مریخ پر ناسا کے ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے نئی تاریخ رقم

جاسم محمد

محفلین
وہ جو کہتے تھے کہ چاند پر اپالو کے پہنچنے پر جو لوگ یقین کریں گے، ان کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔

اب سرخ سیارے پر پہنچنے پر اور مزید یہ کہ اس پر ہیلی کوپٹر اُڑانے پر کیا کہیں گے؟
سب سے پہلے تو مومنین میں یہ مسئلہ ڈسکس ہونا ہے کہ مریخ پر نماز و روزہ کی ادائیگی کیسے ہوگی۔ اس بارہ میں قرآن و حدیث کیا کہتا ہے؟
 
وہ جو کہتے تھے کہ چاند پر اپالو کے پہنچنے پر جو لوگ یقین کریں گے، ان کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔

اب سرخ سیارے پر پہنچنے پر اور مزید یہ کہ اس پر ہیلی کوپٹر اُڑانے پر کیا کہیں گے؟
آپ ایسے کتنے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو جانتے ہیں جو نکاح ٹوٹ جانے کے ڈر سے مریخ پر ہیلی کاپٹر نہیں اڑا سکے!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سب سے پہلے تو مومنین میں یہ مسئلہ ڈسکس ہونا ہے کہ مریخ پر نماز و روزہ کی ادائیگی کیسے ہوگی۔ اس بارہ میں قرآن و حدیث کیا کہتا ہے؟
فی الحال یہ مسئلہ درپیش نہیں ۔ روبوٹوں اور مشینوں پر تو نماز روزہ فرض نہیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے میرا اپنا خیال ہے کہ زمین سے باہراوقات کے لیے نماز روزے کے لیے زمین کے اس مقام کےاوقات کا حساب رکھا جائے جہاں سے خلائی سفر شروع ہوا کیونکہ گھڑیاں اور کیلنڈر تو ساتھ ہی ہوتے ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ ایسے کتنے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو جانتے ہیں جو نکاح ٹوٹ جانے کے ڈر سے مریخ پر ہیلی کاپٹر نہیں اڑا سکے!
میں نے تو یقین کر لیا تھا کہ انسان نے چاند پر قدم رکھ لیا ہے، مزید یہ کہ اس وقت میں غیر شادی شدہ تھا، اس لیے نکاح ٹوٹنے کا خطرہ نہیں تھا۔

مزید یہ کہ یہ فتویٰ سائنسدانوں اور انجینیئرز نے نہیں دیا تھا، بلکہ مولوی حضرات نے دیا تھا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی پچیس تیس برس پہلے مولیٰنا یو سف لدھیانوی صاحب جمعے کے جنگ اخبار کے ایک حصے میں عوام کے مذہبی سوالوں کا جواب دیا کرتے تھے ۔ اور رنگین صفحات کا یہ حصہ، لوگ شوق سے پڑھا بھی کرتے تھے ۔
ایک صاحب نے یہ سوال پوچھا کہ چاند پر نماز کے اوقات کیا ہوا کریں گے ۔
مولیٰنا مرحوم نے جواب دیا تھا کہ جب آپ کو چاند کا سفر درپیش ہو تو ایک دن پہلے پوچھ لیجیئے گا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ویسے میرا اپنا خیال ہے کہ زمین سے باہراوقات کے لیے نماز روزے کے لیے زمین کے اس مقام کےاوقات کا حساب رکھا جائے جہاں سے خلائی سفر شروع ہوا کیونکہ گھڑیاں اور کیلنڈر تو ساتھ ہی ہوتے ہیں ۔
عاطف بھائی خلائی جہاز زمین کے گرد ڈیڑھ گھنٹے میں چکر مکمل کر لیتا ہے۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں زمین کے گرد 16 چکر مکمل کر لیتا ہے۔

سعودی عرب کا ایک شہزادہ سلطان بن سلمان آل سعود جس نے American STS-51-G Space Shuttle میں پرواز کی تھی، اس نے خلا میں بھی نماز قائم کی تھی۔ اس نے چلتی شٹل میں، جو ڈیڑھ گھنتے میں زمین کے چکر لگا لیتی تھی، قبلے کا تعین کیسے کیا، 24 گھنٹوں میں کتنی نمازیں قائم کیں، یہ وہی بہتر طور پر بتا سکتا ہے۔

