"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ ایک ماہ میں حد سے حد پانچ یا سات سوال ہی پوچھے جا سکیں گے۔ بقیہ آپ احباب کی مرضی۔ بندہ نا چیز حاضر ہے۔
اس بارے دیکھ لیتے ہیں۔ پانچ گیم بھی کافی ہیں۔ انھی سے ہار جیت کا فیصلہ ہو جائے گا۔
کیونکہ صرف کسوٹی ہی تو نہیں ہے۔
پورا پروگرام اور انعام وغیرہ فائنل ہوتے ہی ایک لڑی لگا دی جائے گی دن اور وقت کے تعین کے ساتھ۔
ابھی تمام باتوں اور پروگرام میں ربط کی کمی اس وجہ سے ہے کہ یہ ابھی ابھی بحث و مباحثہ کے درمیان تشکیل پا رہا ہے۔ جیسے ہی حتمی صورت بنتی ہے۔ پیش کر دی جائے گی۔
 

علی وقار

محفلین
اس بارے دیکھ لیتے ہیں۔ پانچ گیم بھی کافی ہیں۔ انھی سے ہار جیت کا فیصلہ ہو جائے گا۔
کیونکہ صرف کسوٹی ہی تو نہیں ہے۔
پورا پروگرام اور انعام وغیرہ فائنل ہوتے ہی ایک لڑی لگا دی جائے گی دن اور وقت کے تعین کے ساتھ۔
ابھی تمام باتوں اور پروگرام میں ربط کی کمی اس وجہ سے ہے کہ یہ ابھی ابھی بحث و مباحثہ کے درمیان تشکیل پا رہا ہے۔ جیسے ہی حتمی صورت بنتی ہے۔ پیش کر دی جائے گی۔
ٹھیک ہے

مع ت ح ف ظ ا ت
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی کیوں نہیں ۔۔۔
کسوٹی کے لیے وقت کی تحدید لازمی ہے ۔۔۔ فورم پوسٹس کی صورت میں کھیل کی انٹیگرٹی برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
وقت کی تحدید بالکل لازمی ہے کیونکہ کسوٹی کے علاوہ بھی کچھ کھیل ذہن میں ہیں۔

پوسٹس کی صورت میں یہ ہو گا کہ
جو گروپس ہوں گے وہ مکالمہ میں باہمی فیصلہ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ اور ان میں سے کوئی ایک ہی آپس میں مشورہ کے بعد سوال پوچھا کرے گا۔
اس طرح گیم والے تھریڈ پر زیادہ ہجوم نہیں رہے گا۔ باقی محفلین کو اس پر ریپلائی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ منع کر دیا جائے گا۔

کیا اس طرح بہتر نہیں رہے گا؟
 
اِس پروگرام کو گروپ میں کھیلنا مشکل نظر آرہا ہے
اگر آپ کسی محفل کے شرکا کے بارے میں بھی کسوٹی رکھ لیں تو بہتر ہے اِس طرح سے سب شامل ہوکر کھیلیں گے تو زیادہ مزہ آئے گا لیکن جیتنے والے رکن کو کِس طرح منتخب کرنا ہے یہ بھی تو ایک مسئلہ ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
قدیر بھائی پچھلے صفحات پڑھ لیں اور اگر کوئی مشورہ ہو تو دیں
باقی باتوں کا جواب رہنے دیں تاکہ ضروری باتیں پچھلے صفحات پر نہ چلی جائیں
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی تک جو کھلاڑی "کسوٹی" کے میدان میں اپنی ذہانت آزمانے اترنے کے لئے تیار ہیں ان میں عاطف بھائی۔ عثمان بھائی۔ وقار بھائی ۔تابش بھائی۔ وقار بھائی اور محمّد احسن سمیع :راحل بھائی شامل ہیں۔
ہیلپ ٹیم میں ہمارے ساتھ سیما آپا اور عبدالروؤف بھائی ہیں۔ اگر کوئی ہیلپ ٹیم میں شامل ہونا چاہے تو رابطہ کر لیں تا کہ مزید کام آگے بڑھایا جائے۔
 
Top