آپا سیما سے ملاقات کا احوال

سید عمران

محفلین
سموسے کھانا کون سا اچھا آئیڈیا ہے 😏
یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے...
گرما گرم مزے دار سموسے مزے دار چٹپٹی چٹنی سے لگا لگا کر کھائیں اور لذت ہفت اقلم کے مزے پائیں ...
اور ہم پر کیا موقوف سموسے کا ذکر تو ابن بطوطہ جیسی نابغہ روزگار ہستی نے بھی کیا ہے. بقول اس کے شاہ تغلق کے دور میں سموسے جیسے اعلی و ارفع پکوان میں میوہ جات بھی ڈلتے تھے...
چنانچہ بادشاہوں کے دستر خوان کی رونق بننے والے اسنیکس کو خواہ مخواہ کا اسنیک سمجھ کر ہاتھ نہ لگانا یقینا کفران نعمت سے کم نہ ہوگا...
تاہم اگر یہ شاہی دسترخوان کی زینت نہ بھی بنتا تب بھی ہم اسے اتنے ہی ذوق و شوق سے نوش جاں فرماتے...
کیونکہ ایسی کتنی چیزیں ہیں جو اس زمانے میں نہیں تھیں پھر بھی ہم انہیں برضا و رغبت کھاتے ہیں...
پس ثابت ہوا کہ ایسی لذیذ اور شاہانہ نسلی چیز ضرور بالضرور کھانی چاہیے...
البتہ کمزور ہاضمہ، گیس، تیزابیت، کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، السر و دیگر کہی ان کہی بیماریوں کے مریض بحالت مجبوری یاحاملینِ زبانِ سموسہ ناشناس بعالم معذوری پرہیز کرسکتے ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین
سموسوں کو اگر نچوڑا جائے تو ایک آدھ پاؤ تو تیل نکل ہی آئے گا۔
اکثر سالن تیل میں پکتے ہیں...
نچوڑنے پر تو شامی کباب اور آملیٹ کا بھی تیل نکل جاتا ہے...
پلاؤ کا لقمہ مٹھی میں دبا کر نچوڑیں پھر تیل دیکھیں اور تیل کی دھار!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے کنفرم نیوز آنے دیں...
ایسا نہ ہو جلد بازی کے چکر میں لینے کے دینے پڑجائیں!!!
کھانے والوں سے دعائیں آپ ہی کے کھاتے میں جائیں گی۔
رہنے دیں کنفرم والی بات۔ ایویں ثابت کرنے واسطے ہمیں مرنا ہی نہ پڑ جائے۔ ابھی بہت کام باقی کرنے والے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ عمر اسی دق زدہ کا نام ہے ناں؟؟؟
ان سے کہیں کہ تیزی سے بہنا کی جانب بہتے ہوئے بڑھتے رہیں!!!
توبہ توبہ اتنا تیز بھی نہ دوڑائیں عمر بھیا کو۔
کہیں زیادہ ہی آگے نہ نکل پڑیں۔ بلکہ ہاتھوں ہی سے نہ نکل جائیں کہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے...
گرما گرم مزے دار سموسے مزے دار چٹپٹی چٹنی سے لگا لگا کر کھائیں اور لذت ہفت اقلم کے مزے پائیں ...
اور ہم پر کیا موقوف سموسے کا ذکر تو ابن بطوطہ جیسی نابغہ روزگار ہستی نے بھی کیا ہے. بقول اس کے شاہ تغلق کے دور میں سموسے جیسے اعلی و ارفع پکوان میں میوہ جات بھی ڈلتے تھے...
چنانچہ بادشاہوں کے دستر خوان کی رونق بننے والے اسنیکس کو خواہ مخواہ کا اسنیک سمجھ کر ہاتھ نہ لگانا یقینا کفران نعمت سے کم نہ ہوگا...
تاہم اگر یہ شاہی دسترخوان کی زینت نہ بھی بنتا تب بھی ہم اسے اتنے ہی ذوق و شوق سے نوش جاں فرماتے...
کیونکہ ایسی کتنی چیزیں ہیں جو اس زمانے میں نہیں تھیں پھر بھی ہم انہیں برضا و رغبت کھاتے ہیں...
پس ثابت ہوا کہ ایسی لذیذ اور شاہانہ نسلی چیز ضرور بالضرور کھانی چاہیے...
البتہ کمزور ہاضمہ، گیس، تیزابیت، کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، السر و دیگر کہی ان کہی بیماریوں کے مریض بحالت مجبوری یاحاملینِ زبانِ سموسہ ناشناس بعالم معذوری پرہیز کرسکتے ہیں!!!
سموسوں کے حق میں اتنا بڑا لیکچر۔ الامان الحفیظ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ عمر اسی دق زدہ کا نام ہے ناں؟؟؟
ان سے کہیں کہ تیزی سے بہنا کی جانب بہتے ہوئے بڑھتے رہیں!!!
دق زدہ نہ ہوا سونامی ہو گیا کہ بہنا کی تیزی سے بڑھتے ہوئے اسے اپنے ساتھ بہا لے جائے۔۔۔ :ROFLMAO:
ہمارے پیروں نے اپنی زمین مضوطی سے پکڑ رکھی ہے۔ کوئی ہلا کر تو دکھائے بھلا۔
 
آخری تدوین:
Top