مریم افتخار
محفلین
محفل میں بڑی بڑی ہستیاں آ رہی ہیں، کئی انکشافات ہو رہے ہیں ، کہیں دو عورتوں کے ستارے میچ کیے جا رہے ہیں اور کہیں لوگ جوق در جوق تصویریں اپلوڈ کر رہے ہیں۔ یہ وہی تصویریں ہیں جو عرصہ دراز سے اپنے دیکھنے والوں کی مانگ کر رہی تھیں اور جنہیں ان کو کھینچنے والے نے بھی مڑ کر نہ دیکھا تھا۔ ایک اور شے محفل میں ہو رہی ہے کہ لوگوں کی جگت کی ٹائمنگ واپس آ رہی ہے اور جو بڑے ادیب ہیں ان کی پرانی زنبیلوں سے نسخہ ہائے وفا برآمد ہو رہے ہیں اور ان کے مقتدی سر دھن رہے ہیں۔ کوئی ہے جو کہتا ہے کہ محفل کا جانا فرض ٹھہرا سو پہلے ہی اس کی عادت سے کنارہ کر لو اور کوئی ہے جو اپنے گھر اور دفتر والوں کو کہتا ہے کہ اسے دو ماہ کی مہلت دے دی جائے تاکہ محفل کو ذرا وقت دیا جا سکے۔ یہ جو کچھ بھی ہے اور دنیا کے جس جس کونے میں وقوع پذیر ہو رہا ہے، اس کا چنداں اثر لیے بغیر ہم ناک کی سیدھ میں اپنی چوبیس گھنٹے کے اندر اندر سیاحت کی تیسری لڑی بنانے جا رہے ہیں، جن کی بصر خراشی ہو رہی ہے وہ اپنی آخری خواہشات کا اظہار کر سکتے ہیں مگر خیال رہے کہ ایسا کرتے ہوئے آپ کا اور محفل کا دم سلامت رہے!
آخری تدوین: