انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

فرذوق احمد

محفلین
واعلیکم السلام آپی
آپی جی میں نے نہ آنے کی وجہ تو گپ سپ میں ایک دھاگہ کھول کر لکھی ہے

اور امی ابھی پہلے جیسی ہی ہیں ۔اور میں ٹھیک ہوں بس ایک ہی پریشانی ہے امی والی ،باقی اللہ کا بڑا شکر ہے

آپ اپنے بارے میں بتائیں اب کب لاہور چکر لگائیں گی ؟؟؟؟؟؟؟
 
تعبیر

محفلین
میں نے اپ کا انٹرویو اخر پڑھ لیا۔میں خواہ مخواہ 53 صفحے دیکھ کر گھبرا گئی۔جبکہ یہ انٹرویو کم کوئی مشہور serial زیادو لگا جس میں بس بریک ہی بریک تھے :eek: باقی episodes کب آئینگے۔
آپ سے مل کر بہت اچھا لگا اور شکریہ بچپن یاد دلانے کا۔ اپ کا انداز بیان بہت اچھا،دلچسپ ہے ۔وہ سارے نظارے لگتا ہے سامنے ہوں۔
آپ کے انٹرویو سے مجھے بھی ایک کہانی یاد آئی۔ ایک دیو ہوتا ہے جو چھ ماہ سوتا ہے اور چھ ماہ جاگتا ہے۔آپ بھی ایسی ہی ہیں،چھ ماہ چپ اور چھ ماہ بات۔آپ پتہ نہین کونسے چھ ماہ مین ہیں :grin:
اپ کی تاریخ پیدائش مجہے ہاد رہے گی۔ میرے گھر بھی اسی دن میری بیٹی کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔

اچھا آپ کے انٹرویو سے کچھ سوال۔آپ نے شروع مین ایک بچے کا ذکر کیا ہے۔وہ کون ہے؟؟؟اور آپ کی شاعری کی پسند میری بھی پسند ہے۔
مجھے ایک اور سوال بھی کرنا ہے؟؟؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
واعلیکم السلام آپی

اور امی ابھی پہلے جیسی ہی ہیں ۔اور میں ٹھیک ہوں بس ایک ہی پریشانی ہے امی والی ،باقی اللہ کا بڑا شکر ہے

آپ اپنے بارے میں بتائیں اب کب لاہور چکر لگائیں گی ؟؟؟؟؟؟؟

فرذوق اپنی ہمت قائم رکھنا ہے ۔ آپ جس طرح امی کا خیال رکھتے ہیں اس طرح بہت کم لوگ والدین کے لیے کرتے ہیں مجھے یقین ہے سب سے زیادہ امی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

لاہور تو نہیں معلوم اب دوبارہ کب جانا ہو ۔ شاید اچانک کسی وقت پروگرام بن جائے جانے کا۔ اگر امی ابو جا رہے ہوں گے تو میں بھی آنے کی کروں گی :)

یہ بتائیں گرمیوں کا موسم کیسا ہوتا ہے لاہور میں ؟ گرمی کم پڑتی ہے یا شدید ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے اپ کا انٹرویو اخر پڑھ لیا۔میں خواہ مخواہ 53 صفحے دیکھ کر گھبرا گئی۔جبکہ یہ انٹرویو کم کوئی مشہور serial زیادو لگا جس میں بس بریک ہی بریک تھے :eek: باقی episodes کب آئینگے۔
آپ سے مل کر بہت اچھا لگا اور شکریہ بچپن یاد دلانے کا۔ اپ کا انداز بیان بہت اچھا،دلچسپ ہے ۔وہ سارے نظارے لگتا ہے سامنے ہوں۔
آپ کے انٹرویو سے مجھے بھی ایک کہانی یاد آئی۔ ایک دیو ہوتا ہے جو چھ ماہ سوتا ہے اور چھ ماہ جاگتا ہے۔آپ بھی ایسی ہی ہیں،چھ ماہ چپ اور چھ ماہ بات۔آپ پتہ نہین کونسے چھ ماہ مین ہیں :grin:
اپ کی تاریخ پیدائش مجہے ہاد رہے گی۔ میرے گھر بھی اسی دن میری بیٹی کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔

