محبت کرنے سے بچنا نہیں تو ۔۔۔۔۔

حسرت جاوید

محفلین
جب تک انسان خوش رہنا سیکھے گا نہیں۔ کیسے خوش رہ پائے گا ۔
جب کر کے بھی رونا ہی ہو تو اس سے اچھا کہ بچھڑ کر کم سے کم محبت تو بندہ زندہ رہنے دے نا۔
خوشی ایک دھوکہ ہے، یہ کچھ پا لینے یا کر سکنے کی صورت میں اپنی 'خدائی' یا 'بڑائی' کا علامتی اظہار ہے اور کچھ نہ کر سکنے یا پا سکنے کی صورت میں بے بسی کا علامتی اظہار ہے۔
بچھڑنا اور ملنا دونوں انتہائی حدیں ہیں اور دونوں پہ ہی رونا آتا ہے۔ محبت ایک جذبہ ہے اور جذبہ کبھی تا دیر قائم نہیں رہتا، یہ حالات و واقعات کے مطابق تبدیل ہوتا ہے کیونکہ انسان کے ساتھ دنیا میں ہونے والا ہر واقعہ (ایونٹ/ایکشن) اس کے مزاج و خیالات کو مسلسل بدلتا رہتا ہے۔ میں اسے اپنی دانست میں صحیح نہیں سمجھتا کہ بچھڑ کر محبت زندہ رہتی ہے۔ جو زندہ رہتی ہے وہ محبت نہیں بلکہ ناکامیٔ حسرت ہوتی ہے۔ ہر وہ حسرت جو پوری نہیں ہوتی دل کے کسی کونے میں مسلسل ہلکا ہلکا سلگتی رہتی ہے اور جو پوری ہو جائے بجھ کر راکھ ہو جاتی ہے۔
یہ خیر، محض ایک سطحی گفتگو ہے، کبھی فرصت ملی اور دل نے اجازت دی تو اس پہ تفصیلاً گفتگو ہو گی، ان شاءاللہ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جب تک انسان خوش رہنا سیکھے گا نہیں۔ کیسے خوش رہ پائے گا ۔
جب کر کے بھی رونا ہی ہو تو اس سے اچھا کہ بچھڑ کر کم سے کم محبت تو بندہ زندہ رہنے دے نا۔
قیمت شوق بڑھی ایک ہی انکار کے ساتھ
واقعہ کچھ تو ہوا چشم خریدار کے ساتھ
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہر وہ حسرت جو پوری نہیں ہوتی دل کے کسی کونے میں مسلسل ہلکا ہلکا سلگتی رہتی ہے اور جو پوری ہو جائے بجھ کر راکھ ہو جاتی ہے۔
محبت میں منزل نہ پانا جب حسرت کی صورت دل کے کونے میں مسلسل سلگنے لگے تو زندہ ہی رہی نا ۔
 

حسرت جاوید

محفلین
محبت میں منزل نہ پانا جب حسرت کی صورت دل کے کونے میں مسلسل سلگنے لگے تو زندہ ہی رہی نا ۔
کسی بھی حسرت کا نہ پورا ہونا، محبت سے سوا ہے۔ محبت صرف ان میں سے ایک عنصر ہے جو حسرت کو جنم دینے کی صلاحیت رکھتے ییں۔
 

حسرت جاوید

محفلین
سوچ اور نظریہ سب کا الگ ہوتا ہے کیونکہ محبت کسی ایک فارمولا کی محتاج نہیں ہے۔
میں زیادہ تو نہیں جانتا لیکن میری دانست میں محبت کا کلیہ تو شاید ایک ہی ہے 'ٹو فائنڈ ونز سیلف ان ادرز سیلوز'، اس لیے ہم آہنگی محبت کو جنم دیتی ہے اور اختلاف نفرت کو فروغ دیتا ہے۔ خیر، یہ لاحاصل گفتگو ہے۔
 
Top