آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن یہ چیز یہاں بہت عام ہے۔ خود ہم نے ایمزون پرائم کی سروس کو 99 روپے ماہانہ پر انجوائے کیا ہے۔ اسی طرح نیٹ فلکس بھی 300 سے 400 میں مل جاتا ہے تو دینے والے اور لینے والے دونوں کا بھلا ہوجاتا ہے۔ لیکن بہرحال یہ ان سروس کے قوانین کی خلاف ورزی تو ہے۔
پاکستان میں ہم جب یہ بیچ نہیں رہے ہوتے تو یہ خرید رہے ہوتے ہیں۔۔۔اس لیے آہستہ آہستہ سسٹم کا حصہ بن کے اس کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔ لینے والے بھی قریبی لوگ ہی ہیں، کبھی انٹرنیٹ پہ اوپنلی اس کی مارکیٹنگ نہیں کی۔ بس وٹس ایپ سٹیٹس لگا دیتے ہیں اور فرینڈز یا فرینڈز آف فرینڈز تک بات پہنچ جاتی ہے جس نے نیٹ فلکس یا کوئی اور دستیاب سروسز شئیر کرنی ہوں۔
 
مجھے یو کے میں جب نیا نیا نمبر لیا تھا تو کافی سکیم کالز آئیں۔ ایک سکیمر خود کہتی ہے بہن میں پاکستانی ہوں، آپ نئی ہو اس لیے بتا رہی ہوں کہ آئندہ ایسی کوئی کال اٹیند ہی نہ کرنا۔ 😂
ایسی بہن کا منہ میٹھا کروانا تو بنتا تھا۔ 😅
 
یاز

محفلین
نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ سنا تھا 800 کا ہے؟
سب سے زیادہ مظلوم canva والے ہیں۔ ان کا edu اکاؤنٹ مفت میں مل جاتا ہے، جس میں 500 طلباء کو شامل کیا جا سکتا ہے، یقیناً کلاس کے لئے۔
لیکن یہاں دراز وغیرہ پہ 100 روپے فی طالبِ کینوا کو بیچا جاتا ہے۔
 
میں آج کل ایسے بزنس سوچتی ہوں جن سے پیسو انکم جنریٹ ہو اور کہیں سے بھی کیے جا سکیں۔ تین سال پہلے سبسکرپشنز والا کام شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔ فی الحال زیادہ سے زیادہ کلائنٹس پر پلیٹ فارم 50، 60 ایک وقت میں آئے۔ پچھلے سال گرافک ڈیزائننگ کا کام شروع کیا لیکن اس میں مسئلہ یہ آیا کہ فائیور وغیرہ پہ تین سال پہلے سے کوشش کر رہی تھی مگر سیچوریشن کافی ہے اور میں خود بھی فل ٹائم ان کاموں کو نہیں دے سکتی۔ پھر اپنی دوست کے ساتھ مل کے خود پیج بنایا، مارکیٹنگ وغیرہ شروع کی۔ کلائنٹس کافی آتے تھے مگر ہم حق حلال کے پیسے مانگتے ہوئے ذلیل ہو جاتے تھے، ایڈوانس پیمنٹ بھی شروع کی تو لوگ نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف ایڈوانس کے بعد ہی کام لے کے یہ جا وہ جا ہو جاتے تھے۔ پھر ہم نے سوچا کہ سروسز پرووائیڈ کرنا بھی کافی مزدوری ہے، کیوں نہ پروڈکٹس ڈیزائن کریں جیسی ہم بنانا چاہتے ہیں اور پھر ان کو بیچیں۔ اس پہ تاحال کام جاری ہے اور یہ بزنسز حتمی نہیں۔ بس میرا چونکہ بزنس بیک گراؤنڈ نہیں تو میں اپنے اندر کے انٹرپرینئیور کو فی الحال تھوڑا بہت ایکسپلور کر رہی ہوں۔ کسی کے ذہن میں ان مسائل یا اس طرح کے بزنس سے متعلق کچھ آئیڈیاز، سولیوشنز یا کولیب وغیرہ ہو تو ہم ہمہ تن گوش ہیں!

