ایک جملہ کے لطائف

میں نے اپنی زندگی میں اب تک سوتنوں کے چار جوڑوں کو باہم شیر و شکر دیکھا ہے۔ کبھی جھگڑا نہیں۔ بچے بھی سانجھے۔
میں کم از کم دو گھر خس و خاشاک ہوتے اور تیسرا مسلسل اذیت اور بے برکتی میں پھنسے ہوئے دیکھ چکا ہوں ۔ پاکستانی معاشرہ جو عربی ناموں کے ساتھ اصل میں ہندوستانی معاشرہ ہی ہے اس میں سوتنوں کی کشمکش کے نتیجے میں اولاد کو مخمل سے مٹی میں رلتے دیکھ چکا ہوں ۔ یہ موضوع تو اتنا متنوع ہے کہ اس پر سینکڑوں صفحات کالے کیئے جا سکتے ہیں ۔ معشیت ، کفو ، اٹھان ، ماحول ، گرفت ، نفسیات ، معاشرہ بہت سے عوامل ہیں جو ان رشتوں کو کامیاب یا ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔باقی دو ہوں ، تین ہوں یا چار یہ اجازت کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن التزام کے ساتھ سکون اور یکسوئی ایک ہی بیوی کے ساتھ ہوتی ہے ۔ حالانکہ میری اپنی دو شادیاں ہو چکی ہیں (گو کہ ایک وقت میں ایک ہی رہی) میرے والد ، بڑے بھائی ، چھوٹے بھائی ، بہنوئی ، دو عدد تایا تعدد ازواج کے راستے کے مسافر رہے ہیں) لہذا اس سب کو میں شاید دوسروں کی نسبت زیادہ گہرائی سے دیکھ چکا ہوں ۔

اور جہاں تک بچے سانجھے ہونے نہ ہونے کہ بات ہے یقین جانیں اس سے بڑی منافقت ہمارے معاشرے میں کوئی نہیں ہو سکتی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈبل مل کر ہمیں نہ بخشیں اس سے بہتر ہے کہ سنگل سنگل الگ الگ نہ بخشے...
اس میں ایک چانس ملنے کا چانس ہوسکتا ہے کہ جب ایک نہ بخشے تو دوسری کے پاس چلے جائیں!!!
دوسری نہیں تو تیسری ورنہ چوتھی۔ اور جیسے ہی آنکھ کھلے تو زبان سے بے ساختہ نکلے
رات کے خواب سنائیں کس کو رات کے خواب سہانے تھے
دھندلے دھندلے چہرے تھے مگر سب جانے پہچانے تھے
 

سید عمران

محفلین
دوسری نہیں تو تیسری ورنہ چوتھی۔ اور جیسے ہی آنکھ کھلے تو زبان سے بے ساختہ نکلے
رات کے خواب سنائیں کس کو رات کے خواب سہانے تھے
دھندلے دھندلے چہرے تھے مگر سب جانے پہچانے تھے
ہم دن میں خواب دیکھتے ہیں!!!
 

جاسمن

لائبریرین
میں نے اپنی زندگی میں اب تک سوتنوں کے چار جوڑوں کو باہم شیر و شکر دیکھا ہے۔ کبھی جھگڑا نہیں۔ بچے بھی سانجھے۔
ان میں سے ایک جوڑا امی کے محلے میں ہے۔ دونوں خواتین ایک ہی گھر میں ہیں۔ دونوں کا سلوک دیکھ کے بالکل نہیں لگتا کہ وہ آپس میں سوتن ہیں۔ ظاہر ہے کہ طبعی کیفیات میں کبھی منفی عنصر بھی آتا ہو گا لیکن مجموعی لحاظ سے ان سب کی زندگی خوشگوار ہے۔
دوسرا جوڑا میری خالہ زاد بہن کا ہے۔ اس کے بچے نہیں ہیں اور اس کی سوتن کے بچے ہیں۔ پتہ نہیں چلتا کہ بچے کس کے ہیں۔ نیز اس کی سوتن ہم سب کی غمی خوشی میں آتی رہتی ہے۔
 

سید عمران

محفلین
آپ کی خالہ زاد کی سوتن کے۔ کیونکہ آپ نے خود ہی بتایا کہ آپ کی خالہ زاد بہن کے بچے نہیں ہئں
بہت بڑی تحقیق کا تیر چلا لیا...
یہ بھی انہوں نے بتادیا ہے کہ بچے کس کے ہیں...
ناشتہ کرکے محفل پہ آیا کریں!!!
اس کی سوتن کے بچے ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت بڑی تحقیق کا تیر چلا لیا...
یہ بھی انہوں نے بتادیا ہے کہ بچے کس کے ہیں...
ناشتہ کرکے محفل پہ آیا کریں!!!
پھر ایسا بھی تو لکھا تھا کہ پتہ نہیں چلتا بچے کس کے ہیں۔
کیاواقعی بہت بڑی تحقیق کرڈالی؟ انعام دیجئیے پھر۔
ناشتہ کر کے محفل پہ آئے تو سر کیسے کھائیں گے روفی بھیا کا۔
حد ادب میں رہے نا ہم محمد عبدالرؤوف بھائی
 

سید عمران

محفلین
پھر ایسا بھی تو لکھا تھا کہ پتہ نہیں چلتا بچے کس کے ہیں۔
اس مضمون میں مصنفہ کہنا یہ چاہ رہی ہیں کہ دونوں مائیں بچے کا ایسے خیال رکھتی ہیں کہ پتا ہی نہیں چلتا ان کی سگی ماں کون سی ہے اور سوتیلی کون سی!!!
 

سید عمران

محفلین
جب سے مسوم بھیا کو ہمت مرداں مدد خدا کا کہہ ہلدی والے دودھ کا ذکر کیا ہے، پلٹ کر آئے ہی نہیں۔
وہ دودھ میں ہلدی کی جگہ چرس گھول کر پی گئے...
ویسے سنا ہے کہ آم کھانے سے بھی بہت نیند آتی ہے...
کہیں سارے آم ایک ساتھ تو نہیں ڈکار گئے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس مضمون میں مصنفہ کہنا یہ چاہ رہی ہیں کہ دونوں مائیں بچے کا ایسے خیال رکھتی ہیں کہ پتا ہی نہیں چلتا ان کی سگی ماں کون سی ہے اور سوتیلی کون سی!!!
یہ تو سمجھ گئے تھے کہ جاسمن آپا کیا کہنا چاہ رہی ہیں مگر اس ایک جملے پہ سوئی اٹک گئی تھی۔ ویسے ماں تو ماں ہوتی ہے سگی ہو یا سوتیلی۔ ہے نا؟
 
Top