میرے بارے میں

فرذوق احمد

محفلین
آہہہ

یہاں کچھ میرے بارے میں سوال پوچھ سکتے ہیں آپ لوگ ۔۔

مشلاََ

اتنے مہنے کہاں تھے
کیا کرتے رہے ہو
محفل میں نہ آنے کی وجہ
زندہ تھے ؟
اگر تھے تو پھر کیوں نہیں آئے

ایسی بھی کیا مجبوری تھی
ہم سے کیوں دوری تھی
زندگی کیسے گُزری
کتنے دکھ دیکھے
کتنے سُکھ دیکھے

کوئی اتا نہ پتا
آخر تم تھے کہاںںںںںںںںںں

آپ پوچھ سکتے ہیں ۔۔۔آخر محفل کے پُرانوں میں ہمارا نام بھی آتا ہے ہاہاہا
 
شمشاد

لائبریرین
پوچھ لینے چاہییں کہ فرذوق اس محفل کا بہت پرانا رکن ہے اور کئی ایک کا چہیتا بھی ہے۔
 
فرذوق احمد

محفلین
جہاں بھی تھا آپ لوگوں کی بہت کو بھولنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا اور اسی وجہ سے واپس آنا پڑا

کیوں نہیں آیا

زندگی مختلیف رنگ لیتی رہتی نوکری تھی نہہں میرے ایسے حالات میں مجھے کباڑ ۔مزدوری اینٹے وغیرہ اُٹھانا ۔رنگ کا کام ۔پھر خراد مشین کا کام اور ایسے بہت سے کام کرنے پڑے جو کبھی کیے نہیں تھے ۔وقت لگا مگر زنگی اپنی اصلی حالات میں آنے لگی ۔
بہت سے دکھوں کا سامنا کرناپڑا میٹرک کے امتحان دئیے پاس ہو گیا ۔۔ ایک عرصے بعد میرے لیے کوئی اچھا موقع آیا
ایک ٹی وی چینی میں ایڈیٹر کے لیے اپلائی کیا۔اور پاس ہو گیاٹیسٹ سیشن پاس ہو گیا کنفرمیشن آ گیا ۔اور ان زندگی سکون میں ہے ۔اللہ کا بڑا کرم ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یہ ہے ساری وجوحات
 
نبیل

تکنیکی معاون
چھوٹے بھائی فرذوق، جیتے رہو۔ تم نے ہمیں آخر بھولنے کی کوشش کیوں کی؟ ہم تمہاری پریشانی کے عالم میں ضرور حوصلہ افزائی کرتے، اور اب تمہاری کامیابیوں کا جان کر نہایت مسرت ہوئی ہے۔ سخت وقت ہمیشہ گزر جاتا ہے۔ اگر اللہ تعالی پر پختہ یقین رکھا جائے اور سیدھے رستے کو نہ چھوڑا جائے تو کامیابی ضرور مقدّر کا حصہ بنتی ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی تمہیں اسی طرح کامیابیوں سے نوازتا رہے۔ آمین۔
 
فرذوق احمد

محفلین
بھائی بات بھی ایسی ہی ہے
اتنی میں نے پریشانی نہیں دیکھی جتنا اللہ نے مجھے عطا کیا ہے ۔ایک اللہ ہی کی ذات پر تو یقین ہے
 
شمشاد

لائبریرین
حالات کبھی ایک سے نہیں رہتے۔ اور زندگی موقع تو دیتی ہے آگے بڑھنےکا۔
خوشی ہوئی کہ تم نے ہر جگہ ہر وقت محنت کو ہی اپنا شعار بنائے رکھا۔ اور آخرکار ایک اچھے مقام پر پہنچ گئے۔ اللہ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

ہم تمہیں کبھی بھی نہیں بھولے تھے۔ گاہے بگاہے یاد کرتے رہتے تھے۔
 
دوست

محفلین
ماشاءاللہ
سن کر خوشی ہوئی۔ اللہ کریم اور ترقی دے۔
ایک بات پلے سے باندھ لو پڑھائی نہ چھوڑنا۔ کم از کم ماسٹرز ضرور کرلینا۔ دعا ہے اللہ توفیق دے۔
وسلام
 
بلال

محفلین
بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ اللہ تعالٰی نے آخر آپ کو کامیابی نصیب فرمائی۔۔۔ محنت کرنا آئی ہو تو پھر کچھ بھی نا ممکن نہیں رہتا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو کامیاب کرے اور بے حساب خوشیاں نصیب فرمائے۔۔۔۔ آمین
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جہاں بھی تھا آپ لوگوں کی بہت کو بھولنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا اور اسی وجہ سے واپس آنا پڑا

