رومن حروفِ تہجی میں ناموں کا اندراج کروانے والے محفلین متوجہ ہوں!

علی وقار

محفلین
عبدالقادر کردیں پھر
آپ نے اب تک ٹھیک طرح سے معاملے کو سمجھا نہیں ہے۔ عبد القادر بھی شاید یہاں کوئی ممبر ہوں گے۔ صارف نام کو منفرد ہونا چاہیے جو پہلے کسی رکن کا نہ ہو۔ میری ایک تجویز ہے کہ آپ اپنا نام عبد القدیر پاکستانی یا عبد القدیر آنلائن رکھوا لیں کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ صارف نام کسی کا نہ ہو گا۔
 

علی وقار

محفلین

علی وقار

محفلین
میں نے دو تجویز دی ہیں آپ کا انتظار کررہا ہوں اِن دونوں میں سے کوئی بھی نام رکھ دیں
"سر عبدالقدیر" "محترم عبدالقدیر"
سر کا خطاب تو سرکار انگلشیہ دیا کرتی ہے اور بزعم خود محترم بننا آپ کے شایانِ شان نہیں۔ :) کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟ نہیں نہیں، آپ مذاق کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

علی وقار

محفلین
عبدالقدیر آپ کے انتخاب کردہ ناموں کے متعلق علی وقار درست فرما رہے ہیں
میرا مشورہ ہے "محمد عبدالقدیر" یا پھر "عبدالقدیر خان" نام رکھوا لیں
جناب المیہ یہ ہے کہ محمد عبدالقدیر موجود ہیں اور شاید موصوف خان صاحب نہ ہیں۔ میں نے کہا بھی تھا کہ ایک آدھ شعر جوڑ جاڑ کر شاعر وغیرہ بنیں اور تخلص رکھ لیں تاہم عبدا لقدیر بھائی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
 
جناب المیہ یہ ہے کہ محمد عبدالقدیر موجود ہیں اور شاید موصوف خان صاحب نہ ہیں۔ میں نے کہا بھی تھا کہ ایک آدھ شعر جوڑ جاڑ کر شاعر وغیرہ بنیں اور تخلص رکھ لیں تاہم عبدا لقدیر بھائی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
مجھے اتنی شاعری نہیں آتی اور نہ اتنے لفظوں کا مجموعہ میرے پاس ہے جو سمجھ آیا وہ بتادیا تھا اب وہ تبدیل نہیں کررہے تو کیا کریں
 

علی وقار

محفلین
مجھے اتنی شاعری نہیں آتی اور نہ اتنے لفظوں کا مجموعہ میرے پاس ہے جو سمجھ آیا وہ بتادیا تھا اب وہ تبدیل نہیں کررہے تو کیا کریں
آپ اُن کو کوئی ایسا نام بھی تو تجویز کر کے نہیں دے رہے کہ جس پر انہیں اطمینان اور تسلی ہو۔ آج منتظم صاحب نے آپ کو اوپری دل سے کورا جواب دے دیا ہے۔ ممکن ہے کہ اگر کوئی اچھا سا صارف نام تجویز کریں تو آنجناب کا دل پسیج جائے جس کے امکانات موہوم تو ہرگز نہ ہیں۔ چلیں ایک اور نام میں تجویز کرتا ہوں۔ عبد القدیر بن ×۔ یہاں آپ اپنے والد کا نام لکھ دیجیے تو امکانی طور پر یہ نام فوری طور پر آپ کو الاٹ ہو جائے گا۔
 
وسیم بھائی کا بھی تو نام آپ نے تبدیل کیا ہے میں صرف نمبر حذف کروانے کی وجہ سے تبدیل کروارہا ہوں
آپ اگر لڑی کا عنوان پڑھیں تو سمجھ آ جائے گا کہ ان کا نام کیوں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
آپ کا نام تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
 
Top