سورہ رحمن تھراپی

نور وجدان

لائبریرین
اس مراسلے کا میرے سوال سے کیا تعلق ہے؟ میں کنفیوز ہو گیا ہوں، کیا آپ کچھ سمجھا پائیں گی؟ قرانی آیات سے علاج ہمارے ایمان کا حصہ ہیں اس پر آپ نے حضور کے لعاب دہن والا واقعہ پیش کیا، تب بھی بات مجھ پہ واضح نہیں ہوئی کہ یہاں ایمانیات کا پہلو کہاں نکلتا ہے؟ پھر آپ نے اسے اس مراسلے میں دعا سے جوڑ دیا ہے۔ آپ کے ان دونوں مراسلوں میں ایمانیات کا پہلو میں سمجھ نہیں پایا۔ مجھے اپنے ایمانیات والے مراسلے اور دعا والے مراسلے میں کوئی ربط نظر نہیں رہا۔
بطور ایمانیات پیش کرنا مقصد نہیں
اگر آپ نے پہلی پوسٹ میں موجود لنک پر کلک کیا ہوتا تو شاید آپ سمجھ جاتے یہ دعا ہے
اسکا ایمانیات سے ربط جوڑنا کچھ نئی بات نکالنا ہے
میں نے پرانی بات کی ہے
قران پاک شفاء ہے
دعا سے شفا ہوتی ہے
دعا کا طریقہ کیا ہو
معاف کرنا اور خود کو رحمن سے منسلک کرنا
اس کے سننے کے بعد ہوا یہ، جس جس نے سنا اسکے اعمال تبدیل ہوئے
اس لیے کہا تجربہ شئیر کیجیے گا
 
نور وجدان

لائبریرین
مزید وڈیوز اگر آپ کہیں گے تو لنک کردوں گی، مگر اسطرح کے لاکھوں کیسز ہیں. اک کیس نہیں ہے یہ. اور ساتھ مریض کا اقرار وہ اللہ سے جڑ جاتا ہے ... بہت سے ایسے اعترافات جن میں لوگوں نے ذکر کیا وہ تسبیحات پڑھ کے سمجھا کرتے وہ اللہ کے قریب. پھر بیماری نے آن گھیرا. جب شفایابی ملی تو ان کا احساس ہوا، وہ تو انسان ہی نہیں. انہوں نے تو دوسروں میں.عیب دیکھے عیب تو ان کے اندر. وہ عمل.پر آگئے. کیا اس سے بڑی توضیح ہوگی کہ انسان انسان ہونے کا.سوچے؟ انسان فلاح کی جانب راغب ہو جائے
 
سید عمران

محفلین

Efficacy of Surah Al-Rehman in Managing Depression in Muslim Women

Abstract

The study empirically investigated the idea that Quranic verses (Surah Al-Rehman) can help manage depression. Abdullah Ibn Mas'ud (radiAllahu anhu) reported that the Prophet (salAllahu alayhi wasalam) said, "Everything has an adornment, and the adornment of the Qur'an is Surah Al-Rehman." Surah Al-Rehman is the most rhythmic surah of the Quran, so it was used for our experimental study. The idea of the study was drawn from the premise that music therapy helps reduce depression. The objective of the present study was to investigate the efficacy of Surah Al-Rehman for managing depression in Muslim women admitted for treatment of major depressive disorder in a psychiatry ward of a government hospital. It was hypothesized that women diagnosed with severe depression in the treatment group will have reduced level of depression as compared to control group at post-assessment level. It was further hypothesized that the amount of decrease in depression in treatment group at the post-assessment level will be greater as compared to the control group. A purposive sample of 12 female patients diagnosed with depression was randomly assigned to the treatment group (n = 6) and control group (n = 6). Assessment was done at pre- and post-level by using Beck Depression Inventory-II. Both groups did not significantly differ on pre-assessment depression scores. Twelve structured group sessions of 22 min, two times a day, were conducted for a period of 4 weeks with the groups. Treatment group was made to listen to Surah Al-Rehman recited by Qari Abdul Basit, and control group was exposed to music used for relaxation and treatment of depression. Wilcoxon signed ranks test was used to find the within-group differences between pre- and post-assessment scores. Both groups had decreased level of depression at post-assessment level, so it was important to assess if there was any difference in level of decrease. Mann-Whitney U test for comparison of groups on level of decrease at the post-assessment level endorsed that treatment group had significantly greater decrease than control group on depression. Our study highlights the efficacy of Surah Al-Rehman as a remedy to reduce depression. The Holy Quran intones, "This sacred book is 'shifa' for its followers." Hence, we recommend that researchers should focus on finding remedies for other psychological and physical diseases from Quranic verses. An exploration of possible mechanism (such as activated cognitions or associated emotions while listening to Quran) through which effects of recitation are reached, can also be subject of investigation for forthcoming studies.

