اسد طور پر حملہ: آئی ایس آئی کا واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار

جاسم محمد

محفلین
اسد طور پر حملہ: آئی ایس آئی کا واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار
29 مئ 2021
60b2844bd9348.png

آئی ایس آئی نے اسلام آباد میں اسد علی طورپر حملے کے واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہارکردیا۔

وزارت اطلاعات سےرابطے میں آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ادارے کو ففتھ جنریشن وار کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جلد اصل کردار بے نقاب ہوجائیں گے۔

وزارت اطلاعات اورانٹرسروسزانٹیلیجنس کااعلیٰ سطح پررابطہ ہوا۔

آئی ایس آئی نے اسد طورپر حملے کے واقعے سے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔

آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی میں ملزمان کی شکلیں واضح ہیں۔اسدطورپرحملےکی تفتیش آگےبڑھنی چاہیئے۔ ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیئے۔ آئی ایس آئی تفتیشی اداروں سےمکمل تعاون کرے گی۔ امیدہےملزمان جلدقانون کی گرفت میں ہوں گے۔بغیر ثبوت اداروں پر الزامات کی روش ختم ہونی چاہیئے۔
 
تین دن بعد دنیا کی سب سے بہترین خفیہ ایجنسی کو ہوش آگیا۔ پہلے ستو پی کر سوئے ہوئے تھے۔ اب تو ان کا مریض جسٹس فائز عیسی کی دوا سے صحت یاب بھی ہو گیا ہے۔

وسیم

محفلین
تین دن بعد دنیا کی سب سے بہترین خفیہ ایجنسی کو ہوش آگیا۔ پہلے ستو پی کر سوئے ہوئے تھے۔ اب تو ان کا مریض جسٹس فائز عیسی کی دوا سے صحت یاب بھی ہو گیا ہے۔

:grin::grin:
دنیا کی لمبرون ایجنسی کے پاس ساری دنیا میں ہونے والی خفیہ سازشوں کے ثبوت ہیں بس اپنی منجی تھلے ڈانگ نہیں پھیری جاتی۔
:ROFLMAO:
 
جاسم محمد

محفلین
:grin::grin:
دنیا کی لمبرون ایجنسی کے پاس ساری دنیا میں ہونے والی خفیہ سازشوں کے ثبوت ہیں بس اپنی منجی تھلے ڈانگ نہیں پھیری جاتی۔
:ROFLMAO:
تین دن بعد دنیا کی نمبر ون ایجنسی کو پتا چلا کہ کسی صحافی پر تشدد ہوا اور پوری دنیا اس پر تھو تھو کر رہی ہے۔
 
وسیم

محفلین
تین دن بعد دنیا کی نمبر ون ایجنسی کو پتا چلا کہ کسی صحافی پر تشدد ہوا اور پوری دنیا اس پر تھو تھو کر رہی ہے۔

پوری دنیا نہیں ان کے اپنے پالے ہوئے گُرکے۔ پوری دنیا تو کہہ رہی ہے کہ نمبرون معصوم ہیں، ان کو کیا ضرورت پڑی ایسے نیچ کام کرنے کی۔
:ROFLMAO:
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
پوری دنیا نہیں ان کے اپنے پالے ہوئے گُرکے۔ پوری دنیا تو کہہ رہی ہے کہ لنمبرون معصوم ہیں، ان کو کیا ضرورت پڑی ایسے نیچ کام کرنے کی۔
:ROFLMAO:
بالکل۔ جس دن صحافی مطیع اللہ جان کی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیشی تھی اس سے ٹھیک ایک دن قبل اسے دن دہاڑے اغوا کیا گیا۔
پھر صحافی ابصار عالم کو باغ میں چہل قدمی کے دوران گولی مار دی۔
اور تین دن قبل صحافی اسد طور جو ہراسگی کے الزام میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا کو باندھ کر مارا پیٹا۔
ان تمام واقعات سے تو یہی تاثر جا رہا ہے کہ لمبر ون ان صحافیوں کیساتھ ملی ہوئی ہے۔ اور ان کو اصل کیسز سے بچانے کیلئے مظلوم بنا کر پیش کر رہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پوری دنیا نہیں ان کے اپنے پالے ہوئے گُرکے۔ پوری دنیا تو کہہ رہی ہے کہ نمبرون معصوم ہیں، ان کو کیا ضرورت پڑی ایسے نیچ کام کرنے کی۔
:ROFLMAO:
لمبر ون کا کمال۔ صحافی اسد طور کو وہاں بھی تشدد کے نشان پڑ گئے جہاں مارا بھی نہیں تھا۔

Top