انٹرویو عبداللہ محمد بھائی کا انٹرویو

لوگ سوسائیٹل پریشر شہروں سے بھی زیادہ بنا کے رکھتے ہیں، سن گن لیتے اور ویہلے بیٹھ کے دوسروں کو ڈسکس کرتے رہتے ہیں شہریوں کی نسبت ذرا زیادہ۔

یہ درست ہے لیکن اب وہ بھی آپکو ٹک ٹاک پر ہی ملیں گے۔ 🙃
 
سکول کے زمانے کی کوئی شرارت شئیر کریں گے؟

شرارت کوئی خاص یاد نہیں لیکن ہمارے ہاں لنچ بریک لمبی ہوا کرتی تھی پورے ایک گھنٹے کی اور ہمارا گھر سکول سے بلکل متصل تھا۔ تو جن دنوں کوئی میچ چل رہا ہوتا تھا ایک گھنٹے کی بریک کے بعد بھی ادارے نے ایک جگہ رکھی تھی جہاں سے پھلانگ کر جایا کرتا تھا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے پی ٹی ماسٹر اور چند دوسرے استاد سردیوں کی اک دوپہر میں وہاں مالٹوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی۔
 
گاؤں کی زندگی پسند ہے یا شہر کی؟ اور کیوں؟

ہلکا پھلکا جواب اوپر ہو چکا پھر بھی تفصیل کچھ دیر میں

تعلیم کس شہر سے حاصل کی؟
میٹرک اپنے گاؤں سے منسلک قصبے سے ایف ایس سی سلاما باد
گریجوایشن ٹیکسٹائل یونیورسٹی لائلپور

زندگی میں خوش ہونا ضروری ہے یا مطمئن ہونا؟

میری ادنٰی سی رآئے میں دونوں چیزیں ایک دوسرے سے نتھی ہیں۔ لیکن اگر دونوں میں ایک کو فوقیت دینی تو مطمئن ہونا
 
چند سوالات کرکٹ کے متعلق
1) کس لیول تک کھیلے ہیں؟ نیز کہاں کہاں کھیلے؟

یونیورسٹی اگر لیول ہوتا ہے تو۔ زیادہ تر اپنے قصبے میں ہی کھیلا ہوں اور چند روز مریدکے میں رانا نوید الحسن کی اکیڈمی جانا ہوا اور وہاں کچھ میچز بھی کھیلے

2) سپیشلٹی کیا تھی/ہے۔ باؤلر (سپن یا فاسٹ) یا بیٹسمین یا دونوں؟

یوں توں ادارہ شدید بلے باز تھا لیکن ابتدائی طور پر نیٹس میں جگہ نہ ملتی تھی تو نظروں میں آنے کے لئے فاسٹ گیند بازی شروع کر لی۔ تو اب ٹیپ بال ہی زیادہ چلتی تو اس میں دونوں ہی خاطر خواہ کر لیتا ہوں ویڈیو ثبوت حاضر ہے۔



3) ہارڈ بال سے کتنا کھیلے؟

ہارڈ بال سے زیادہ نہیں کھیلا اگر آپکو یاد ہو تو 00 کے ابتدائی دنوں میں ٹیپ اور ہارڈ کے ساتھ ایک کاک بال چلتی تھی۔ ہمارے گاؤں میں زیادہ بول بالا اسی کا تھا تو اس سے زیادہ کھیلی پھر یونیو رسٹی میں ہارڈ بال کھیلی۔ پھر ایک بائیک ایکسیڈنٹ میں بائیں بازو پر چوٹ لگنے کی وجہ سے 2014 سے 2020 تک بلکل نہیں کھیلی اب صر ف ٹیپ بال ہی۔

4) کس کس مشہور کھلاڑی سے مل چکے؟

کافی سے ملاقات ہو چکی اب تو لیکن پہلا جو انٹرنیشنل کرکٹر ملا تھا. وہ تھا محمد آصف یہ انڈیا سیریز سے پہلے ملے تھے انکا گاؤں صرف 7-8 کلومیٹر دوری پر ہے۔
مشہور بندوں میں بابر عبداللہ شفیق صائم محمد یوسف سعید انور وغیرہ شامل ہیں سعید بھائی سے ملاقات یوں ہوئی کہ وہ یونیورسٹی کے دور میں جماعت کے ساتھ آئے تھے۔