National Library of Medicine
 
نور وجدان

لائبریرین
مزید وڈیوز اگر آپ کہیں گے تو لنک کردوں گی، مگر اسطرح کے لاکھوں کیسز ہیں. اک کیس نہیں ہے یہ. اور ساتھ مریض کا اقرار وہ اللہ سے جڑ جاتا ہے ... بہت سے ایسے اعترافات جن میں لوگوں نے ذکر کیا وہ تسبیحات پڑھ کے سمجھا کرتے وہ اللہ کے قریب. پھر بیماری نے آن گھیرا. جب شفایابی ملی تو ان کا احساس ہوا، وہ تو انسان ہی نہیں. انہوں نے تو دوسروں میں.عیب دیکھے عیب تو ان کے اندر. وہ عمل.پر آگئے. کیا اس سے بڑی توضیح ہوگی کہ انسان انسان ہونے کا.سوچے؟ انسان فلاح کی جانب راغب ہو جائے
ایسے اعترافات پر مبنی بھی شئیر کروں گی تاکہ جن محترم صاحبان کو یہ اعتراض ہے یہ محض دعا ہے( دم، جھاڑ پھونک میں اسے نہیں کہتی) تو دعا کے ثمرات بطور عمل تن.بیتی وہ سن لیں.گے یا چینل پر خود دیکھ سکیں گے
 
محمد وارث

معاف کیجیے گا ان ویڈیوز کی بھر مار سے آپ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟ میں کوئی مماثلت یا تشبیہ پیش نہیں کر رہا لیکن اگر ویڈیوز ہی معیار ہے تو آپ کو گاؤ موتر پینے سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی ویڈیوز کے طومار بھی مل جائیں گے!
 
آپ جیسے پڑھے لکھے، محترم شخصیت سے ایسی مماثلت کی امید نہیں تھی
آپ نے اک دو کیسز کی بات کی اس لحاظ چند وڈیوز پیش کیں

دعا اور اللہ سے کرنا اور خود کو سورہ رحمن سن کے الرحمن سے منسلک سمجھنا اور قران کو عمل بطور اپنانا کجا یہ مثال

پہلی بار آپ کے اس جواب سے سچ میں دکھ ہوا ہے

اب کوئ دلیل نہیں ہے
دعا کے لیے دلیل نہیں چاہیے
میں نے کچھ ثابت نہیں کرنا
میں نے انفارمیشن دی
اب کوئ مزید بات مری جانب سے نہیں ہوگی

مگر حقیقت یہ ہے محترم وارث صاحب سے ایسی مثال کی قطعی امید نہ تھی. بہت معذرت!
 
اور آپ سے ایسے نتیجے کی امید نہیں تھی۔ آپ نکتے پر غور فرمائیں اگر ویڈیوز ہی معیار ہے تو ویڈیوز تو ہر طرح کی ہیں یعنی گاؤ موتر پی کر شفا یاب ہونے کی بھی ہیں، معیار تو آپ خود گرا رہی ہیں، میں تو صرف نشاندہی کر رہا ہوں!
 
سید عمران

محفلین
اس سے یہ بات اور قوت کے ساتھ ثابت ہوتی ہے کہ اگر ناپاک اشیاء سے لوگوں کو صحت مل سکتی ہے۔۔۔
اور جادو جیسا ناپاک کلام اپنا اثر دکھا سکتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے کلام میں اثر کیوں نہیں ہوسکتا؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
باقی آپ پھر غور سے میرا مراسلہ پڑھیے بغیر جذباتی ہوئے، میں نے اس میں پہلے ہی لکھ دیا تھا کہ میں کوئی مماثلت پیش نہیں کر رہا!
 
محمد وارث

لائبریرین
اس سے یہ بات اور قوت کے ساتھ ثابت ہوتی ہے کہ اگر ناپاک اشیاء سے لوگوں کو صحت مل سکتی ہے۔۔۔
اور جادو جیسا ناپاک کلام اپنا اثر دکھا سکتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے کلام میں اثر کیوں نہیں ہوسکتا؟؟؟
شاہ جی کس کافر کو انکار ہے کہ قرآن میں شفا نہیں ہے جب کہ قرآن میں لکھا ہے سو بحیثیت مسلمان ہمیں کیسے اس سے انکار ہو سکتا ہے، لیکن

ذرا سوچیے

کیا، جھوٹ، حسد، چغلی، غیبت، مکاری، فریب کاری، دوسروں کا برا چاہنا، ملاوٹ، منافع خوری، حرام خوری بیماریاں نہیں ہیں؟ کیا ان کا علاج قرآن میں نہیں ہے؟ بخدا ان سب روحانی و معاشرتی بیماریوں کا شافی و کافی علاج قرآن میں موجود ہے اور ان سے شفا بھی ملتی ہے!

مسئلہ صرف اتنا ہے کہ ہم ان بیماریوں کا علاج تو قرآن میں ڈھونڈتے نہیں بلکہ سرے سے ان کو بیماریاں مانتے ہی نہیں اور جسمانی بیماریوں کرونا، ایڈز، کینسر، شوگر کا علاج وہاں سے ڈھونڈ رہے ہیں۔
 
بے شک ان تمام اخلاقی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔۔۔
لیکن چوں کہ ابھی بات ایک مخصوص ٹاپک پر ہورہی ہے لہٰذا اسی کے تناظر میں بات کی ہے۔۔۔
آپ کی پیش کردہ اخلاقی بیماریاں تزکیہ نفس کے ذیل میں آتی ہے۔۔۔
جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
قد افلح من زکھا و قد خاب من دسھا
جس طرح جسمانی بیماریوں کا علاج نہ کرنے والا ہلاک ہوتا ہے اسی طرح اخلاقی روگ سے نجات حاصل نہ کرنا بھی باعث ہلاکت ہے!!!
 
Top