تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے نہیں لگتا کہ آپ کا دماغ نازک ہے وہ تو بہت موٹا سا ہوگا جیسے آپ موٹی تازی باتیں کرتی ہیں اس سے لگتا ہے
موٹی تازی باتوں کی ذمہ دار ہماری دادی جان ہیں جو ہمیں بھر بھر گلاس کچا دودھ پلاتی رہیں اور مکھن کھلاتی رہیں۔۔ ابھی تک وہ عادت نہیں چھوٹ رہی۔ اس لئے باتیں موٹی ہیں۔
 
دیکھا خربوزے نے رنگ پکڑ لیا نا۔۔۔۔
توبہ کتنا بولتے ہیں آپ۔
بات ماننی نہیں یا سمجھنی نہیں؟ دونوں میں سے ایک کام ہو سکتا ہے دونوں نہیں۔ مرضی آپ کی اپنی ہے۔
کونسے خربوزے نے کونسا رنگ پکڑلیا؟ میں تو اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں بولتا بس آپ کی بات کا جواب دیتا ہوں صرف
 
موٹی تازی باتوں کی ذمہ دار ہماری دادی جان ہیں جو ہمیں بھر بھر گلاس کچا دودھ پلاتی رہیں اور مکھن کھلاتی رہیں۔۔ ابھی تک وہ عادت نہیں چھوٹ رہی۔ اس لئے باتیں موٹی ہیں۔
اتنی اچھی دادی ملی ہیں آپ کو شکر ادا کرنا چاہیے اللہ پاک کا
 
:ROFLMAO:
خالی جگہ وہی جہاں سب باتیں آپ محفوظ کر لیتے ہیں۔

ہم کیوں باتیں بنائیں گے بھلا۔۔۔ وہ بھی آپ سے۔ نہ جان نہ پہچان ایویں دھکے دا مہمان۔
وہ تو یا میں اپنی کاپی پر کرلیتا ہوں یا کمپیوٹر کی ہارڈ ڈ سک پر
 
او جی۔۔ کہنے یا بتانے کا مطلب یہ کہ پتہ بھی انگریزی کا لفظ ہے تو نہ استعمال کیا کریں نا۔۔۔ یہاں بس اردو لکھئیے۔
میں یہاں بس اردو ہی لکھتا ہوں آپ قریب کی نظر والا چشمہ لگا کر دیکھا کریں پھر بولا کریں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں یہاں بس اردو ہی لکھتا ہوں آپ قریب کی نظر والا چشمہ لگا کر دیکھا کریں پھر بولا کریں
اچھا جی آپ کو میں نے اپنا اردو کا ٹیچر نہیں لگوایا ہوا ہے اور جو اصلی کے ٹیچر ہیں وہ تو کلاس لینے آتے ہیں نہیں

دماغ میں جو بات سیو نہیں ہوتی وہی ادھر کرتا ہوں یعنی کاپی وغیرہ پر
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں بھئی یہ ایک ویب سائٹ کا نام ہے دراز پہلے آپ اس سائٹ پر جائیں پھر جو چیز منگوانی ہو پہلے اس چیز کا نام لکھ کر سرچ کرکے دیکھ لیں کہ وہ چیز اس سائٹ پر ہے یا نہیں ہے اگر وہ چیز ہوگی تو اس چیز کا آرڈر کردیں تو وہ چیز دراز کی سائٹ والے آپ کے گھر کورئیر والے کے ہاتھ بھیج دیں گے تو وہ چیز اس طریقے پر آپ کو گھر میں بیٹھے بیٹھے ہی مل جائے گی وہ چیز آپ کو بازار میں ہر دکان پر جاکر نہیں پوچھنا پڑے گی کہ بھائی صاحب وہ چیز آپ کے پاس ہے یا نہیں ہے
اچھا اچھا اب سمجھ آئی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں میں تو اب اپنا پاسورڈ کاپی میں لکھتا ہوں جب کسی سائٹ پر لاگ ان ہوتا ہوں تو پہلے کاپی میں سے پھر سے دیکھتا ہوں کہ غلط تو نہیں لکھ دیا پاس ورڈ پھر اس سائٹ پر سائن ان ہوجاتا ہوں آسانی سے اور میرا پاس ورڈ بس ایک ہی ہوتا ہے اور وہ بھی بہت آسان سا ہوتا ہے رانا سات آٹھ چھ
پہلے ہم بھی ایسا کرتے تھے۔۔۔ لیکن جب بھی کچھ لکھتے ہیں نا ڈائری میں۔۔ تو ڈائری رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ کیونکہ پاس ورڈ کے علاوہ باتیں بھی لکھ دیتے ہیں تو نہیں چاہتے کہ کوئی دیکھے۔ تو چھپا کر رکھتے ہیں ڈائری۔ پھر بھول جاتے ہیں کہ رکھی کہاں تھی۔ ہر بار یہی ہوتا ہے۔ اتنی بہت ساری ڈائریاں رکھ کر بھول چکے ہیں۔ اب ہم نے طوطوں کے پنجرے پہ لکھ دیا ہے پاسورڈ تاکہ بھولنے کی صورت وہاں سے دیکھ لیں۔ اس جگہ پہ لکھتے ہمیں صرف نیناں نے دیکھا تھا اور وہ تو کسی کو بتانے سے رہی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت موٹا سا لفظ بول دیا آپ نے پہلی بار ہاہاہاہا آپ کے منہ سے اتنا موٹا لفظ بولتا سن کر بہت زیادہ ہنسی آرہی ہے
ہاں نا۔۔۔ سامنے والے کا بھی تو خیال رکھنا پڑتا ہے نا۔
ویسے بھی ہم تو بس شوقیہ سیکھ رہے ہیں اردو تاکہ تھوڑا بہت پڑھ لکھ کر یہاں بچوں کو اردو سکھائیں۔ یہ ہمارا ایک خواب ہے جسے پورا کرنے میں ہمارے ایک بھائی مدد کرنے کو بھی تیار ہیں۔ آپ بھی دعا کیجئیے گا۔ پھر دیکھئیے گا کتنے موٹے موٹے لفظ بولنے ہیں کہ آپ کو سمجھ ہی نہیں آنی اور آپ نے بس فرمانبرداری سے "جی ٹھیک ہے" بولتے رہنا ہے۔ بس وقت تو آنے دیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ بم کہاں سے لے آئیں ابھی وہ تو صرف شبرات کی رات کے موقع پر ہی ملتے ہیں مارکیٹ میں
لانے کہاں سے تھے۔۔۔ اتفاقیہ پڑے تھے پچھلی شب برات کے۔۔ جو کچھ تو کسی پڑوسن پہ چلانے کی نوبت آ گئی۔ باقی ابھی محفوظ پڑے ہیں کسی اچانک ضرورت کے لئے۔
 
Top