شاک پر شاک!!!

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھیں آپا ! اس سے تو مقاصد کے بلند اور عظیم الشان ہونے کا اشارہ ملتا ہے ۔اللہ خیر کرے ۔:LOL:
لگتا ہے کہ اخروٹ کے درخت والی سبز بھتنی کی قسمت کھلنے جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے کہیں کہ اب ناگن کا روپ اختیار کر لے ۔ بہت ڈرا چکی ہمیں۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
گُل یاسمیں اللہ کو پیاری ہو گئیں کیا یا پھر۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

توبہ ہے۔۔۔۔ ہم زندہ سلامت پھر رہے ہیں دوسروں کو ستانے کے لئے اور آپ ہیں کہ ہمیں مرحومہ قرار دینے پہ تُل گئے ہیں۔
ہم نے مرحومہ تو نہیں لکھا تھا لیکن ۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی جو چیز آپ کا کھانے کا دل چاہے موقع وہی ہوگیا۔۔۔
جیسے کدو، لوکی، ترئی، بینگن!!!
بالکل درست سمجھے آپ۔
جیسے ابھی کے ابھی ہمارا دل گول گپے کھانے کو چاہ رہا۔ لیکن کھانے نہیں ہیں۔ گلہ خراب ہو گیا تو بولیں گے کیسے۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
معلوم پڑ جاتا وقت سے تو کیا جنازے میں شرکت کر لیتے؟
آپ سے 25 کلومیٹر ہی تو تھے وارث بھائی۔

اللہ توبہ ۔۔۔ آپ بھی باقیوں کے ساتھ مل کر ہمیں قصہ ء ماضی سمجھنے لگے۔
سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو اور کیا کیا کہیں کہ ان تمام جملوں کا اثر ذرا ہلکا ہو جائے۔۔۔
اللہ کا شکر کہ کسی نے دعائے مغفرت کے لئے لڑی نہیں شروع کر دی۔ ورنہ ہم کس کس کو یقین دلاتے پھرتے کہ ابھی زندہ ہیں ہم ۔:ROFLMAO:
یہ کام تو یاد ہی نہ رہا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہ بابا نہ۔۔۔۔ مفتی صاحب یوں گھماتے ہیں کہ الفاظ بھی چکرا جاتے ہیں
لبھاتا ہے دل کو کلام خطیب
(دوسرا مصرع موقع سے مناسبت نہیں رکھتا اس لیے اسے نہیں لکھا)
بیاں اس کا منطق سے سلجھا ہوا
لغت کے بکھیڑوں میں الجھا ہوا
مطلب کہ آپ نے ثابت کر دیا مفتی صاحب گھمانے کا کام کرتے ہیں۔
پھر تو ہم خود بخود ہی سیدھے سادے ثابت ہو گئے نا ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی ہم سیدھے سادے لوگ اپنی الگ سے پارٹی بناتے ہیں۔ عمران بھائی اور گل بہن جیسے چالاک لوگوں نے تو ہمارے سوالوں مراسلوں اور خیالوں سب کو الجھا کے رکھ دیا
ہاتھ الجھے ہوئے ریشم میں پھنسا بیٹھے ہیں
اب بتا کون سے دھاگے کو جدا کس سے کریں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی ہم سیدھے سادے لوگ اپنی الگ سے پارٹی بناتے ہیں۔ عمران بھائی اور گل بہن جیسے چالاک لوگوں نے تو ہمارے سوالوں مراسلوں اور خیالوں سب کو الجھا کے رکھ دیا
ہاتھ الجھے ہوئے ریشم میں پھنسا بیٹھے ہیں
اب بتا کون سے دھاگے کو جدا کس سے کریں
اب ہم سے کون سا قصور سرزد ہو گیا؟؟
بتائیے بتائیے۔۔۔
کوئی ہمیں مارنے پہ تلا ہو تو کیا ہم جینے کی جدوجہد بھی نہ کریں۔۔۔ یا چپکے سے شہید ہی ہو جائیں
ایسی تو شہادت کا بھی مزہ نہیں آئے گا نا۔
ہاں سید عمران محترم اپنا بیان خود ہی دیں :LOL:
 
Top