سورہ رحمن تھراپی

اکمل زیدی

محفلین
اگر ایسا ہی ہوتا تو کوئی پختہ ایمان والا حافظ کبھی بیمار نہ پڑتا!

افسوس کہ جو کتاب، انسان کو انسانیت سکھانے، فلاحی معاشرہ قائم کرنے، بہتر دنیا اور آخرت بنانے کے سبق دیتی ہے اس کو دم درود اور جھاڑ پھونک کے لیے رکھ لیا ہے!
سر جی اسے مشروط نہ کریں بیمار تو نبی کریم کی ذات بھی ہوئی ہے جو کہ خود ناطق قرآن ہیں ۔۔۔
باقی دوسری لائن سے بالکل سو فیصد متفق ہوں قرآن کتاب ہدایت ہے رہنما ہے ۔ ۔ ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
کسی بھی دوا کے اثرات کا جب جائزہ لیا جا رہا ہوتا ہے تو عام طور پر ساتھ میں placebo effect بھی چیک کیا جاتا ہے، یعنی کچھ مریضوں کو تو اصل دوا دی جاتی ہے اور کچھ مریضوں کو دوا کے نام پر کوئی بے ضرر سی چیز دی جاتی ہے مثال کے طور پر کیپسول میں آٹا بھر کر۔ حیرت انگیز طور پر ایسے مریضوں کی اچھی خاصی تعداد بھی شفا یاب ہو جاتی ہے یا مثبت اثرات دکھاتی ہے کہ جن کو دوا کے نام پر آٹا دیا گیا تھا۔ اس لیے چند ایسی مثالیں مل جانا جیسی کہ آپ ذکر کر رہی ہیں کوئی بڑی بات نہیں ہے!
یہ چند مثالیں نہیں ہیں. دو تین میں نے پیش کی مزید پیش کرتی ہوں ساتھ ساتھ
آپ ان مریضوں کے حالات ان کی زبانی سنیے

یہ بھی کہ کس طرح ان کی شفایابی نے ان کو قران پاک سے جوڑ کے عمل کی ترغیب دی
یہاں عرفان بھائ نے بہت پیاری منظوم پیش کی تو ان کو بھی جواب ہے اسی بات میں
 
عرفان سعید

محفلین
غیر متفق اور مضحکہ خیز ریٹنگ والے انٹلخچولز ہیں ان کی اسلام اور اسلامی تعلیمات پر عدم اعتماد اور مشکوک انداز فکر سے اکثریت بخوبی واقف ہے
معذرت کے ساتھ، ہر شخص کو اختلاف کا حق ہے، لیکن اختلاف رائے کی بنیاد پر کسی کی نیت اور ارادے کو طے نہیں کرنا چاہیے۔ اللہ دلوں کے بھید خوب جانتا ہے۔
 
حسرت جاوید

محفلین
خیبر کی فتح سے پہلے حضرت علی رضی تعالی عنہ کا آشوب چشم کیسے دور ہوا؟
اگر ہم اس واقعے کو بطور مثال لے لیں تو بھی میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس سے ایمانیات کا پہلو کس زاویے سے نکلتا ہے؟ امید ہے آپ کچھ رہنمائی فرمائیں گی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
اگر ہم اس واقعے کو بطور مثال لے لیں تو بھی میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس سے ایمانیات کا پہلو کس زاویے سے نکلتا ہے؟ امید ہے آپ کچھ رہنمائی فرمائیں گی۔

دعا
دعا
دعا

دعا ہمارے ایمان و یقین کا حصہ ہے
دعا جو دکھ دل سے نکلتی جب انسان کو رحمن سے جوڑتی ہے
انسان صحت یاب ہو جاتا ہے
پھر وہ عمل وہی کرتا جیسا کہ قران کریم کو عمل کے طریق پڑھنے کا حکم
 