اچھا آپ کے انٹرویو سے کچھ سوال۔آپ نے شروع مین ایک بچے کا ذکر کیا ہے۔وہ کون ہے؟؟؟اور آپ کی شاعری کی پسند میری بھی پسند ہے۔
مجھے ایک اور سوال بھی کرنا ہے؟؟؟

:)

تعبیر آپ نے مجھے کس سے ملا دیا :)

پتہ کیا مجھے اتنی شرمندگی ہوتی ہے یہاں سب سے جن کے سوالات کے جواب نہیں لکھے ۔ بوچھی نے پیچھے اسی تھریڈ میں کسی جگہ صحیح لکھا ہے میرے بارے میں ۔

پسند کرنے کے لیے شکریہ۔ شاعری میں آپ کی پسند یہی ہے یہ جان کر اچھا لگا۔ آپ بھی اپنی پسند کا کچھ کلام یہاں شیئر کریں ۔ سالگرہ تو میں دو بار منا لیتی ہوں سال میں ۔ آپ کی بیٹی کا نام کیا ہے اور یہ تو اچھا ہوا آپ سالگرہ جب جب منائیں بیٹی کی تو مجھے تو مفت میں مزے مل جانے ہیں :)

چھ چھ ماہ کا فیز :) پتہ نہیں ابھی کس فیز میں ہوں ۔ مجھے اتنی ہنسی آئی آپ کی یہ بات پڑھ کر !

آپ نے اس بچے کا پوچھا ہے جسے میں ڈانٹ پڑوائی تھی اپنے بلب ایڈونچر کے نتیجے میں :) :grin:

یہ بچہ امی کی ایک بہت اچھی دوست تھیں ان کا بیٹا تھا امی جب بھی اپنی دوست سے ملنے جاتیں مجھے ساتھ لے جاتیں اور یہ مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا تھا ۔

مجھے ایک اور سوال بھی کرنا ہے؟؟؟

ضرور
 
تعبیر

محفلین
wrong reply کر دیا بعد میں edit کروں گی :(

سوری غلطی سے mistake ہو گئی :grin: ابھی نیا relp حاضر ہے :)
 
تعبیر

محفلین
آپ کے انٹرویو میں کافی کچھ غائب غائب لگا سو پتہ نہیں چل رہا صحیح سے۔ میں اپنی پسند کی شاعری ضرور شیئر کرونگی پر یہاں نہیں کہ یہ آپ کے انٹرویو کا تھریڈ ہے :)

آپ دو بار سالگرہ کیوں مناتی ہی؟۔ایک دفعہ میں یقین نہیں ہوتا کیا؟ let me guess اصل والی اسکول ریکارڈز میں نہیں ہو گی۔جس کی وجہ سے ID card میں بھی وہی ہوگی۔سو ایک اصل والی دوسری آفیشل والی
لگتا ہے کہ بولنے والے چھ ماہ ہیں ;)

میری بیٹی کا نام کائنات ہے۔ پہلے یا دوسری سالگرہ بس آنے ہی والی ہے۔ انشاءاللہ اس دن آپ کو بھی wish کرونگی ۔پر ٹھریڈ اس لیے نہیں پوسٹ کرونگی کہ یہ پہلے آپ کے قریبی دوستوں کا زیادہ حق ہے۔

نہیں وہ بچہ ،وہ ہے جس کی وجہ سے آپ یہاں آئیں۔حمزہ نام ہے اسکا شاید۔

میں نے جو سوال پوچھنا تھا وہ یہ ہے کہ آپ نے میرے تعرف والے تھریڈ میں آپ ایک بات کہ کر چلیں گئیں اور میں اس رات صحیح سے سو بھی نہیں پائی بس سوچتی رہی۔آپ نے کہا تھا کہ میں یہاں کے کسی ممبر جیسی ہوں۔بتایا نہیں بس suspese پھیلا کر چلیں گئیں :confused: اب بتائیں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا حمزہ کا پوچھا تھا ۔ ۔ ۔ :) کیا پوچھ لیا ۔ ۔ ۔ :) ، ٹھیک ، ابھی یہاں باقی سب تھریڈز دیکھ لوں تو لکھتی ہوں ۔
 
