سینئر صحافی حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد

محمد وارث

لائبریرین
یہ پہلے ہی اتنا ذلیل ہو چکا ہے کہ بیچارہ چیف جسٹس بنے گا تو اس کی عدالت پہ سو سو اعتراض ویسے ہی اٹھ جائیں گے۔
آئینی طور پر جسٹس عیسیٰ کو کوئی روک نہیں سکتا، الا یہ کہ سپریم جوڈیشل کونسل ان کو فارغ کرے ورنہ ان کی باری تو لگی ہوئی ہے اور وہ منتظر بھی ہیں۔
 
وسیم

محفلین
اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ دنیا کی لمبر ون ایجنسی صحافیوں کا اغوا اور ان پر تشدد کرنے والوں کو خود پکڑ کر قانون کے حوالہ کرے اگر واقعی اس کا تعلق ان واقعات سے نہیں ہے۔
اسد طور پر حملہ: آئی ایس آئی کا واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار
یعنی
لمبرون اپنے پاؤں پہ ہی کلہاڑی مار لے۔

اگلے دن ایک دوست سے بات ہو رہی تھی کہ لمبرون کا کوئی آدمی آج تک کوئی ایجنسی گرفتار نہیں کر سکی۔ آگے سے انہوں نے سونے میں تولنے والا جواب دیا

کوئی کام کرے تو پکڑا بھی جائے۔۔۔
:ROFLMAO:
 
یہ پہلے ہی اتنا ذلیل ہو چکا ہے کہ بیچارہ چیف جسٹس بنے گا تو اس کی عدالت پہ سو سو اعتراض ویسے ہی اٹھ جائیں گے۔
واقعی عارف بھائی کی میڈیا ٹیم نے میمز بنا بناکر اسے، اس کے باپ اس کی بیوی اور اس کے بچوں کو بہت بدنام کیا ہے۔
 
پاکستان میں آزادی رائے اتنی زیادہ ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کے خلاف اور ملک کی فوج کے خلاف حتی کہ ملک کے خلاف وہ بھی بکواس کرتا ہے جو اپنی بیوی کے آگے ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا
 
وسیم

محفلین
آئینی طور پر جسٹس عیسیٰ کو کوئی روک نہیں سکتا، الا یہ کہ سپریم جوڈیشل کونسل ان کو فارغ کرے ورنہ ان کی باری تو لگی ہوئی ہے اور وہ منتظر بھی ہیں۔
جب جج پہ کوئی اعتراض اٹھا دے تو شرم والا جج خود ہی اس سماعت سے علیحدہ ہو جاتا ہے۔ چاہے چیف جسٹس ہی کیوں نا ہو۔
 
جاسم محمد

محفلین
اصل مسئلہ جسٹس موصوف کی تیرہ مہینوں کی کرسی ہے جس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے!
اگر اس جسٹس موصوف سے پہلے والے چیف جسٹس پاکستان کو صدر پاکستان ایک سال کا ایکسٹینشن دے دیں تو پھر کیا جسٹس فائز عیسی اپنی ریٹائرمنٹ قبول کر لیں گے یا ریاست کیخلاف جہاد کریں گے؟ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جب جج پہ کوئی اعتراض اٹھا دے تو شرم والا جج خود ہی اس سماعت سے علیحدہ ہو جاتا ہے۔ چاہے چیف جسٹس ہی کیوں نا ہو۔
درست ہے، لیکن سماعت سے علیحدہ ہونا ایک بات ہے۔ کسی جج کو اسکی سیٹ ہی سے فارغ کر دینا بالکل دوسری بات۔ ویسے پاکستان میں ایسے بھی کئی ایک ہائی پروفائل کیسز ہو چکے ہیں جن میں ججوں پر اعتراضات ہونے کے باوجود وہ سماعت سے علیحدہ نہیں ہوئے تھے۔
 
سیٹ سے فارغ کیا ہو گا بیچارہ، عزت سے فارغ ہو گیا ہے۔ اس کے تو حمایتی اس کو اب عزت دار نہیں سمجھتے۔

بات یہ ہے کہ اس کے اپنے پیٹی بھائیوں کو بھی پتہ ہے کہ یہ کرپٹ ہے اس کی بیوی نے دھمکی دے، ہماری تلاشی کے بعد تمہاری تلاشی بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا چل یار تو ایماندار ہے
 
وسیم

محفلین
اگر اس جسٹس موصوف سے پہلے والے چیف جسٹس پاکستان کو صدر پاکستان ایک سال کا ایکسٹینشن دے دیں تو پھر کیا جسٹس فائز عیسی اپنی ریٹائرمنٹ قبول کر لیں گے یا ریاست کیخلاف جہاد کریں گے؟ :)
یہ مسئلہ افتخار دجال اپنے عہد میں حل کر گیا تھا۔ جج سینیارٹی کی بنیاد پہ چیف جسٹس بنیں گے اور کوئی ایکسٹینشن نہیں ۔ ان کے پاس بندوق ہوتی تو شاید پارلیمنٹ سے قانون بنوا لیتے۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ مسئلہ افتخار دجال اپنے عہد میں حل کر گیا تھا۔ جج سینیارٹی کی بنیاد پہ چیف جسٹس بنیں گے اور کوئی ایکسٹینشن نہیں ۔ ان کے پاس بندوق ہوتی تو شاید پارلیمنٹ سے قانون بنوا لیتے۔۔۔
جسٹس فائز عیسی اسی کانے دجال کا قوم کا عطا کردہ تحفہ ہے :)
 
Top