سترھویں سالگرہ اردو محفل کی سترھویں سالگرہ پر مشاعرے کا انعقاد

امین شارق

محفلین
قابلِ صد احترام محفلینِ کرام!!!
عالمی مشاعرہ اردو محفل کی تہذیبی روایت ہے جو برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ حسب روایت امسال اردو محفل کی سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے آنلائن اردو عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں اردو محفل سے وابستہ شعرائے کرام اپنا کلام پیش فرمائیں گے۔

مصرع طرح: پہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
(محض اس زمین میں غزل کہنی ہے۔ اس مصرع پر طرح کی شرط نہیں ہے)
افاعیل: مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن

سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اس مشاعرے کی صدارت جناب اعجاز عبید صاحب فرما رہے ہیں۔ محفل مشاعرہ کی تقریب ان شاءاللہ جولائی کے آخری ہفتے میں بذریعہ زووم ایپلیکیشن منعقد کی جائے گی۔
معزز محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ مشاعرے کا حصہ بن کر اردو محفل کے جشن تأسیس کو یادگار بنا دیں۔
کیا ہمیں اس زمیں میں غزل کہنے کیا اجازت مل سکتی ہے
 
محمّد احسن سمیع :راحل: ، محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی ، علی وقار ، حسن محمود جماعتی
آپ دوستوں کی کیا رائے ہے۔ مشاعرے کے لیے 24 جولائی بروز اتوار بمطابق پاکستانی وقت رات دس بجے کا اعلان کر دیا جائے؟
مجھے کوئی اعتراض نہیں ... پوری کوشش ہوگی شرکت کرنے کی.
 
مقبول

محفلین
محمّد احسن سمیع :راحل: ، محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی ، علی وقار ، حسن محمود جماعتی
آپ دوستوں کی کیا رائے ہے۔ مشاعرے کے لیے 24 جولائی بروز اتوار بمطابق پاکستانی وقت رات دس بجے کا اعلان کر دیا جائے؟
کیا یہ تاریخ اور وقت فائنل ہیں؟
 
صابرہ امین

لائبریرین
حسن محمود جماعتی صاحب! بس اب اسی تاریخ کو فائنل کریں۔ دعوت نامے بھیجیے۔ دیکھتے ہیں کتنے احباب شرکت کر سکتے ہیں۔
محمد عبدالرؤوف بھائی، آپ مکالمے کے ذریعے محفل کے تمام شعرا کو مدعو کیجیے جیسا کہ پچھلے سال کیا گیا تھا۔ اس طرح تمام لوگوں کو ایک باقائدہ دعوت نامہ بھی چلا جائے گا اور شعرا کی تعداد کا بھی ایک اندازہ ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں نور وجدان کی مدد لی جا سکتی ہے۔ ہمیں تو انھوں نے ہی قائل کیا تھا۔
 
آخری تدوین:

مقبول

محفلین
مقبول بھائی! اعلان بس عنقریب ہوا چاہتا ہے۔ آپ بس شرکت کے لیے ذہن کو آمادہ رکھیے گا۔ تاریخ کا بس ذرا سا ہیر پھیر ہو گا۔
یعنی افطاری کا وقت ہوا چاہتا ہے😄😄
جناب، اگر ہمارے اوقات زندگی سے مطابقت ہو گی اور الّلہ کی مرضی بھی ہو گی تو ضرور۔ ورنہ ہمارے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ماشاالّلہ ، محفل میں اتنے بڑے نام موجود ہیں۔ ان کی شرکت سے چار چاند لگ جائیں گے
 
محمد عبدالرؤوف

آپ صرف کلامِ موزوں کی فکر کریں ۔ان شاء اللہ وقت آپ کے لیے موزوں ہو گا۔
شرکت نہ کرنے کی بات تو اپنے ذہن شریف میں نہ ہی آنے دیں تو زیادہ اچھا ہے 😊
 
مقبول

محفلین
Top