"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

یاسر شاہ

محفلین
لوگوں کے فیڈ بیک سے اندازہ یہی ہو رہا ہے کہ سوال پوچھنے والی تو ٹیم ہو اور بوجھنے والا ایک ۔فی الحال عاطف بھائی سے ابتدا کر دی جائے۔اس طرح دیکھ دیکھ کر اوروں کی دلچسپی بھی بڑھے گی اور آگے ٹیم بھی بن جائے گی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

جو ہمارے ذہن میں ہے وہ اس طرح سے ہے کہ جتنے لوگ گیم میں شامل ہوں گے ان کو دو گروپس میں بانٹا جائے گا۔ اور دو لڑیاں لگائی جائیں گی تا کہ دونوں گروپس کو ایک جتنا ٹائم ملے۔
دونوں گروپ اپنے اپنے ممبرز کی رائے سے سوال پوچھیں گے۔ اور بوجھتے ہوئے آگے چلیں گے۔
اس میں ٹائم کی حد بندی بھی ہو گی۔ اگر اس دوران نہیں بوجھ پائے تو اگلا سوال شروع ہو جائے گا۔ یہ اس لئے کہ ٹیم ایکٹو رہے۔
کچھ دن مقرر کر دیں گے کسوٹی کے لئے۔
باقی جو مقابلے کی گیمز ہوں گی وہ لائیو ہوں گی اور اس میں سب انفرادی طور پر کھیلیں گے۔
سب گیمز کے لئے ٹائم مخصوص ہو گا۔ پوائنٹس جمع ہوں گے اور ان کی بنیاد پر ہر گیم میں سے ونر چنا جائے گا۔
ایک مہینہ خوب ذہنی آزمائشیں ہوں گی۔
روؤف بھائ خلیل بھائی سیما آپا آپ کیا کہتے ہیں؟
 
لیکن چاچی بات سمجھیں:) لوگ آپ کے طویل المعیاد منصوبے میں دلچسپی نہیں لے رہے شاید انھیں سمجھ ہی نہیں آ رہا۔اس لئے کھیل شروع تو کر دیں ان پانچ چھ لوگوں کے ساتھ جو کھیلنا چاہ رہے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن چاچی بات سمجھیں:) لوگ آپ کے طویل المعیاد منصوبے میں دلچسپی نہیں لے رہے شاید انھیں سمجھ ہی نہیں آ رہا۔اس لئے کھیل شروع تو کر دیں ان پانچ چھ لوگوں کے ساتھ جو کھیلنا چاہ رہے ہیں
بھتیجے یہ محفل کی سالگرہ کے لئے انعامی مقابلے کی تیاری ہو رہی ہے۔ لیں گے حصہ۔ آج ہی تو آئیڈیا آیا ذہن میں۔ اجازت ملتے لڑی لگائی۔

البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ " بوجھو تو جانیں" والی لڑی میں کسوٹی کھیلتے ہیں ۔ اس طرح سمجھ بھی آ جائے گی ساری۔
آپ پوچھنا چاہیں گے کسوٹی کا کوئی سوال۔ ۔۔ ساتھ میں کوئی ہنٹ دے دیجئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے کب تک شروع کررہے ہیں۔ ہمیں بھی شامل کر لیجئے گا
ان شاءا للہ ضرور بھائی۔

محفل کی سالگرہ کی تیاری ہو رہی ہے۔ یکم جولائی کو ان شاء اللہ۔
آپ کوئی مشورہ دیجئیے بھائی
اور آپ یقیناً گیم کھیلنے والوں میں شامل ہونا چاہیں گے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عاطف بھائی۔ عثمان بھائی۔ وقار بھائی ۔تابش بھائی۔ وقار بھائی اور محمّد احسن سمیع :راحل بھائی۔ یاسر شاہ کے ساتھ ساتھ ایک اور اضافہ کھیلنے والوں کی فہرست میں ۔۔۔خالد محمود چوہدری

ہیلپ ٹیم میں ہمارے ساتھ سیما آپا اور عبدالروؤف بھائی ہیں۔امید ہے کہ خلیل بھائی ہمارے ساتھ ہیلپ ٹیم میں شامل ہو نے کی حامی بھر لیں گے۔
 
عثمان

محفلین
پوچھنے والوں میں کون ہے اور بوُجھنے والوں میں کون؟
بلکہ ایسا ہے کہ جو ٹیم ایک لڑی میں پوچھنے والوں میں شامل ہو تو دوسری لڑی میں بوُجھنے والوں میں شامل ہو۔
 
علی وقار

محفلین
مجھے فارمیٹ کی سمجھ اب تک نہ آئی۔ پوچھنے والے مل کر کیسے پوچھیں گے، بوجھنے والے مل کر کیسے بوجھیں گے۔ کیا یہ بہتر نہیں کہ ایک محفلین کے ذہن میں سوال ہو اور بقیہ اُسے مل کر بوجھنے کی کوشش کریں۔ سوال کی حد بیس ہو اور جہاں تک غیر متعلقہ سوالات کا معاملہ ہو تو اس حوالے سے ہمیں قریش پور مرحوم جیسی ایک شخصیت درکار ہے، جو سوال کی موزونیت کا فیصلہ کرے اور جواب دینے والا اُن کے ذریعے آنے والے سوال کو شمار کرے اور یوں بیس سوالات کے شمار کے بعد تکے لگائے جائیں۔

