اگر آپ یہ چیزیں گھر میں نہ رکھیں تو آپ کی شخصیت پر مثبت اثر پڑے گا

ویسے دوسروں کے معاملات میں زیادہ ٹانگ اڑانا بھی کوئی اچھی بات نہیں ہوتی۔ :) :)
بالکل درست کہا آپ نے اُن کو اِس بات کا بہت بُرا لگتا ہے جب اُنہیں کوئی یہ مشورہ دیتا ہے تو۔اِسی لئے ہم نے مشورہ نا دینے میں ہی عافیت جانی ۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرے پاس سٹیل کی بہت اچھی اور خوب بڑی بڑی پتیلیوں کا نیا سیٹ تھا۔ میں نے سوچا کہ سٹیل کا کیا فائدہ۔ وہ سب میں نے دکان پہ سستی بیچ کے اپنی طرف سے جان چھڑائی۔ لیکن کل بھی اپنی مددگار سے بات ہو رہی تھی تو میں پچھتا رہی تھی۔
 
بات فائدے اور نقصان کی نہیں ہورہی اصل مدعا یہ ہے کہ ہمیں پرانی اور نا ،کام آنے والی چیزوں سے جان چھڑانی چاھئیے ۔ جو گھر میں بِلا وجہ جگہ گھیرے ہوئے ہوتی ہیں۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
ویسے منیمَلسٹ زندگی کا اپنا ایک الگ ہی لطف ہے۔

لیکن کباڑہ پھینک دینے کا جگرا بھی ہر کسی کا نہیں ہوتا :)
میرے لیے تو پھینکنے کا لفظ بھی تکلیف دہ ہے۔ پرانی سے پرانی چیزیں چاہے وہ زندگی میں ایک ہی دفعہ استعمال کی ہوں اور آئندہ اُن کے استعمال کی کوئی گنجائش بھی نہیں پھر بھی اُن کو اپنے سے دور کرنے کا سوچنا بھی انتہائی تکلیف دہ مرحلہ لگتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے پاس سٹیل کی بہت اچھی اور خوب بڑی بڑی پتیلیوں کا نیا سیٹ تھا۔ میں نے سوچا کہ سٹیل کا کیا فائدہ۔ وہ سب میں نے دکان پہ سستی بیچ کے اپنی طرف سے جان چھڑائی۔ لیکن کل بھی اپنی مددگار سے بات ہو رہی تھی تو میں پچھتا رہی تھی۔
اسٹیل تو سدا بہار چیز ہے۔ باقی چیزیں تو آتی جاتی رہتی ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کو بھی تو پرانی کے بدلے نئی چیز مِل جائے گی۔پرانی کباڑی کو دینے کے بعد بھی۔

ذرا دھیان رہے ایکسچینج آفرز کے ساتھ ایک چھوٹی سی عبارت "قیمت کے فرق سے" بھی لکھی ہوتی ہے۔

اور یہ فرق، فراق کی طرح لمبا ہوتا ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے لیے تو پھینکنے کا لفظ بھی تکلیف دہ ہے۔ پرانی سے پرانی چیزیں چاہے وہ زندگی میں ایک ہی دفعہ استعمال کی ہوں اور آئندہ اُن کے استعمال کی کوئی گنجائش بھی نہیں پھر بھی اُن کو اپنے سے دور کرنے کا سوچنا بھی انتہائی تکلیف دہ مرحلہ لگتا ہے۔
یہ عادت اچھی نہیں ہوتی اور آگے چل کر اپنے لئے اور آس پاس کے لوگوں کے لئے بہت تکلیف دہ بن جاتی ہے۔

اگر پھینکنے کا لفظ آپ کو اچھا نہیں لگتا تو اپنی چیزیں کسی نہ کسی کو تحفتاً ہی دے دیا کریں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک کام اور بھی ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ اپنے فون سے تمام تر ایسی ایپس اُڑا دیں جو استعمال نہیں ہوتیں (یا جو بہت زیادہ نوٹیفیکشن بھیجتی ہیں)۔ اس سے بھی آپ کافی سکون میں آ جائیں گے۔ :)
 
میرے لیے تو پھینکنے کا لفظ بھی تکلیف دہ ہے۔ پرانی سے پرانی چیزیں چاہے وہ زندگی میں ایک ہی دفعہ استعمال کی ہوں اور آئندہ اُن کے استعمال کی کوئی گنجائش بھی نہیں پھر بھی اُن کو اپنے سے دور کرنے کا سوچنا بھی انتہائی تکلیف دہ مرحلہ لگتا ہے۔
اِس طرح تو آپ کا گھر آثارِ قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگے گا ۔:)
 
یہ غیر ادا شدہ قرضے والی بات سمجھ نہیں آئی کہ اس کا لڑی کے موضوع سے کیا تعلق ہے۔
آپ نے شاید لڑی کے موضوع پر غور نہیں کیا ۔
اگر اپنی شخصیت میں مثبت تبدیلی لانی ہے تو قرضے سے بھی جان چھڑانی چاھئیے ۔
باقی آپ کی مرضی ہے قرضہ بھی آپ کا ہے دینا بھی آپ نے ہے دیں یا نا دیں۔
مرضی بھی آپ کی ہی ہے
 
ایک کام اور بھی ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ اپنے فون سے تمام تر ایسی ایپس اُڑا دیں جو استعمال نہیں ہوتیں (یا جو بہت زیادہ نوٹیفیکشن بھیجتی ہیں)۔ اس سے بھی آپ کافی سکون میں آ جائیں گے۔ :)
جی! یہ فارمولا کئی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
ایک کام اور بھی ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ اپنے فون سے تمام تر ایسی ایپس اُڑا دیں جو استعمال نہیں ہوتیں (یا جو بہت زیادہ نوٹیفیکشن بھیجتی ہیں)۔ اس سے بھی آپ کافی سکون میں آ جائیں گے۔ :)
اس سلسلے میں تو پھر اُن فون نمبرز کا بھی صفایا کردینا چاہیے جو اب رابطے میں نہیں یا منتقل (فوت) ہوچکے ہیں۔
 
Top