اکمل زیدی

محفلین
معذرت کے ساتھ، ہر شخص کو اختلاف کا حق ہے، لیکن اختلاف رائے کی بنیاد پر کسی کی نیت اور ارادے کو طے نہیں کرنا چاہیے۔ اللہ دلوں کے بھید خوب جانتا ہے۔
سر جی معذرت کی بات نہیں رہی بات اختلاف کی تو اپنا نقطہ نظر پیش کرے یہ کیا کے غیرمتفق غیر متفق کی ریٹنگ دی جائے رہی بات کسی کی نیت اور ارادے کو طے نہیں کرنا چاہیے اختلاف رائے کی بنیاد پر تو سب مذکورہ افراد کی نیت اور ارادے آپ کو جگہ جگہ یہاں بکھرے نظر آئینگے ۔۔ اب یہ دلوں کا بھید سب پر آشکار ہے ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ تو اپنا تجربہ بتائیے نا
آپ ہیں ہی پیاری پیاری
بٹیا یہ دل کی باتیں ہیں دل سے سمجھی جاتی ہیں نہ کہ فلسفے اور سانئس سے ہمارا تجربہ تو ہے قرآن کا پڑھنا،سننا اور سمجھ کے پڑھنا باعث شفاعت ہے۔۔۔۔
حضرتِ سیدنا انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم رحمتِ عالم نورِ مجسم رسولِ محتشم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ معظم ہے جس شخص نے قرآن پاک سیکھا اور سکھایا اور جو قرآن پاک میں ہے اس پر عمل کیا، قرآن شریف اس کی شفاعت کرے گا، اور جنت میں لے جائے گا، ( تاریخ دمشق ابن عساکر ۳/ ۴۱ )
:ہمارے اسلاف کرام دن و رات قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول ہوتے تھے ، حتی کہ انہوں نی اپنی چال چلن اورگفتگو کو قرآن پاک کے مطابق کرلیا تھا، اور ان کا قرآن پاک کے ساتھ اندازمحبت بہت ہی نرالا تھا۔
مروی ہے کہ حضرت علی المرتضی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم گھوڑاکسنے سے پہلے قرآن پاک ختم فرمالیا کرتے تھے۔(مراۃ المناجیح ج ۳، ص ۲۸۵)

حضرت عکرمہ بن ابوجہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب قرآن پاک کھولتے تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر غشی طاری ہوجاتی اور فرماتے یہ میرے رب کا کلام ہے۔ (دین و دنیا کی انوکھی باتیں، ص۶۳، ج ۱)
دلوں کی صفائی:حضور نبی رحمت شفیع امت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا، بے شک دلوں کو زنگ لگ جاتا ہے عرض کی گئی یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہم اس کی

صفائی کس چیز سے ہوگی ارشاد فرمایا، تلاوتِ قرآن اور موت کو بکثرت یاد کرنے سے۔
بینائی قائم رکھنے کا نسخہ :حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ جس نے ہمیشہ قرآن پاک کی دیکھ کر تلاوت کی جب تک
وہ دنیا میں رہے گااس کو اس کی نظر سے فائدہ دیا جائے گا۔(یعنی اس کی نطر سلامت رہے گی) (کنزالعمال جلد ۱، ص ۲۶۹، )
حافظہ مضبوط ہوتا ہے۔دلوں کو چین ملتا ہے۔گمشدہ چیز واپس ملتی ہے۔پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔قرآن پاک کی تلاوت میں ہر مرض سے شفا ہے۔نوٹ:یاد رہے قرآن پاک کے اُخروی و دنیاوی فوائد اس وقت حاصل ہوں گے!!!!!!!!!!
 
نور وجدان

لائبریرین
مزید وڈیوز بھی پیش کروں گی. اس طریقے سے لاکھوں لوگ صحت یاب ہو چکے. یہ محض اک ایفیکٹ نہیں ہے بلکہ انسان کو انسان بنانے کی ترغیب ساتھ ہے. واقعی قران پاک طاقوں میں سجانے کے لیے نہیں مگر اکثر ایسا ہوتا ہے ہمیں ہمارے درد و دکھ ہی قران پاک سے جوڑتے عمل کی ترغیب دیتے ہیں. اس لیے یہ دعا ہے اللہ کے حضور گڑگڑاہٹ ہے. یہ اک بیمار و حالات کے ستائے دل کی کراہ ہے آہ ہے جب اسکو سجھائ نہ دے کچھ. اس طریق سے جتنے مریض صحت یاب ہوئے سب نے اقرار کیا ہے وہ قران پاک سے جڑ کے اس کے عامل بنے ہیں. تو یہ دنیا اسباب کی دنیا ہے. سبب ہی مسبب سے ملواتا ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
بٹیا یہ دل کی باتیں ہیں دل سے سمجھی جاتی ہیں نہ کہ فلسفے اور سانئس سے ہمارا تجربہ تو ہے قرآن کا پڑھنا،سننا اور سمجھ کے پڑھنا باعث شفاعت ہے۔۔۔۔
حضرتِ سیدنا انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم رحمتِ عالم نورِ مجسم رسولِ محتشم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ معظم ہے جس شخص نے قرآن پاک سیکھا اور سکھایا اور جو قرآن پاک میں ہے اس پر عمل کیا، قرآن شریف اس کی شفاعت کرے گا، اور جنت میں لے جائے گا، ( تاریخ دمشق ابن عساکر ۳/ ۴۱ )
:ہمارے اسلاف کرام دن و رات قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول ہوتے تھے ، حتی کہ انہوں نی اپنی چال چلن اورگفتگو کو قرآن پاک کے مطابق کرلیا تھا، اور ان کا قرآن پاک کے ساتھ اندازمحبت بہت ہی نرالا تھا۔
مروی ہے کہ حضرت علی المرتضی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم گھوڑاکسنے سے پہلے قرآن پاک ختم فرمالیا کرتے تھے۔(مراۃ المناجیح ج ۳، ص ۲۸۵)