عثمان خان کو شاید آپ جانتے ہوں ہم سکول اور اسکے بعد کلب سے اکٹھے ہی کھیلتے رہے ہیں۔

5) سب سے اہم/مشہور/یادگار میچ جو سٹیڈیم میں جا کے دیکھا۔

سب سے اہم تو شاید کوئی نہیں لیکن یادگار 2005. پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا فیصل آباد میچ ۔ خاص بات رہی کہ محمد یوسف نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی ففٹی مکمل کی۔ اور 2 سیشن کی ٹک ٹک کے بعد آفریدی جی نے فلنٹوف ہر میسن اور جائلز وغیرہ کی درگت بنا کر پیسے پورے کر دیے۔

اسکے علاوہ 2018 میں پی ایس ایل کا میچ کہ وہ ناک آؤٹ پاکستان میں ہو رہے تھے اور لاہور میں بارش ہو گئی تو پچ ہیلی کاپٹر سے خشک کی گئی۔
 
1) پاکستان میں اب تک جہاں جہاں بھی گئے ان میں سب سے خوبصورت جگہ کونسی لگی؟

اب تک زیادہ تو نہیں بس فئیری میڈوز، خنجراب،ناران کاغان، شاران،بابو سر ٹاپ اور سوات (کالام)وغیرہ میرے خیال میں ان سے خنجراب ہی بہتر رہی

2) کن کن جگہوں پہ جانے کی عزم و ارادہ و خواہش رکھتے ہیں؟

اب تو زیادہ عزم و خواہش نہیں رہی بس کے ٹو بیس کیمپ اور نانگا پربت کو استور کی طرف سے دیکھنے کی خواہش ہے۔


3) کوئی ایسی جگہ جو تصاویر یا ویڈیوز میں دل کڈھ کے لے گئی ہو اور سوچا کہ یہاں ضرور جانا چاہیئے

آپکی شئیر کی ہوئی ہر جگہ اور تصویر۔ زیک بھائی کی جانب بھیجی گئی ہر روداد لیکن تنزانیہ سفاری اور کیوی لینڈ کی سیر سوپر سے بھی اوپر
 
آخری تدوین:
این ٹی یو میں قیام کے دوران فیصل آباد کی کوئی یادیں شئیر کریں۔ مجھے خود تقریبا آٹھ سال ہوگئے اس شہر سے وابستگی کے۔

این ٹی یو کے قیام کی یادوں میں زیادہ تو رات بھر ہاسٹل میں تاش کھیلنا وغیرہ ہی شامل ہیں یا رات گئے کھوکھے سے چائے پینا وغیرہ۔ این ٹی یو کی لائف بہت ہی سادہ اور سست رو ہے اسکی وجوہات میں اہم چیز جو شامل ہیں ان میں ایک یونیورسٹی کی جگہ ہے جو کہ شہر سے باہر ایک گاؤں مانانوالہ میں ہے جہاں اب تو آپکو پھر بھی کچھ زندگی مل جائے گی لیکن آج سے 12-14 برس قبل وہاں شام ہوتے چُپ شانتی ہو جاتی تھی۔ دوسرے اس یونیورسٹی کا کلچر کچھ ایسا ہے کہ یہاں زیادہ تر جھنگ،سرگودھا، جنوبی پنجاب، شیخوپورہ کے دیہی علاقوں کے بچے زیادہ ہیں چونکہ ایک تو انکا رجحان ہے اوردوسرا حکومتی یونیورسٹی ہونے کی وجہ سے فیسز کم ہیں تو اسکا سیدھا سا اثر آپکو یونیورسٹی لائف میں بھی نظر آتاہے۔
 
جب پچھلے سبھی سوالات کے جواب ہو جائیں تو پھر یہ تین سوالات :
1) یہ آپ کا پہلا انٹرویو ہے؟ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟
2)