یہ جو ٹیمیں تشکیل پا رہی ہیں، یہ کیا کریں گی؟

صرف انعامات بانٹنے کے لیے اگر یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو اس کے لیے کسوٹی کا کھیل موزوں نہیں، ایسے تو بیسیوں کھیل موجود ہیں جہاں ٹیمیں تشکیل دی جا سکتی ہیں اور انعامات تقسیم کیے جا سکتے ہیں۔

میں اپنی بات مثال سے سمجھاتا ہوں۔

فرض کریں کہ ہمیں فلم سٹار وحید مراد کی کھوج لگانی ہے۔

سوال تو آ گئے

مرد یا خاتون؟
زندہ یا وفات پا گئے؟
اس کے بعد شعبے تک پہنچنے میں پانچ سوال شاید لگ جائیں؟
اس کے بعد ہیرو یا سائیڈ ہیرو یا کیریکٹر ایکٹر؟
چاکلیٹی ہیرو؟
لو جی، وحید مراد مرحوم کو شناخت کر لیا گیا۔

اس پر حد سے حد دس بارہ سوال لگنے ہیں۔

اس دوران غیر متعلقہ سوالات بھی آ سکتے ہیں، مثلاََ میرے جیسے ایک محفلین سوتے ہوئے اٹھیں گے اور سوال داغیں گے کہ محترمہ کی ریلیز شدہ فلموں کی تعداد پچاس سے کم تھی؟ تو انہیں جھنجوڑ کر بتلایا جائے گا کہ مجنوں میاں کی بات چل رہی ہے۔

کہنے کا مقصد یہ کہ یہاں اصل کردار ماڈریٹر کا ہے جو کسوٹی کے کھیل کا ماہر ہو اور اس پروگرام کو ارینج کرے اور اس کے پاس وقت بھی ہو۔ گروپ کی صورت میں یہ کھیل نہایت عجیب و غریب بن جائے گا۔ میں چشم تصور سے یہی دیکھ رہا ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وقار بھائی۔۔۔ شاید پچھلے مراسلات میں کہیں ذکر ہوا ہے کہ صرف کسوٹی ہی نہیں ہے اور بھی کافی گیمز ہوں گی۔
چونکہ بات کسوٹی سے شروع ہوئی تھی تو شاید اس وجہ سے لگ رہا ہے کہ کسوٹی ہی زیرِ بحث ہے۔

باقی جو تفصیل آپ نے لکھی ہے، تمام چیزوں پر غور کیا جائے گا۔
اور سب کی باہمی رائے اور ہیلپ گروپ اور ججز کی رائے مقدم ہے نہ کہ صرف ایک بندے کی رائے اور مرضی سے ہونا ہے۔
جہاں تک انعام وغیرہ کی بات ہے۔۔۔ وہ صرف دلچسپی اور مقابلہ بازی کے لئے ہے نا کہ صرف بانٹنا مقصد ہے۔
شاید ہم اپنی بات نہ سمجھا پائے ہوں تو محمد عبدالرؤوف بھائی بھی سمجھا دیتے ہیں۔

جی بالکل کسی کسوٹی کے ماہر پر ہی یہ ذمہ داری ڈالی جائے گی ۔
 
میری رائے
بوجھنے والوں کا ایک پینل بنا دیا جائے، جس میں 3، 4 صاحبِ علم حضرات شامل ہوں۔ باقی سب کھیلنے والے باری باری کوئی شخصیت سوچیں گے، اور پینل بوجھے گا۔
جس کی شخصیت پینل نہ بوجھ پایا، وہ انعام کا حقدار ہو۔
یہی کسوٹی کھیل کی اصل سکیم بھی ہے۔

میری نظر میں وارث بھائی، خلیل بھائی، عاطف بھائی، عبد القیوم چودھری صاحب، یاسر بھائی ایک اچھا پینل ہو گا۔ اگر یہ احباب وقت دے سکیں۔ :)

ایک اور شرط یہ ہونی چاہیے، کہ شخصیت سوچنے والے کو شخصیت کے بارے میں مکمل معلومات بھی ہونی چاہئیں۔ یہ نہ ہو کہ سوالات کا جواب پتا نہیں آ رہا ہو۔ :)

یہ میری رائے ہے، متفق ہونا قطعاً ضروری نہیں۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غیر متعلقہ سوالات سے بچا جا سکتا ہے اگر گروپس میں باہمی مشورے سے کام ہو گا ۔
انفرادی گیم کھلینے کی صورت میں زیادہ گڑ بڑ کا خطرہ پے۔

آپ کی نظر میں کوئی اور گیم ہے جسے انعامی مقابلہ میں شامل کیا جا سکے تو شئیر کیجئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بوجھنے والوں کا ایک پینل بنا دیا جائے، جس میں 3، 4 صاحبِ علم حضرات شامل ہوں۔ باقی سب کھیلنے والے باری باری کوئی شخصیت سوچیں گے، اور پینل بوجھے گا۔
جس کی شخصیت پینل نہ بوجھ پایا، وہ انعام کا حقدار ہو۔
ایسا بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ تو سمجھ آ گئی کہ جس کا جواب پینل نہ بوجھ پایا وہ انعام کا حقدار۔
اور پینل والے بوجھ لینے کی صورت میں کس چیز کے حقدار ٹہرائے جائیں گے؟
 
ایسا بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ تو سمجھ آ گئی کہ جس کا جواب پینل نہ بوجھ پایا وہ انعام کا حقدار۔
اور پینل والے بوجھ لینے کی صورت میں کس چیز کے حقدار ٹہرائے جائیں گے؟
وہ اس سے ماوراء ہوں گے۔
جیسے کسی انعامی مقابلے میں ججز ہوتے ہیں۔ :)
 
Top