حضرت عکرمہ بن ابوجہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب قرآن پاک کھولتے تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر غشی طاری ہوجاتی اور فرماتے یہ میرے رب کا کلام ہے۔ (دین و دنیا کی انوکھی باتیں، ص۶۳، ج ۱)
دلوں کی صفائی:حضور نبی رحمت شفیع امت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا، بے شک دلوں کو زنگ لگ جاتا ہے عرض کی گئی یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہم اس کی

صفائی کس چیز سے ہوگی ارشاد فرمایا، تلاوتِ قرآن اور موت کو بکثرت یاد کرنے سے۔
بینائی قائم رکھنے کا نسخہ :حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ جس نے ہمیشہ قرآن پاک کی دیکھ کر تلاوت کی جب تک
وہ دنیا میں رہے گااس کو اس کی نظر سے فائدہ دیا جائے گا۔(یعنی اس کی نطر سلامت رہے گی) (کنزالعمال جلد ۱، ص ۲۶۹، )
حافظہ مضبوط ہوتا ہے۔دلوں کو چین ملتا ہے۔گمشدہ چیز واپس ملتی ہے۔پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔قرآن پاک کی تلاوت میں ہر مرض سے شفا ہے۔نوٹ:یاد رہے قرآن پاک کے اُخروی و دنیاوی فوائد اس وقت حاصل ہوں گے!!!!!!!!!!
ماشاءاللہ
 
فہد مقصود

محفلین
ماشاءاللہ سے فہد بھائی آپ کافی فہم و فراست والے انسان ہو اور اوپر غیر متفق اور مضحکہ خیز ریٹنگ والے انٹلخچولز ہیں ان کی اسلام اور اسلامی تعلیمات پر عدم اعتماد اور مشکوک انداز فکر سے اکثریت بخوبی واقف ہے مگر آپ کا پورا واقعہ بیان کر کے آکر میں یہ سوال کے "حضور صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے لعاب دہن کا سورہ رحمٰن کی تلاوت سے کیا تعلق بنتا ہے "
اس استفسار پر حیر ت ہوئی ۔۔۔بلکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ واقعہ ایمان میں اضافے کا سبب بنتا کہ جب کل ایمان کا آشوب چشم ایک لعاب سے کے ذریعے شفا پا سکتا ہے تو کلام اللہ کی تاثیر کتنی ہوگی مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی کھوکھلی تجزیاتی پیمانوں پر آیتوں کو پرکھنا ہے تو نتیجہ ایسا ہی نکلے گا ۔۔۔کتنے ہی واقعات بھرے پڑے ہیں توا ریخ میں ۔۔۔جناب عیسیٰ قم باذن اللہ کہہ کر مردوں کا زندہ کرنا - جناب موسیٰ کا عصا کے ذریعے دریائے نیل کا شگافتہ کرنا - جناب یونس کا مچھلی کے پیٹ میں اتنا عرصہ گذارنا - پہاڑ سے اونٹنی کا نکلنا - ان واقعات کی کوئی کیا ٹینجیبل دلیل دے گا ۔۔۔
سورہ الشعراکی آیت 80 کہتی ہے کہ”اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ (اللہ) مجھے شفا دیتا ہے اور قرآن میں ہم ایسی چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہیں سورہ الفصلت کی آیت 44 کہتی ہے کہ "فرمادیجئے آپ کہ مومنوں کے لئے ہدایت اور شفا ہے”
اب اس کو کیپسول ڈرپ اور میڈیسن کے تناظر میں دیکھینگے تو کہاں سمجھ پائینگے۔۔۔

