سترھویں سالگرہ اردو محفل کی سترھویں سالگرہ پر مشاعرے کا انعقاد

اکمل زیدی

محفلین
اس بار شرکت ممکن نہ ہو سکے گی۔ جولائی اور اگست شدید مصروفیت کے مہینے ہیں۔ البتہ داد دینے کے لیے حاضر ہوتا رہوں گا۔ :)
ارے تابش بھائی کیسی مصروفیت اس بار بڑے بڑے شاعر وں کو مدعو کیا گیا ہےا ور آپ ہیں کہ شرکت نہیں کر رہے ۔ ۔ ۔ :giggle:
 
اکمل زیدی

محفلین
ماشاءاللہ جہاں اس دھاگے کی خوشی پھر سالگرہ کی خوشی پھر ہمیں بحیثیت شاعر غلطی سے ہی سہی مگر پھر بھی خوشی اتنا اچھے مشاعرے میں ممکنہ شرکت کی خوشی ۔۔(سنڈےکو ہو تو زیادہ بہتر ہے گھر سے آنلائن آجائینگے تسلی سے) ۔۔اور پھر ایک اور خوشی کا ذکر ہمارے اندازہ کو یقین میں بدلنے کی خوشی اور وہ یہ کہ ۔۔۔
علی وقار بھائی نے جتنی تندہی اور مہارت سے یہاں کے شاعروں کو ٹیگ کیا ہے ہمارا شک مزید یقین کی جانب گامزن ہو گیا ہے :love:
 
اکمل زیدی

محفلین
قابلِ صد احترام محفلینِ کرام!!!
عالمی مشاعرہ اردو محفل کی تہذیبی روایت ہے جو برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ حسب روایت امسال اردو محفل کی سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے آنلائن اردو عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں اردو محفل سے وابستہ شعرائے کرام اپنا کلام پیش فرمائیں گے۔

مصرع طرح: پہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
افاعیل: مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن

سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اس مشاعرے کی صدارت جناب اعجاز عبید صاحب فرما رہے ہیں۔ محفل مشاعرہ کی تقریب ان شاءاللہ جولائی کے آخری ہفتے میں بذریعہ زووم ایپلیکیشن منعقد کی جائے گی۔
معزز محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ مشاعرے کا حصہ بن کر اردو محفل کے جشن تأسیس کو یادگار بنا دیں۔
بہت خوب بھائی صاحب مصرع بھی خوب ہے بحر بھی اچھی ہے کوشش ہو سکتی ہے مدعو تو ہو چکے ہیں نہیں ہوتے تو خود ہی زبردستی گھسنے کی کوشش کرتے :D
 
اکمل زیدی

محفلین
میں عید کے بعد سے 30 جولائی تک چھٹیوں پر ہوں گا ان شاء اللہ ۔۔۔ اس لیے شرکت کنفرم نہیں کر سکتا ۔۔۔ البتہ زوم کے حوالے سے تکینکی معاونت فراہم کر دوں گا۔
کوشش کیجیے کہ 26 یا 27 جولائی کے آس پاس رکھ لیں۔
احسن بھائی مشاعرے کو پھیکا بنانے کی کوشش نہ کیجیے ۔۔برائے مہربانی اپنی شرکت سے اور وقار بھائی کی دعوت سے مشاعرے کا وقار برقرار رکھنے کے لیے آپ کی شرکت ضروری ہے ۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت خوب بھائی صاحب مصرع بھی خوب ہے بحر بھی اچھی ہے کوشش ہو سکتی ہے مدعو تو ہو چکے ہیں نہیں ہوتے تو خود ہی زبردستی گھسنے کی کوشش کرتے :D
زہے نصیب ۔۔۔ ہم تو اب آپ کے لیے ریڈ کارپٹ پہ پلکیں بچھا کے ابھی سے بیٹھ بھی گئے۔ 😊
 
اکمل زیدی

محفلین
ارے تابش بھائی کیسی مصروفیت اس بار بڑے بڑے شاعر وں کو مدعو کیا گیا ہےا ور آپ ہیں کہ شرکت نہیں کر رہے ۔ ۔ ۔ :giggle:
بس جولائی میں عید کی مصروفیت، اور پھر کراچی میں دو ہفتے۔ اگست میں شفٹنگ کرنی ہے، تو مصروفیت ہی رہے گی۔
 
سید عمران

محفلین
ارے تابش بھائی کیسی مصروفیت اس بار بڑے بڑے شاعر وں کو مدعو کیا گیا ہےا ور آپ ہیں کہ شرکت نہیں کر رہے ۔ ۔ ۔ :giggle:
اس جملہ سے واضح طور پر مترشح ہے کہ آپ نے دیگر کو بڑے بڑے شاعر کہہ کر تابش بھائی کی شاعری کو زمین پر لم لیٹ کردیا!!!
:rolleyes: :rolleyes: :rolleyes:
 
علی وقار

محفلین
واہ واہ کیا نظر پائی ہے آپ نے وقار بھائی ۔۔۔کتنے مردم شناس ہیں آپ آج اندازہ ہو گیا ۔ ۔ ۔ :mrgreen:
جناب! یہ سب کرشمہ ان زمروں کا ہے؛ اصلاح سخن، آپ کی شاعری (پابند بحور شاعری)، وہاں جو نام ملے، اچک لیے گئے۔ کیا آپ شاعر نہ ہیں؟ :) میں نے کہیں آپ کا کلام پڑھا ہے تبھی آپ کا نام لکھا ہے زیدی صاحب۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو بندہ ناچیز معذرت خواہ ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ارے یہ ’’نہ ہیں‘‘ ہی تو فرقان بھائی کا خاصہ تھا۔۔۔
خیر آپ نے زیدی صاحب کو شاعر سمجھنے پر جو معذرت طلب کی ہے اسے ہم زیدی صاحب کی طرف سے قبول کرتے ہیں!!!
نن۔۔نہیں بھئ نہیں۔۔ایویں قبول کرتے ہیں ۔۔۔۔اب ہم وقار بھائی کی دیدہ وری پر کوئی آنچ نہ آنے دینگے۔۔۔۔:cool:
 
