گھریلو پالتو جانور - تجربات-مشاہدات-مشورے

اکمل زیدی

محفلین
کافی ٹائم سے کوئی نئی لڑی نہیں کھولی گئی اصلاح سخن کے علاوہ مگر سخنوری تو ہمیں بھی آتی ہے فی الحال کچھ نثر کا ہی سہارا لیں ۔۔کچھ گفت شنید بھی مدھم پڑ رہی تھی صرف یہ سوچ کر ہم لڑی کا آغاز نہیں کر رہے بلکہ کافی دنوں سے یہ چیز ہمارے ذہن میں تھی تو آج موقع مل گیا اسے عملی جامہ پہنانے کا یوں تو اس طرح کی ملتی جلتی کئی لڑیاں اور بھی ہیں مگر وہ کسی ایک چیز پر بات کی گئی ہے مگر یہاں اوور آل کسی بھی پالتو جانور کے بارے میں بات ہو سکتی ہے تو شروع کرتے ہیں ۔۔۔سب کو کچھ نہ کچھ پالنے کا شوق ہوتا ہے گھر میں ۔۔۔ پتہ نہیں کیوں ہمیں پرندوں کے پالنے کا شوق تو ہے مگر انہیں قید میں دیکھ کر اچھا نہیں لگتا تو ہم نے آج تک نہیں پالے ہم تو پودوں کو گملے تک لگانے کے خلاف ہیں کے یہ بھی ایک قید ہی ہے مگر پھر بھی کچھ خلاف ہم بھی چلے ہی گئے ایک باؤل لا کر مچھلیاں پال لیں خیر مقصد کچھ یوں ہے کے آپ نے گھر میں جو جو جانور پرندہ یا کچھ اور پال رکھا ہے یا پال چکے ہیں وہ یہاں شیئر کریں ان کی دیکھ بھال اور بیماری میں جو تدابیر کی گئیں یا اور کچھ مفید مشورے اُن کے بارے میں کہ اگر کوئی ارادہ رکھتا ہو وہ پالنے کا تو یہاں سے استفادہ کر سکے ۔۔۔۔
چلیں جی سٹارٹ ۔ ۔ ۔ ۔ کوئی ٹیگ شیگ نہیں جو پڑھے کچھ نہ کچھ ۔۔۔۔حسبِ حال اس میں حصہ ڈالیں ۔۔۔مجھے پتہ ہے یہ آخری جملہ آبیل مجھے مار کے مصداق بن سکتا ہے مگر خیر ہے ۔۔۔
 
Top