پیارے اکمل بھائی صاحب، ہم کیا ہماری اوقات کیا۔ ہم تو طالبعلم ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب دہن لگانا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شفاء نصیب ہونا معجزہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے حکم سے انبیاء و رسل علیہم السلام کو معجزات عطا فرماتے ہیں۔ آپ نے بھی انبیاء علیہم السلام کے معجزات کا ہی ذکر کیا ہے۔

میرا مقصد معجزہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور عام مسلمانوں کی قرآن کی تلاوت میں فرق کی جانب توجہ دلانا تھا۔ اللہ رب العزت کا انبیاء علیہم السلام کے ذریعے معجزات رونما کرانے کا مقصد تائید ربانی کو عیاں کرنا ہوتا تھا کہ یہ نبی یا رسول علیہم السلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث کیے گئے ہیں۔

معجزات عام انسانوں کو حاصل نہیں ہو سکتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
خیبر کی فتح سے پہلے حضرت علی رضی تعالی عنہ کا آشوب چشم کیسے دور ہوا؟
اسطرز کے واقعات بیشمار ملیں گے
حضرت علی علیہ السلام کی شان میں حضرت حسان رضی اللّہ عنہکے اشعار:
وكان علىّ أرمد العين يبتغى *** دواء فلمّا لم يحسّ مداويا
شفاه رسول اللّه منه بتفلة *** فبورك مرقيّا و بورك راقيا
وقال سأعطى الرّاية اليوم صارما *** كميّا محبّا للإله مواليا
يحبّ الإله والإله يحبّه *** به يفتح اللّه الحصون الأوابيا
فاصفی بها دون البرية كلها *** عليا وسماه الوزير المواخيا
اور علي علیہ السلام کو آشوب چشم لاحق تھا شفا بخش دوا کے منتظر تھے ليکن طبيب نہيں مل رہا تھا
اور بالآخر نے اپنے مبارک آبِ دہن سے آپ (ع) کي آنکھوں کو شفا بخشی
پس مبارک ہے وہ جس نے شفا دی اور مبارک ہے وہ جو شفا یاب ہوا
اور رسول ﷺنے فرمايا: "ميں آج (يوم خيبر) پرچم ايسے جوانمرد کو دے رہا ہوں جو کاٹ دینے والی تلوار کا مالک اور مرد شجاع ہے؛ اللہ سے محبت کرنے والا اور اس کے احکام کا پیرو ہے
اللہ سے محبت کرتا ہے اور اللہ بھی اس سے محبت کرتا ہے اور اسی کے ہاتھوں اللہ تعالی قلعے فتح فرمائے گا
رسولِ خدا ﷺنے اس مہم کی انجام دہی کے لئے تمام انسانوں کے درمیان علی علیہ السلام کو چن لیا، انہیں اپنا وزیر اور بھائی قرار دیا۔

شیخ مفید، الارشاد فی معرفة حجج الله علی العباد، ص70۔
 
حسرت جاوید

محفلین
دعا
دعا
دعا

دعا ہمارے ایمان و یقین کا حصہ ہے
دعا جو دکھ دل سے نکلتی جب انسان کو رحمن سے جوڑتی ہے
انسان صحت یاب ہو جاتا ہے
پھر وہ عمل وہی کرتا جیسا کہ قران کریم کو عمل کے طریق پڑھنے کا حکم
اس مراسلے کا میرے سوال سے کیا تعلق ہے؟ میں کنفیوز ہو گیا ہوں، کیا آپ کچھ سمجھا پائیں گی؟ قرانی آیات سے علاج ہمارے ایمان کا حصہ ہیں اس پر آپ نے حضور کے لعاب دہن والا واقعہ پیش کیا، تب بھی بات مجھ پہ واضح نہیں ہوئی کہ یہاں ایمانیات کا پہلو کہاں نکلتا ہے؟ پھر آپ نے اسے اس مراسلے میں دعا سے جوڑ دیا ہے۔ آپ کے ان دونوں مراسلوں میں ایمانیات کا پہلو میں سمجھ نہیں پایا۔ مجھے اپنے ایمانیات والے مراسلے اور دعا والے مراسلے میں کوئی ربط نظر نہیں رہا۔
 
Top