نہیں اس سے پہلے ون اردوپر ہوا تھا لیکن تب ہمارے جوابات بہت بناوٹی تھے۔ جی ایسا کچھ نہیں محسوس کر رہے چونکہ اس انٹرویو کی ترتیب تقریباً ہم اگلی سطروں میں بیان کر دیتے. چند عمومی سوالوں کے بعد یاز بھائی کرکٹ کے سوالات کریں گے زیک بھائی شاید عمومی رویوں کے متعلق ایک تو باتیں پوچھیں آپ سوالوں میں سوال نکال کر کھنگالنے کی کوشش کریں گے ایک دو دن لڑی میں رونق رہے گی پھر محفل عمومی سست روی کی طرف چل پڑے گی۔ جبکہ اسکے برعکس اگر پیک دور میں ہوتا تو شاید ہاں کچھ اچھی محسوسمنٹس ہوتیں۔




3) کبھی کسی اور سیارے پر جانے کا یا ٹائم ٹریول کا سوچا؟

/ابھی تک تو نہیں لیکن ایلون پاء جی کچھ کر تو رہے ہیں۔ دیکھیں اگر اس جندگی میں ایسا ہوا تو کیوں نہیں۔
 

یاز

محفلین
این ٹی یو کے قیام کی یادوں میں زیادہ تو رات بھر ہاسٹل میں تاش کھیلنا وغیرہ ہی شامل ہیں یا رات گئے کھوکھے سے چائے پینا وغیرہ۔ این ٹی یو کی لائف بہت ہی سادہ اور سست رو ہے اسکی وجوہات میں اہم چیز جو شامل ہیں ان میں ایک یونیورسٹی کی جگہ ہے جو کہ شہر سے باہر ایک گاؤں مانانوالہ میں ہے جہاں اب تو آپکو پھر بھی کچھ زندگی مل جائے گی لیکن آج سے 12-14 برس قبل وہاں شام ہوتے چُپ شانتی ہو جاتی تھی۔ دوسرے اس یونیورسٹی کا کلچر کچھ ایسا ہے کہ یہاں زیادہ تر جھنگ،سرگودھا، جنوبی پنجاب، شیخوپورہ کے دیہی علاقوں کے بچے زیادہ ہیں چونکہ ایک تو انکا رجحان ہے اوردوسرا حکومتی یونیورسٹی ہونے کی وجہ سے فیسز کم ہیں تو اسکا سیدھا سا اثر آپکو یونیورسٹی لائف میں بھی نظر آتاہے۔
ویسے فیصل آباد میں چھ ماہ ہم نے بھی گزارے ۔ کیا ہی عمدہ اور یادگار وقت تھا۔
 
جملہ مکمل کریں: اک ہم نشیں پردہ نشیں پردہ اٹھا کے بولی-------------

1) ہن آرام ای
2) ایناں نیڑا نہ ہو دلدار وے
3) فاصلہ رکھیں ورنہ پیار ہو جائے
4) توں لنگ جا ساڈی خیر اے
مزید کی کوشش جاری رہے گی۔
 
زرعی یونیورسٹی میں، کہ اس میں داخلے جلد ہو جاتے تھے نومبر دسمبر میں کلاس شروع، جبکہ یو ای ٹی میں اپریل مئی میں کلاسیں شروع۔ بس T2 منفی T1 کا وقت وہاں گزرا۔
زرعی یونیورسٹی تو اپنے آپ میں ایک شہر ہے بلا شبہ۔۔
 
جملہ مکمل کریں: اک ہم نشیں پردہ نشیں پردہ اٹھا کے بولی-------------

1) ہن آرام ای
2) ایناں نیڑا نہ ہو دلدار وے
3) فاصلہ رکھیں ورنہ پیار ہو جائے
4) توں لنگ جا ساڈی خیر اے
مزید کی کوشش جاری رہے گی۔
5) چاچا! ٹینڈے کی پاہ ؟
 
زرعی یونیورسٹی میں، کہ اس میں داخلے جلد ہو جاتے تھے نومبر دسمبر میں کلاس شروع، جبکہ یو ای ٹی میں اپریل مئی میں کلاسیں شروع۔ بس T2 منفی T1 کا وقت وہاں گزرا۔
یعنی پہلے ایگری میں ایڈمشن لیا اور بعد میں یو ای ٹی گئے؟ اور یو ای ٹی کون سے والی؟
 
Top