اکمل زیدی

محفلین
جناب! یہ سب کرشمہ ان زمروں کا ہے؛ اصلاح سخن، آپ کی شاعری (پابند بحور شاعری)، وہاں جو نام ملے، اچک لیے گئے۔ کیا آپ شاعر نہ ہیں؟ :) میں نے کہیں آپ کا کلام پڑھا ہے تبھی آپ کا نام لکھا ہے زیدی صاحب۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو بندہ ناچیز معذرت خواہ ہے۔
ارے وقار بھائی آپ بھی نہ خواہ مخواہ سیریس ہو جاتے ہیں ۔۔۔میں تو یوں ہی کہہ رہا تھا ۔۔۔۔انشاءاللہ ہم آپ کے اس فہم پر آپ کو نازاں ہونے کا سبب فراہم کرینگے ۔۔۔اور انتخاب کو کما حقہ درست نہیں تو کسی حد تک صحیح ثابت کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اس جملہ سے واضح طور پر مترشح ہے کہ آپ نے دیگر کو بڑے بڑے شاعر کہہ کر تابش بھائی کی شاعری کو زمین پر لم لیٹ کردیا!!!
:rolleyes: :rolleyes: :rolleyes:
عمران بھائی سب چھوڑیں بس یہ دیکھیں کہ تابش بھائی کراچی آرہے ہیں جلدی سے کوئی پروگرام رکھ لیں ورنہ یہ صرف احمد بھائی سے مل کر چلے جائینگے ان کی آمد کا فائدہ اٹھائیں اور سب کو مدعو کردیں اب تو آنا ہی پڑے گا سب کو۔۔۔کیسی لگی میری چلاکی۔۔۔۔:lol:
 
اکمل زیدی

محفلین
اور پھر کراچی میں دو ہفتے۔
بھیا کتنی غلط بات ہے ہمارے شہر آمد اور ہم ہی بے خبر۔۔۔بتایا نہیں آپ نے چلتے پھرتے ہی کوئی ذکر کر دیتے ۔۔۔۔کوئی عنوان بنا دیتے قائداعظم میں آرہا ہوں ۔۔یا شہر قائد تجھے سلام--- یا پھر بھائی لوگو ہوشیار ہم چل پڑے وغیرہ ۔۔۔ویسے تفنن بر طرف کب لا رہے ہیں۔۔۔تشریف۔۔۔ قبلہ ۔۔
 
سید عمران

محفلین
عمران بھائی سب چھوڑیں بس یہ دیکھیں کہ تابش بھائی کراچی آرہے ہیں جلدی سے کوئی پروگرام رکھ لیں ورنہ یہ صرف احمد بھائی سے مل کر چلے جائینگے ان کی آمد کا فائدہ اٹھائیں اور سب کو مدعو کردیں اب تو آنا ہی پڑے گا سب کو۔۔۔کیسی لگی میری چلاکی۔۔۔۔:lol:
اگر ان کا دل صرف احمد بھائی سے لگتا ہے تو ہم کیوں کباب میں ہڈی بنیں؟؟؟
:unsure: :unsure: :unsure:
 
سید عمران

محفلین
بھیا کتنی غلط بات ہے ہمارے شہر آمد اور ہم ہی بے خبر۔۔۔بتایا نہیں آپ نے چلتے پھرتے ہی کوئی ذکر کر دیتے ۔۔۔۔کوئی عنوان بنا دیتے قائداعظم میں آرہا ہوں ۔۔یا شہر قائد تجھے سلام--- یا پھر بھائی لوگو ہوشیار ہم چل پڑے وغیرہ ۔۔۔ویسے تفنن بر طرف کب لا رہے ہیں۔۔۔تشریف۔۔۔ قبلہ ۔۔
چلیں ان کی طرف سے یہ اعلان ہم کردیتے:
اے شہر قائد کے باسیو! تمہیں خوشخبری ہو کہ دار الحکومت کا تازہ ، باسیوں کو فیض یاب کرنے آرہا ہے۔۔۔
اے شہر قائد کے قائد آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کہ یہ ملک کیسا بنایا تھا، کیسا بن گیا، کیوں کہ ہم اس بگاڑ میں سدھار لانے کے لیے تشریف لارہے ہیں۔۔۔
ہماری اس آمد سے وہ تمام لوگ جو نہ خود قائد ہیں نہ شہر قائد کے باسی ہیں جل جل مریں کہ ہم ان پر نہ مرے اور ان کو شرف باریابی سے محروم رکھا۔۔۔
بہرحال اس اعلان کے توسط سے ہم اپنی آمد کی تشہیر اس لیے کرنا منظور فرماتے ہیں تاکہ ہمارا شایان شان استقبال کیا جائے اور مہمان نوازی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔۔۔
یاد رکھو، اگر اس کے برخلاف عمل، عمل میں لایا گیا تو شہر کے باسیو، تمہیں ایسے عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جائے گا جو نسل ہا نسل یاد رہے گا۔۔۔
فقط و السلام ۔۔۔
بظاہر بندہ بے بس و بے کس، بباطن منہ زور و سرکش ۔۔۔
محمد تابش !!!

اب خوش زیدی بھائی؟؟؟
 
آخری تدوین:
Top