سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
عثمان

سمندر کی طرح وسعت ہو جس میں
وہ قطرہ بحر ہے، قطرہ نہیں ہے

ایک منظر پہ ٹھہرنے نہیں دیتی فطرت
عمر بھر آنکھ کی قسمت میں سفر لگتا ہے
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی
چھیڑ کر حضرتِ شہباز ظرافت کا رباب
قہقہہ زار زمانے کو بنا دیتا ہوں
چاہئیے اب میرے غم کو کوئی عنوان نیا
غم دوراں کو تو میں ہنس کے اڑا دیتا ہوں
واہ واہ کیا دیدہ وری ہے کیا ہنر پایا ہے آپ نے ۔۔۔بہت خوب اور بہت شکریہ۔۔۔ :)
 

اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھیا
گذرتے وقت کے
اس بے قرار لمحے میں
لیے چہرے پہ
جگنو مسکراہٹ کے
اور آنکھوں میں
مہربان سا شبنمی تاثر
بظاہر بے حد مصروف
باس کے احکام میں
لیکن
گنگناتے ہولے ہولے
واہ سیما آپا کیا منظر کشی کی ہے جیسے آپ ہمارے ساتھ والی سیٹ پر ہی ہیں آفس میں اچھا ہوا آپ ہماری باس نہیں ورنہ آپ بھی محفل پر ہوتیں اور ہم بھی مراسلے کر رہے ہوتے تو آپ کی ڈانٹ پڑتی اچھا تو اس لیے دیر ہوتی ہے کام میں ۔۔۔۔:cautious:۔۔۔۔۔:LOL:
 

صابرہ امین

لائبریرین
:confused:
آپ ایسا کریں اکمل بھیا ہی سمجھ کر کچھ کہہ دیں ۔۔خیر وہ تو کہہ دیا آپ نے اور کہا کیا خوب کہہ دیا۔۔۔۔۔۔:rolleyes:
ویسے محمد عبدالرؤوف بننے کے لیے آپ کو ہماری انگریزی کی شاعری زبردستی پڑھنا پڑھے گی اور اردو شاعری میں بن مانگے بھی مدد دینا ہو گی ۔ بس اتنا سا کام ہے ۔ :ROFLMAO::LOL::p
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمد عبدالرؤوف بھائی کا نام لیں تو یہ سب ذہن میں آتا ہے

محبت مروت خلوص اور الفت
سخاوت کرم بخشش و مہربانی
آپ کی محبت ہے بہنا، بہت شکریہ
اور اگر کسی اور جانب سے شعر آتا تو یوں ہوتا
لڑائی جھگڑا اور تکرار
بہن بھائی کا یہ ہے پیار :)
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
آپ کی محبت ہے بہنا، بہت شکریہ
اور اگر کسی اور جانب سے شعر آتا تو یوں ہوتا
لڑائی جھگڑا اور تکرار
بہن بھائی کا ہے یہ پیار :)
شکریہ ۔
گُلِ یاسمیں ، بھیا کچھ کہہ رہے ہیں ۔ سنیے گا ذرا۔:LOL:
نام لیتے بھی ڈرتے ہیں آپ۔ اللہ اللہ :D
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکریہ ۔
گُلِ یاسمیں ، بھیا کچھ کہہ رہے ہیں ۔ سنیے گا ذرا۔:LOL:
نام لیتے بھی ڈرتے ہیں آپ۔ اللہ اللہ :D
یہ بھی ہمارے دوسرے بھائیوں ہی کی طرح ہیں۔۔۔
بس اشاروں اشاروں میں "سُنا" بھی دیتے ہیں اور معصوم بھی بن جاتے ہیں۔
یہ روؤف بھائی بھی بالکل ایسے ہی ہیں۔ ہمارے ان بھائی کے جیسے جنھیں ہم کھو چکے ہیں۔ کبھی کبھی تو لگتا ہے کہ وہی ہیں۔
 
Top