آجکل وہ "سعودی سپیس کمشن" کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کا چیئرمین ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ خلائی گاڑی زمین سے کافی زیادہ بلند ہے ۔ کوئی چار سو کلومیٹر۔ بس زمین کی طرگ رخ کرلے یہی کافی ہے ۔
اوقات کے لیے البتہ میرا مشورہ حاضر ہے ۔ شاید سپیس جانے والے دیگر مسلمان خلانورد یہی کرتے ہوں گے ۔ اب دن میں اسّی نمازیں تو پڑھنے سے رہے ۔
 
میں نے تو یقین کر لیا تھا کہ انسان نے چاند پر قدم رکھ لیا ہے، مزید یہ کہ اس وقت میں غیر شادی شدہ تھا، اس لیے نکاح ٹوٹنے کا خطرہ نہیں تھا۔

مزید یہ کہ یہ فتویٰ سائنسدانوں اور انجینیئرز نے نہیں دیا تھا، بلکہ مولوی حضرات نے دیا تھا۔
جی فتوی تو ظاہر ہے کہ مولوی حضرات نے ہی دیا ہوتا ۔۔۔ میرا سوال یہ تھا کہ آپ کتنے ایسے سائنسدانوں کو جانتے ہیں جو بیچارے نکاح ٹوٹ جانے کے ڈر سے مریخ پر ہیلی کاپٹر اڑانے سے پیچھے ہٹ گئے۔
آپ تو تب شادی شدہ بھی نہ تھے، آپ ہی مولویوں کی سازش ناکام بنا دیتے :)
 
یہ خلائی گاڑی زمین سے کافی زیادہ بلند ہے ۔ کوئی چار سو کلومیٹر۔ بس زمین کی طرگ رخ کرلے یہی کافی ہے ۔
اوقات کے لیے البتہ میرا مشورہ حاضر ہے ۔ شاید سپیس جانے والے دیگر مسلمان خلانورد یہی کرتے ہوں گے ۔ اب دن میں اسّی نمازیں تو پڑھنے سے رہے ۔
کچھ سال قبل جب ملائشیا کے ایک سائنسدان شیخ مظفر شکور بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن پر گئے تھے تو ملیشین علما کے ایک بورڈ نے خلا میں نماز اور روزے کے حوالے سے ان کے لیے باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کیا تھا اور شیخ صاحب نے اسی پر عمل کرتے ہوئے خلا میں نماز پڑھی تھی۔ سو خلا میں نماز روزے کے قیام کا مسئلہ تو حل ہو گیا ۔۔۔ جب دوسرے سیاروں پر پیش آئے گا تو ان شاء اللہ تب بھی حل ہو جائے گا۔ فی الحال اس زمین پر ہی مسجدیں بھرنے کی فکر کرنا زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
فی الحال یہ مسئلہ درپیش نہیں ۔ روبوٹوں اور مشینوں پر تو نماز روزہ فرض نہیں ۔
۲۰۳۰ سے پہلے پہلے قیاس کیا جا رہا ہے کہ امریکہ یا چین میں سے کوئی انسان مریخ پر پہلی بار اترے گا۔ خیر سانوں کی۔ مسلمان خلابازوں کا نمبر جب لگے گا تو دیکھ لیں گے :)
SpaceX's 1st crewed Mars mission could launch as early as 2024, Elon Musk says | Space
 
جاسم محمد

محفلین
میں نے تو یقین کر لیا تھا کہ انسان نے چاند پر قدم رکھ لیا ہے
بزرگان بتاتے ہیں کہ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلابازوں کی ویڈیو پاکستان میں براہ راست دکھائی گئی تھی۔ بعد میں انہوں نے پاکستان کا ٹور بھی کیا تھا جہاں ان کا بہترین استقبال کیا گیا تھا
10 International celebrities that have visited Pakistan - Global Village Space
 
Top