فی زمانہ ایک بہت معروف ذریعہ انکم ہے کہ آپ سوشل میڈیا انفلوئنسر بن جائیں تو اسکے سب سے آسان حل جو مارکیٹ میں چل رہا ہے وہ ہے کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جائیں اور دعا کریں کیمرہ مین کی نظر آپ پر پڑ جائے یہ رہے آپکے 200 کے فالورز۔
 
ہمیں گماں ہے کہ انڈیا والے پاکستان کی بابت بھی ایسا ہی کہتے یا سنتے ہوں گے۔

اسکی بابت میں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں سنا تھا کہ فرض کریں انڈیا میں 5 کروڑ سکیمر ہیں۔ یعنی 28 بندوں میں سے ایک جو کہ عالمی نسبت سے کافی نیچےہے وغیرہ وغیرہ
 
یہ معاملہ کام کیسے کرتا ہے؟ آپ نیٹ فلکس کو خود پے کرتے ہیں اور دیگر لوگ آپ کو؟
پاکستان میں 1182 کا نیٹفلکس اکاونٹ ہے، جس کے اندر پانچ پن پروٹیکٹڈ سلوٹس ہوتی ہیں۔ مجھے ہر کلائنٹ (تقریبا سبھی FnF یا ان کے دوست) 500 فی سلوٹ پے کرتے ہیں۔ اس طرح میرے پاس فی اکاونٹ جتنے پیسے نیٹفلکس کو دیے ہوتے ہیں اس سے ڈبل سے کچھ زیادہ اکٹھے ہوتے ہیں اور وہ سب لوگ جو اس طرح سلوٹ لینا چاہتے ہیں ان کو فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اتنے میں ایک بندے کا جو بیسک نیٹفلکس اکاونٹ آتا ہے اس کی ریزولوشن کم اور سکرینز چھوٹی اور کم وغیرہ ہیں۔ لیکن اگر کوئی بندہ خود پریمئیم لیتا ہے تو اسے باقی بندے پورے کرنے پڑتے ہیں اور جتنے کم لوگ ہوں یا زیادہ اس لحاظ سے fluctuation آتی رہتی ہے۔ کچھ لوگوں کو پبلک ڈیلنگ کے مسئلے بھی ہوتے ہیں۔یہاں ان کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ جس کسی نے مجھے پیمنٹ کر دی اس کی سلوٹ اتنے ہی رپوں میں ہمیشہ چلتی رہے گی چاہے میرے پاس کوئی اور کلائنٹ ہو یہ نہ ہو اور یہ بیسٹ پاسیبل ریزولوشن اور ڈیوائسز وغیرہ ہیں اور لاسٹلی میری پبلک ڈیلنگ (کلائنٹس کہتے ہیں) بہت اچھی وغیرہ ہے۔کچھ لوگ تین سالوں سے ساتھ اٹیچ ہیں ۔ یہ تو تھی صرف نیٹفلکس۔ اسی طرح ایمازون پرائم یا چند اور سروسز بھی جیسے چیٹ جی پی ٹی وغیرہ۔ لیکن ان کو ابھی نیٹفلکس والا عروج فی الحال حاصل نہیں۔
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ سنا تھا 800 کا ہے؟
نیٹ فلکس کا غالباً سنگل اسکرین 800 کا ہے۔ باقی پرائز الگ ہیں۔
خود میں ایک زمانے سے نیٹ فلکس اور ٹیپ میڈ مفت میں استعمال کررہا ہوں کہ ہمارے باس کے صاحبزادے نے فری فنڈ میں دے رکھے ہیں:)
ایمازون پرائم البتہ وہی 99 فی ماہ میں مزے دے رہا ہے کہ دی بوائز کے 4 سیزن بمعہ ایک سیزن جین وی ساتھ میں انونسبل اور ریچر کے 3 تین سیزن مزے میں انجوائے کیے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
مجھے تو یاد بھی نہیں کہ میں مہینے کے کتنے دے رہا ہوں۔

یہ معاملہ کام کیسے کرتا ہے؟ آپ نیٹ فلکس کو خود پے کرتے ہیں اور دیگر لوگ آپ کو؟
جی ایسا ہی ہوتا ہے۔
یہاں موبائل والٹ جیسے ایزی پیسہ اور جیز کیش وغیرہ سے لوگ پے کرتے ہیں جس سے اکاؤنٹ لیا ہوتا ہے۔ باقی نیٹ فلکس کو مین بندہ یا بندی پے کرتے ہیں۔
 
Top