سولھویں سالگرہ محفل کے محفلین!!!

یہ ٹیگ کر کے جواب مانگنے والی عظمت صرف ہمارے لیے مختص کی گئی ہے؟
یا سارے ہی اس ٹیگ والے بادل کے زریعے برسات کا فیض پاتے ہیں؟
:whistle:
ویسے زیادہ بہتر یہی طریقہ ہے کہ کسی کو ٹیگ کر کے بات کرلی جائے ۔اگر آپ اقتباس لے کر بھی بات کریں تو کوئی حرج نہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سالگرہ کی خوشی میں ہمارے بھیا پلائیں گے فکر نہیں بٹیا
چائے کا کپ ملے گا یا ہم خود ہی جائیں اب مارکیٹ۔۔۔ صبح سے چائے ہی نہیں پی سیما آپا۔
کھانے کو بھی ہو جائے کچھ تو کیا ہی بات ہے۔ دعائیں دینے کی بھی مزید طاقت آ جائے گی۔اور لڑائی جھگڑے کی بھی۔
اس کے بعد آپ گنتی کرتی جائیے گا کہ کتنی لڑیوں سے ہمیں نکالنے والا جملہ کاپی پیسٹ ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:
یہی بات ہم نے سنجیدگی سے کہی تھی تو سب ہمیں غلط ثابت کر رہے تھے کہ ایسی کوئی بات ہی نہیں، یہاں ایسا نہیں ہوتا۔ اب ہم بوٹا آف "چل میرا پُت " تو ہیں نہیں جو کہیں #فیر۔۔۔ کہندے بوٹا ۔۔۔۔۔
کم از کم عدنان بھائی کے حوالے سے تو میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی بات غلط ہے۔ اس محفل پر عدنان بھائی سے بڑا خدائی خدمتگار کوئی نہیں ہے۔ یقیناً انھوں نے آپ کا مراسلہ نہیں دیکھا ہو گا، ورنہ ضرور جواب دیتے۔ :)
عدنان بھائی کے حوالے سے یہ غلط فہمی دور کرنا ضروری سمجھتا ہوں، کہ انھیں ہمیشہ ہر کسی سے مخلص پایا ہے۔ :)
 
وسیم

محفلین

یہ غلط فہمی ہے کہ میں نے یہ بات عدنان بھائی کے حوالے سے کہی ہے۔ یہ بات پردہ نشینوں کے حوالے سے ہے۔ عدنان بھائی کو تو میں نے ہلکا پھلکا کہا تھا کہ ہمیں کٹا دیا۔۔۔ اور ان کے حوالے سے بات وہیں ختم
 
کم از کم عدنان بھائی کے حوالے سے تو میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی بات غلط ہے۔ اس محفل پر عدنان بھائی سے بڑا خدائی خدمتگار کوئی نہیں ہے۔ یقیناً انھوں نے آپ کا مراسلہ نہیں دیکھا ہو گا، ورنہ ضرور جواب دیتے۔ :)
عدنان بھائی کے حوالے سے یہ غلط فہمی دور کرنا ضروری سمجھتا ہوں، کہ انھیں ہمیشہ ہر کسی سے مخلص پایا ہے۔ :)
بھیا ہماری کوشش ہوتی ہے کہ نئے محفلین کی دل جوئی کریں ،اردو محفل فورم دوسری سوشل میڈیا کی ویب سائٹ سے بہت مختلف ہے ۔یہاں ہر نیا آنے والا محفلین اس وجہ سے تھوڑا پریشان ہو جاتا ہے۔اکثر اس وجہ سے نئے لوگ ایک بار کے بعد دوبارہ محفل کی طرف آتے ہیچکچاتے ہیں۔اگر ہم پرانے محفلین نئے محفلین کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوش دلی سے اس کی رہنمائی کریں تو یہ بھی اردو زبان کی تدریس ہی کا ایک ذریعہ ہے۔محبت اور خلوص ویسے بھی اردو محفل کی پہچان ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
چائے کا کپ ملے گا یا ہم خود ہی جائیں اب مارکیٹ۔۔۔ صبح سے چائے ہی نہیں پی سیما آپا۔
کھانے کو بھی ہو جائے کچھ تو کیا ہی بات ہے۔ دعائیں دینے کی بھی مزید طاقت آ جائے گی۔اور لڑائی جھگڑے کی بھی۔
اس کے بعد آپ گنتی کرتی جائیے گا کہ کتنی لڑیوں سے ہمیں نکالنے والا جملہ کاپی پیسٹ ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:
ابھی چائے بناتے ہیں اور کیک رسک بھی ہیں اللّہ بہت سی طاقت اور صحت عطا کرے آمین :):):):):):)
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فکر نہیں ہم چائے اور پکوڑے بناتے ہیں اتنی مزے دار بارش ہورہی ہے بھیا جلدی آجائیں
:cry::cry::cry::cry::cry:

ہمیں کیک رسک اور باقیوں کو پکوڑے۔:love-over::love-over::love-over:
ہم خود ہی چلے دودھ لانے۔پھر آ کر چائے بنائیں گے اور پیئں گے۔ ہماری غیر حاضری آپ کے ذمہ سیما آپا۔
 
سیما علی

لائبریرین
اب ہم نے پکوڑوں والا مراسلہ پڑھ لیا ہے۔۔۔ اب خالی چائے کو کیا کرنا۔
دل ہی توڑ دیا :love-over:
iq0mq1V.jpg

ارے ایسے تھوڑی ہوتا ہے پکوڑے جب تک بنتے ہیں جب تک یہ کھانا ہے :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن ہمیں سچی میں چائے پینی ہے ۔۔۔ اس سے پہلے کہ حلوائی کی دکان بند ہو، ہم دودھ لے آئیں جا کر۔ آپ پکوڑے بنائیے تب تک۔ وہ تو تصویر سے گزارا ہو جائے گا مگر چائے کے لئے نہیں۔ وہ اصلی اور بڑا سا مگ چاہئیے۔
 
فاخر رضا

محفلین
سلام
اگر کسی طرح کووڈ کچھ کم ہوجائے تو سچ مچ کراچی میں ایک گرینڈ چائے ہوسکتی ہے. خلیل بھائی بھی اسی وجہ سے نہیں آرہے ناشتے پر. پہلے سوچا تھا سب ویکسین لگوا لیں گے مگر بہت سے دوست ابھی تک متذبذب ہیں.
ہاں جو لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں اور انہیں 14دن گزر گئے ہیں،ان کی چائے پارٹی ہوسکتی ہے.
میرا گھر حاضر ہے اور اگر کوئی بلائے تو بھی میں حاضر ہوں، ضرور آؤں گا.
ملک ہوٹل بھی اچھا آپشن ہے مگر اب ممکن نہیں انڈور ناشتہ.
 
فاخر رضا

محفلین
اسپتال میں میرا دل چاہتا ہے کہ سب کو دکھاؤں کہ ہمارے کیا کیا شعبہ جات ہیں مگر کووڈ کی وجہ سے بہت مشکل میں پڑ گئے ہیں. کافی حصے restricted ہو گئے ہیں.
خدا نہ کرے اگر کسی کو آنا پڑ جائے تو مجھے ضرور بتائیں
 
فاخر رضا

محفلین
گھر کے باہر دوستوں میں میں خوب دل کھول کے ہنستا ہوں اور امین بھائی خوبصورت آواز میں بہت پرانے نغمے سناتے ہیں اور احمد بھائی اپنی غزل اور خلیل بھائی نظمیں. عدنان بھائی سے زیادہ کم گو میں نے نہیں دیکھا. Hardly کوئی لفظ بولتے ہیں، شاید پان کا اثر ہے. چوہدری صاحب ہماری شاندار دعوت کرچکے ہیں. بڑے دل کے آدمی ہیں. مفتی صاحب کی داستان گوئیےاور چچی تلی گفتگو آپ کو کبھی بور نہیں ہونے دے گی. اکمل بھائی ماشاءاللہ سب کو ہنسانے والی شخصیت ہیں.
سب کے شعبہ جات مختلف ہیں مگر اردو ہماری مشترک پہنچان ہے.
اس محفل اور ناشتے کی رودادیں محفل پر کافی بکھری ہوئی ہیں. اگر موقع ملے تو ضرور پڑھیے گا
ایک زمانے میں اکمل زیدی بہت زیادہ پائے جاتے تھے مگر اب نظر کم آتے ہیں.
اسی طرح ایک امریکی ایجنٹ فواد بہت دن سے نظر نہیں آیا. بڑی لمبی لمبی چھوڑتا تھا اور سب سر جھکائے پاس کرتے تھے. کوئی کوئی اس سے بھڑتا بھی تھا. مگر لاحاصل
اب تو خیر خواتین کا راج ہے مگر ایک صاحبہ ناراض ہو کر چلی گئیں، وہ یوکے سے تھیں. کہیں ایئر پورٹ پر. اب کہاں ہیں معلوم نہیں.
اور بھی لوگ ہیں جن کا ذکر کرنے کا جی چاہتا ہے. ان شاء اللہ
 
Top