چاند بابو

محفلین
توبہ ہے اتنا لمبا انٹرویو۔ کمال ہے۔
لیکن ٹھیک ہی ہے کیوں کہ شخصیت بھی تو اتنی ہی کمال ہے۔
شفگتہ باجی میں نے آپ کا انٹرویو آج ہی پڑھا۔ آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
 
تعبیر

محفلین
اچھا حمزہ کا پوچھا تھا ۔ ۔ ۔ :) کیا پوچھ لیا ۔ ۔ ۔ :) ، ٹھیک ، ابھی یہاں باقی سب تھریڈز دیکھ لوں تو لکھتی ہوں ۔

لکیا اپ ابھی تک باقی تھریڈز دیکھ رہی ہیں :confused: مجھے تو لگتا ہے کہ سندباد کا سفر شروع ہو گیا۔یعنی لمبا انتظار :grin: کوئی بات نہیں اگر نہ بتانا ہو تو بےشک نہ بتائیں پر at least میرے اس سوال کا جواب تو دے دیں

۔آپ نے کہا تھا کہ میں یہاں کے کسی ممبر جیسی ہوں۔کو جیسی بتائین نا۔ اس سسپنس کو ختم کریں ورنہ یہ مجھے ختم کر دے گا :grin: :confused: :(
 
زونی

شگفتہ کا انٹرویو دینا ایسے ہی ھے جیسے میرا ظفری کا انٹرویو پڑھنا :grin:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لکیا اپ ابھی تک باقی تھریڈز دیکھ رہی ہیں :confused: مجھے تو لگتا ہے کہ سندباد کا سفر شروع ہو گیا۔یعنی لمبا انتظار :grin:

:grin: :confused: :(

نہیں سفر تو ابھی شروع نہیں ہوا ۔ میں پہلے یہاں حمزہ کی تازہ ترین تصویر لگانا چاہ رہی تھی لیکن پتہ نہیں کیا ہے فوٹو بکٹ پر کوئی تصویر اپلوڈ ہو ہی نہیں رہی :( دو دن سے کوشش کر کر کے میں تھک گئی :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ کے انٹرویو میں کافی کچھ غائب غائب لگا سو پتہ نہیں چل رہا صحیح سے۔ میں اپنی پسند کی شاعری ضرور شیئر کرونگی پر یہاں نہیں کہ یہ آپ کے انٹرویو کا تھریڈ ہے :)

آ

السلام علیکم

کیا غائب لگا اور کہاں غائب لگا ؟ سوالوں کے جواب نہ لکھنے کی وجہ سے؟ یا جو پوسٹس الگ ہو گئی ہیں ان کی وجہ سے؟

آپ کی پسندیدہ شاعری کا انتظار شروع کر دیا ہے میں ابھی سے ۔

آپ دو بار سالگرہ کیوں مناتی ہی؟۔ایک دفعہ میں یقین نہیں ہوتا کیا؟ let me guess اصل والی اسکول ریکارڈز میں نہیں ہو گی۔جس کی وجہ سے ID card میں بھی وہی ہوگی۔سو ایک اصل والی دوسری آفیشل والی
لگتا ہے کہ بولنے والے چھ ماہ ہیں ;)

میری بیٹی کا نام کائنات ہے۔ پہلے یا دوسری سالگرہ بس آنے ہی والی ہے۔ انشاءاللہ اس دن آپ کو بھی wish کرونگی ۔پر ٹھریڈ اس لیے نہیں پوسٹ کرونگی کہ یہ پہلے آپ کے قریبی دوستوں کا زیادہ حق ہے۔

نہیں وہ بچہ ،وہ ہے جس کی وجہ سے آپ یہاں آئیں۔حمزہ نام ہے اسکا شاید۔

میں نے جو سوال پوچھنا تھا وہ یہ ہے کہ آپ نے میرے تعرف والے تھریڈ میں آپ ایک بات کہ کر چلیں گئیں اور میں اس رات صحیح سے سو بھی نہیں پائی بس سوچتی رہی۔آپ نے کہا تھا کہ میں یہاں کے کسی ممبر جیسی ہوں۔بتایا نہیں بس suspese پھیلا کر چلیں گئیں :confused: اب بتائیں :)

