آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر رات بھر بھگوئیں تو پریشر ککر کے بغیر مزید جلدی بن سکتی ہے؟؟؟
دال کو زیادہ سے زیادہ پانچ گھنٹے بھگونا چاہئیے پریشر ککر کے بغیر گلانے کے لئے۔
رات بھر بھیگی رہے تو اکثر اچھے سے نہیں گلتی دال۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں نہیں۔۔۔
اتنا تیز میٹھا کسی چیز میں پسند نہیں!!!
ہم خواہ مخواہ اپنی تلخ مزاجی سے گھبرائے ہوئے تھے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

کم میٹھے کا کھانا ہے تو گھر میں بنوائیے ۔ دکان والوں نے بھر بھر شیرہ ڈال کر وزن بڑھایا ہو گا ورنہ بہت زیادہ میٹھے نہیں ہوتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ منگوچھیاں تو نہیں؟؟؟
دال کے پکوڑے نما شے!!!
منگوچھیاں ماش کی دال کی بنتی ہیں ۔ اور کھنڈویاں یا کھنڈلیاں بیسن کی بنتی ہیں پانی میں اور پھر ٹکڑے کاٹ لئے جاتے ہیں۔۔ اور گریوی بنا کر اس میں ڈالتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top