تعارف تعارف

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی میں کیمسٹری بی ایس آنرز فائنل سمسٹر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا طالب علم ہوں۔اردو پڑھنے کا بہت شوق ہے اور میرے اندر ایک بھوک ہے اردو اور اس سے جڑے لوگوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی ۔خود بھی تھوڑا بہت لکھتا ہوں لیکن مجھے آپ لوگوں سے درگت نہیں بنوانی
آپ کی اجازت سے تھوڑی بنائیں گے۔
آپ کیمسٹری بی ایس آنرز فائنل سب بھول جائیے اور تصور کیجئے کہ آپ نے آج ہی کالج فرسٹ ائیر میں ایڈمشن لیا ہے اوہ ہم آپ سے سینئر ہیں۔پھر دیکھئے زبردستی درگت بنائیں گے۔

آپ کے آنے سے زیادہ ہمیں آپ کے اس محاورے نے شاد کیا۔۔ اسی خوشی میں آپ کے لئے دلی دعا ہے کہ آپ اس اردو محفل کو آباد کئے رکھیں۔
 
آپ کی اجازت سے تھوڑی بنائیں گے۔
آپ کیمسٹری بی ایس آنرز فائنل سب بھول جائیے اور تصور کیجئے کہ آپ نے آج ہی کالج فرسٹ ائیر میں ایڈمشن لیا ہے اوہ ہم آپ سے سینئر ہیں۔پھر دیکھئے زبردستی درگت بنائیں گے۔
/QUOTE]
میں میری درگت بنانے کا ارادہ رکھنے والے سینیئرز کی درگت بنانے میں پورے ڈیپارٹمنٹ میں مشہور ہوں ۔ وہ ایک ہندی فلم کا ڈایئلاگ ہے نا کہ
" میں دِکھتا ہوں شریف اینڈ صوامی ٹائپ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں میری درگت بنانے کا ارادہ رکھنے والے سینیئرز کی درگت بنانے میں پورے ڈیپارٹمنٹ میں مشہور ہوں ۔ وہ ایک ہندی فلم کا ڈایئلاگ ہے نا کہ
" میں دِکھتا ہوں شریف اینڈ صوامی ٹائپ کا ۔۔۔
لیکن صوامی س سے ہوتا ہے آصف میاں
کون سی ہندی فلم۔۔۔۔ نام بتائیے، ہم بھی تو دیکھیں یہ کون سی ہندی فلم ہے جسے دیکھ دیکھ آپ اپنی اردو کی بھوک مٹا رہے۔
اور ہاں پہلے ہی بتا دیں کہ ہماری کسی بات کو دل پہ مت لیجئے گا ،

ہائے اللہ۔۔۔ پھر تو آپ اپنے سینئرز کی درگت بنانے کی منصوبہ بندی میں ہی لگے رہتے ہوں گے۔۔۔
 
[QUOTE="گُلِ یاسمیں, post: 2353471, member: 22985"
ہائے اللہ۔۔۔ پھر تو آپ اپنے سینئرز کی درگت بنانے کی منصوبہ بندی میں ہی لگے رہتے ہوں گے۔۔۔[/QUOTE]
اسکے لئے مجھے منصوبہ بندی کی ضرورت نہیں پڑتی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اسکے لئے مجھے منصوبہ بندی کی ضرورت نہیں پڑتی۔
یعنی کہ احتیاطاً پہلے ہی بنا رکھے ہیں تمام منصوبے۔۔۔ یا فوری طور پر ذہن میں آ جاتے ہوں گے؟

اچھا کوئی ایک واقعہ سنائیے جس کو سُن کر ہم یقین کر لیں کہ آپ واقعی بڑی چیز ہیں جو اپنے سینئرز کی درگت بنا سکے۔
 
لیکن صوامی س سے ہوتا ہے آصف میاں
کون سی ہندی فلم۔۔۔۔ نام بتائیے، ہم بھی تو دیکھیں یہ کون سی ہندی فلم ہے جسے دیکھ دیکھ آپ اپنی اردو کی بھوک مٹا رہے۔
اور ہاں پہلے ہی بتا دیں کہ ہماری کسی بات کو دل پہ مت لیجئے گا ،

