کیمبرج میں ایک دن

ہمارے برطانیہ میں قیام کے دوران بکٹ لسٹ کے کئی کام ہوئے اور کئی رہ گئے مگر ایک کام جو ہم کسی طور رہنے نہیں دینا چاہتے تھے وہ تھا کیمبرج شہر کا دورہ جو کہ رمضان شروع ہونے اور ویزا ایکسپائیر ہونے سے بالکل پہلے ہونا طے پایا۔7 اپریل 2023 کو Good Friday تھا اور اس دن ہم اپنی لیب سے ایک دن کے لیے غیر حاضر ہو پائےمگر اس دن یونیورسٹی جانے والے دنوں سے بھی زیادہ پہلے جاگنا تھا کیونکہ برمنگھم سے کیمبرج تک کی سیم ڈےٹو-وے ٹکٹ ہم ٹرین پال سے خرید چکےتھے۔
 
کیمبرج کیوں؟ آکسفورڈ کیوں نہیں؟
دونوں بکٹ لسٹ میں برابر تھے۔ کافی سارے limiting factors تھے اخیر دنوں میں، پھر کیمبرج کو ترجیح دینی پڑی اور سوچا تھا آکسفورڈ ٹوور بھی کر لیں گے اس کے بعد لیکن نہیں ہو پایا۔ حتی کہ ناردرن آئرلینڈ کے ایک ٹور کے لیے اپنی اور دوستوں کی ٹکٹس خریدنےکے بعد آخری دنوں میں ایک دن کی بھی چھٹی نہ ملنے پرسب کا پروگرام کینسل کیا۔
 

زیک

مسافر
دونوں بکٹ لسٹ میں برابر تھے۔ کافی سارے limiting factors تھے اخیر دنوں میں، پھر کیمبرج کو ترجیح دینی پڑی اور سوچا تھا آکسفورڈ ٹوور بھی کر لیں گے اس کے بعد لیکن نہیں ہو پایا۔
چلیں پھر آپ برطانیہ کی دوسری قدیم ترین یونیورسٹی کی سیر کرائیں اور میں تیسری کی تصاویر پوسٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں
 
یہ عمارت کئی شہروں میں نظر آتی ہے اور یہ غالبا عبادت گاہ بھی نہیں، مجھے اس کی significance نہیں معلوم مگر دور سے توجہ ضرور کھینچتی ہے:
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
Top