کیوں نہیں آیا

زندگی مختلیف رنگ لیتی رہتی نوکری تھی نہہں میرے ایسے حالات میں مجھے کباڑ ۔مزدوری اینٹے وغیرہ اُٹھانا ۔رنگ کا کام ۔پھر خراد مشین کا کام اور ایسے بہت سے کام کرنے پڑے جو کبھی کیے نہیں تھے ۔وقت لگا مگر زنگی اپنی اصلی حالات میں آنے لگی ۔
بہت سے دکھوں کا سامنا کرناپڑا میٹرک کے امتحان دئیے پاس ہو گیا ۔۔ ایک عرصے بعد میرے لیے کوئی اچھا موقع آیا
ایک ٹی وی چینی میں ایڈیٹر کے لیے اپلائی کیا۔اور پاس ہو گیاٹیسٹ سیشن پاس ہو گیا کنفرمیشن آ گیا ۔اور ان زندگی سکون میں ہے ۔اللہ کا بڑا کرم ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یہ ہے ساری وجوحات

السلام علیکم

فرذوق ، میں آج بہت وقت آنلائن رہی اور سارا وقت سوچتی رہی کہ یہاں کیا لکھوں ، لیکن الفاظ نہیں مل رہے ۔ آپ نے اتنی ہمت سے اتنے بہت سے دکھوں اور مشکلات کا سامنا کیا اور مقابلہ کیا ۔ آپ مثال ہیں ہمارے لیے۔ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ آپ نے محنت میں عظمت جانی اور مشکل سے مشکل کام کیا اور کامیابی حاصل کی ۔ ہم سب کو اور مجھے خاص طور پر خوشی ہی نہیں بلکہ فخر ہے آپ پر چھوٹے بھائی !

اسی اعتماد کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں ۔ بیسٹ آف لک !
 
آپی جی اتنا مکھن نہ لگائیں کہ میں ہڈ حرام ہوں جاؤں :)

ویسے بھی محنت تو ہر بندہ کرتا ہے ۔لیکین طرزِ زندگی مختلیف ہوتا ہے ۔۔۔ کوئی بھی نہیں یہ چاہتا کہ رات کو بھوکا سوئے بِنا فیملی کہ کھائے ۔۔۔ اللہ کی ہر بندے پر رحمت ہے ۔وہی بہتر ہے ،بہتر رزق دینے والا ہے ۔۔

خیر آپی

آپ سے ایک بات کہنی تھی میں پی ایم کرتا ہوں

پی ایم تو آپ کو ہو نہیں رہا ۔۔ کوئی سپیس کا مسئلہ ہے ۔۔۔،،

باد میں‌بتا دونگا
 
قیصرانی

لائبریرین
پی ایم تو آپ کو ہو نہیں رہا ۔۔ کوئی سپیس کا مسئلہ ہے ۔۔۔،،

باد میں‌بتا دونگا
پی ایم کے لئے آپ صرف یہ لکھیں

سیدہ

چند‌ سیکنڈ کے بعد فوراً وہ تمام نام ظاہر ہو جائیں گے جن میں لفظ سیدہ آتا ہے۔ مطلوبہ نام پر ماؤس سے کلک کر کے یا تیر کے بٹنوں‌ سے جا کر انٹر کر دیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپی جی اتنا مکھن نہ لگائیں کہ میں ہڈ حرام ہوں جاؤں :)

ویسے بھی محنت تو ہر بندہ کرتا ہے ۔لیکین طرزِ زندگی مختلیف ہوتا ہے ۔۔۔ کوئی بھی نہیں یہ چاہتا کہ رات کو بھوکا سوئے بِنا فیملی کہ کھائے ۔۔۔ اللہ کی ہر بندے پر رحمت ہے ۔وہی بہتر ہے ،بہتر رزق دینے والا ہے ۔۔

خیر آپی

آپ سے ایک بات کہنی تھی میں پی ایم کرتا ہوں

پی ایم تو آپ کو ہو نہیں رہا ۔۔ کوئی سپیس کا مسئلہ ہے ۔۔۔،،

باد میں‌بتا دونگا

:)
زیادہ ہو گیا ہے ۔ ۔ ۔ چلیں جتنا زیادہ ہو گیا ہو سنبھال کے رکھ لیں :)

میں خالی کرتی ہوں جگہ ان باکس میں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں بھی گزشتہ دو دنوں سے ذ پ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن آپ ہیں کہ اپنا ان بکس خالی ہی نہیں کر رہیں۔ وہ سارے پیغامات آپ ٹیکسٹ فائل میں محفوظ کر لیں اور ان بکس خالی کر دیں۔ دوسری صورت میں نبیل بھائی سے گزارش کرنا پڑے گی کہ آپ کے ان بکس کا حجم بڑھا دیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:(

معذرت شمشاد بھائی ، ایک تو میں دنیا بھر کے سُست لوگوں کی سردار ہوں اور ان باکس لائبریری کی وجہ سے
 
Top