سولھویں سالگرہ سید عمران بھائی کے ساتھ علمی اور معلوماتی مکالمہ

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شعر پڑھے بغیر تو نئیو ہٹنا؟؟؟
نہیں روؤف بھائی اگر ہم نے شعر سنایا تو انھیں واہ واہ بلکہ داد کے ٹوکرے دینے کے لئے رکنا پڑے گا جب کہ پہلے ہی تین گھنٹے زائد رکے ہیں۔ :D
سوچئیے بھائی آج ہی شعر سنا دیا اور کل نہ آئے تو کیا ہو گا۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہماری جیب سے پیسہ جاتے...
بھیا کو درست کیوں نہ لگے گا!!!
جیب میں نہیں رکھا کریں۔۔ بٹوے میں رکھا کریں اور اس میں عدنان بھائی کی فوٹو لگا لیں تا کہ یاد آتا رہے کہ کس وجہ سے آپ نے جیب چھوڑ بٹوہ چُنا ہے۔ :D
 

سید عمران

محفلین
تعلیم کے دوران آپ کو سب سے مشکل اورسب سے آسان مضمون یا کتاب کون سی لگی؟ کیوں؟
قرآن حدیث کے علاوہ کسی اور سے رغبت نہیں رہی...
وجہ ظاہر ہے، کلام تو دیکھیں کن ہستیوں کی زبانوں سے ادا ہوا ہے...
بقول ہمارے سر مزے دار مزے دار...
ہر بار ہر موقع پر نئی تشریح نیا مطلب نئی تفسیر سامنے آتی ہے نئی لذت ساتھ لاتی ہے...
سارے علوم ایک طرف کلام خدا اور کلام رسول خدا کے علوم لذت و مطالب و معانی میں ایک طرف!!!
 

سید عمران

محفلین
آپ کے لیے go to تفسیر کون سی ہے جسے ہر دم ریفر کرتے ہیں؟
ایسی کوئی واحد تفسیر نہیں ریفر کرسکتے...
ایک تو طبائع کا اپنا ذوق بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہر ایک کو الگ تفسیر پسند یے...
ہمارا تجربہ رہا ہے کہ ہمیں ہمارے اشکالات کا حل کبھی کسی اہک تفسیر سے نہیں ملا...
تحقیق کے دوران ہر ایک میں تشنگی محسوس ہوتی رہی...
ظاہر ہے خدا کے کلام کو کون کوزے میں بند کرسکتا ہے تو کمی تو موجود رہے گی!!!
 

سید عمران

محفلین
علمی و معلوماتی مکالمہ ڈھونڈتا ہی رہ گیا۔
یہ والی گپ شپ تو عمران بھائی سے آپ لوگ ویسے ہی ہر لڑی میں کر لیتے ہیں۔ :)
کچھ تو غور و فکر کرلو محفلینو...
ہم سے تو جیسی بات کریں گے ویسا جواب مل جائے گا...
اب یہ آپ پر منحصر ہے کیا چاہیے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک سوال۔۔۔
خاندان میں بچے کے حقوق رشتے اور قرابت کے حوالے سے متعین ہوتے ہیں۔ بہت ساری چیزیں اسے بن مانگے مل جاتی ہیں ۔ لیکن خاندان سے باہر بہت ساری چیزوں کے لئے باہمی تعاون اور اشتراک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بہت ساری چیزوں کے لئے "کچھ دو اور کچھ لو" کا اصول کارفرما ہوتا ہے۔
تو اس معاملہ میں کیا خاص خیال رکھا جائے کہ سب میں توازن بھی برقرار رہے اور بچوں میں کسی قسم کا احساس کمتری نہ پیدا ہو۔ اور یقیناً برتری کا احساس بھی نہ ہو۔
سنجیدہ سوال تو سنجیدہ جواب۔۔ کوئی ہمیں سنجیدگی سے لیتا ہی نہیں
 

سید عمران

محفلین
قبلہ سے گزارش ہے کہ اپنی کچھ سوانح بھی بیان فرمائیں
آپ بتائیں یہ دو لفظوں کی کہانی ہے یا کئی سو صفحات کا ناول؟؟؟
تاہم ہمارے بچپن کی ان باتوں سے کچھ اندازہ ہوجائے گا ہمارے بارے میں بھی اور ہمارے خاندانی ماحول کے بارے میں بھی!!!
 
آپ بتائیں یہ دو لفظوں کی کہانی ہے یا کئی سو صفحات کا ناول؟؟؟
تاہم ہمارے بچپن کی ان باتوں سے کچھ اندازہ ہوجائے گا ہمارے بارے میں بھی اور ہمارے خاندانی ماحول کے بارے میں بھی!!!
قبلہ وہاں 34 صفحات ہیں، کیا کیا چھانتے پھریں گے ہم ... کچھ مختصر احوال یہیں بیان کر دیجیے.
 
Top