پرنس چارمنگ، پاپا کی پرنسز اور جذباتی ذہانت

محمداحمد

لائبریرین

پرنس چارمنگ، پاپا کی پرنسز اور جذباتی ذہانت

Lovestruck - A Guide to Emotional Intelligence | Raja Zia Ul Haq | NUST Character Building Society

یہ ویڈیو محترم راجہ ضیاء صاحب کے ایک لیکچر کی ہے۔ یہ لیکچر ایک بصیرت انگیز ورکشاپ LoveStruck میں دیا گیا، جو نسٹ کیرکٹر بلڈنگ سوسائیٹی نے منعقد کی تھی۔ اس ورکشاپ میں نسٹ کے طلباء نے شرکت کی ہے۔

اس ورکشاپ کا بنیادی موضوع ہمارے معاشرے میں شادی، رشتے اور محبت (اور ان سے جُڑے طور اطوار ہیں) وغیرہ ہیں ۔ چونکہ راجہ ضیاء اسلامی اسکالر ہیں تو ان کے مضامین عمومی ہونے کے باوجود پسِ پردہ اسلامی تعلیمات رکھتے ہیں۔

اس گفتگو کا سننا نوجوان لوگوں کے لئے مفید ہو سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
80 منٹ کی ویڈیو پوسٹ کریں تو ساتھ تمہید لکھیں تاکہ محفلین کو ترغیب ہو کہ ویڈیو دیکھیں یا یہ جان سکیں کہ ویڈیو ان کی دلچسپی کی نہیں ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
عام طور پر جس طرح ہم کسی تحریر کو تھوڑا بہت پڑھ کر آگے پڑھنے نہ پڑھنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اسی طرز پر ویڈیوز کو بھی تھوڑا سا دیکھ کر دیکھنے والے کو اندازہ ہو جاتا ہے۔
 
Top