سوری میری وجہ سے آپ صحیح سے سو نہ سکیں دراصل آپ کی یہاں پر امن سے بہت مشابہت محسوس ہوئی ۔

سالگرہ کا درست سمجھا۔
اور دو بار میں یقین :) نہیں نہیں یقین تو ایک ہی بار میں ہو جاتا ہے ۔ ۔ ۔ :) دراصل جو نام مجھے اچھے لگتے ہیں تو ان سے باربار تحفہ لینے کو دل ہوتا ہے میرا ۔ ۔ ۔ اب گھر میں جس جس کو مجھ سے محبت کا دعوی ہو تو اسے کم از کم دو بار تو دینا ہی چاہیے ناں سالگرہ کا تحفہ اپنی محبت کا ثبوت پیش کرنے کو۔ ۔ ۔ :) :grin: :)

بولنے والے چھ ماہ :) اللہ کرے ایسا ہی ہو کم از کم میں یہاں سب سوالوں کے جواب لکھ دوں اور میری شرمندگی کچھ کم ہو ۔

کائنات تو بہت پیارا سا نام ہے کیا آپ نے یہ نام خود چنا یا کس نے؟ کائنات کے لیے میں تھریڈ کھولوں گی پہلے سے بُک کر لوں :)
 
شمشاد

لائبریرین
اصلی پوسٹ بذریعہ تعبیر
۔۔۔۔۔۔آپ نے کہا تھا کہ میں یہاں کے کسی ممبر جیسی ہوں۔کو جیسی بتائین نا۔ اس سسپنس کو ختم کریں ورنہ یہ مجھے ختم کر دے گا۔

اصلی پوسٹ بذریعہ شمشاد
یہ لیں میں آپ کا سسپنس ختم کر دیتا ہوں۔ میرے جیسی کہنا چاہ رہیں ہوں گی۔

اصلی پوسٹ بذریعہ سیدہ شگفتہ
شمشاد بھائی ، پہلے بتانا تھا ناں ۔ ۔ ۔ میں آپ کا میسج اب دیکھا۔

وہ کیا ہے کہ اوپر انہوں نے ایک دھمکی دی تھی، تو میں نے سوچا پیشتر اس کے کہ ہم ایک اچھی رکن سے محروم ہو جائیں، پہلے ہی پیش بندی کے طور پر کچھ فسٹ ایڈ دے دینی چاہیے تا کہ آس کی ڈور بندھی رہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

شکریہ شمشاد بھائی ، اچھا کیا آپ نے ۔

لیکن میں اب اس سوچ میں پڑ گئی ہوں کہ مشابہت کے لیے یا تو آپ تعبیر جیسا کوئی اوتار ڈھونڈیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
یا تو میں تعبیر جیسا اوتار ڈھونڈوں یا پھر ایسا کر لیتے ہیں کہ تعبیر ہی میرے اوتار جیسا کوئی اوتار ڈھونڈ لیں، بلکہ ان کے لیے میں ہی ڈھونڈ دوں گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ بھی ٹھیک رہے گا ۔

ایک بات بتائیں شمشاد بھائی ، یہ یہاں پر کسی رکن کو پوائنٹس کیسے دینا ہوتا ہے ؟ میں یہاں کلک کروں تو آگے میری سمجھ جواب دے جاتی ہے :( یہ ایک ہی بار پوائنٹ دے سکتے ہیں کسی رکن کو یا جو بھی پوسٹ اس قابل لگے تو ہر اس پوسٹ پر دے سکیں گے ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
توبہ ہے اتنا لمبا انٹرویو۔ کمال ہے۔
لیکن ٹھیک ہی ہے کیوں کہ شخصیت بھی تو اتنی ہی کمال ہے۔
شفگتہ باجی میں نے آپ کا انٹرویو آج ہی پڑھا۔ آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔

بہت شکریہ ، دراصل تو میں بالکل عام ہوں ۔ انٹرویو طویل ہونا بس میری کوتاہی کی وجہ سے
 
Top