ہائے اللہ۔۔۔ پھر تو آپ اپنے سینئرز کی درگت بنانے کی منصوبہ بندی میں ہی لگے رہتے ہوں گے۔۔۔
بھلے صوامی ہے یا سوامی اور ہندی فلم سے آپ جیسے صاحِبِ علم لوگ اردو کی بھوک مٹاتے ہونگے
میری باتوں کو کسی نے گستاخی سمجھا تو وہ اسکے اپنے دماغ کا خلل ہوگا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھلے صوامی ہے یا سوامی اور ہندی فلم سے آپ جیسے صاحِبِ علم لوگ اردو کی بھوک مٹاتے ہونگے
میری باتوں کو کسی نے گستاخی سمجھا تو وہ اسکے اپنے دماغ کا خلل ہوگا
ہر گز نہیں سمجھتے گستاخی۔۔۔ کیونکہ ہم اچھے سے جانتے ہیں کہ جو ہانڈی میں ہو وہی نکلتا ہے۔
اردو غلط لکھنے میں ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے بیٹا۔۔۔ ایک دوسر ے کی املا کی نشاندہی کرنا اردو زبان کا قرض ہے ہم پر۔
 
یعنی کہ احتیاطاً پہلے ہی بنا رکھے ہیں تمام منصوبے۔۔۔ یا فوری طور پر ذہن میں آ جاتے ہوں گے؟

اچھا کوئی ایک واقعہ سنائیے جس کو سُن کر ہم یقین کر لیں کہ آپ واقعی بڑی چیز ہیں جو اپنے سینئرز کی درگت بنا سکے۔
ایک واقعہ ہے جو ایک فی میل سینیئر کے ساتھ پیش آیا ۔میرا یونیورسٹی میں پہلا دن تھا مجھے کلاس روم کے فرنٹ ڈیسک پہ درگت بنانے کے لئے کھڑا کر دیا گیا میں ادب سے درگت بنوا رہا تھا کہ ایک محترمہ نے چھیڑ چھاڑ کی اور پھر
بقول شاعر
؏ میں اس کے بعد کے قصے یہاں لکھنے سے قاصر ہوں
 
ہر گز نہیں سمجھتے گستاخی۔۔۔ کیونکہ ہم اچھے سے جانتے ہیں کہ جو ہانڈی میں ہو وہی نکلتا ہے۔
اردو غلط لکھنے میں ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے بیٹا۔۔۔ ایک دوسر ے کی املا کی نشاندہی کرنا اردو زبان کا قرض ہے ہم پر۔
اوہ تبھی آپ نے شروع میں کہا کہ ہماری باتوں کو دل پہ مت لیجیے گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک واقعہ ہے جو ایک فی میل سینیئر کے ساتھ پیش آیا ۔میرا یونیورسٹی میں پہلا دن تھا مجھے کلاس روم کے فرنٹ ڈیسک پہ درگت بنانے کے لئے کھڑا کر دیا گیا میں ادب سے درگت بنوا رہا تھا کہ ایک محترمہ نے چھیڑ چھاڑ کی اور پھر
بقول شاعر
؏ میں اس کے بعد کے قصے یہاں لکھنے سے قاصر ہوں
یہ تو پھر آپ کی درگت بنی نا۔

جی بالکل لکھئے گا بھی مت ۔ نہ بقول شاعر اور نہ بوجہ اصولِ اردو محفل
 
آپ کی اس بات سے میرے ایک دوست کی بات یاد آ گئی لیکن بوجہ اصولِ اردو محفل ایک بار پھر لکھنے سے قاصر ہوں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی اس بات سے میرے ایک دوست کی بات یاد آ گئی لیکن بوجہ اصولِ اردو محفل ایک بار پھر لکھنے سے قاصر ہوں
اللہ توبہ۔۔۔ لکھنے سے قاصر ہوں کہیں آپ کا تکیہ کلام تو نہیں؟
یا پھر آپ کی زندگی کے زیادہ تر واقعات اسی قاصر کے گرد گھومتے ہیں۔ احتیاط کیا کیجئے۔ آپ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔مُلک کا کل ہیں۔
 
مجھے اندازہ تھا آپ نے یہی کہنا ہے
 
اتنی نہ کتنی۔۔۔غلطی تو غلطی ہوتی نا۔۔چاہے چھوٹا کرے یا بڑا۔ اصلاح ضروری ہوتی ہے
لیکن ہمارے معاشرے میں اصلاح کا حق صرف بڑوں کے پاس ہوتا ہے ۔ چھوٹا اصلاح کرے تو اسے اصلاح نہیں گستاخی خیال کیا جاتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن ہمارے معاشرے میں اصلاح کا حق صرف بڑوں کے پاس ہوتا ہے ۔ چھوٹا اصلاح کرے تو اسے اصلاح نہیں گستاخی خیال کیا جاتا ہے
بڑے اپنے تجربات کی روشنی میں بتاتے ہیں یا اصلاح کرتے ہیں۔ لیکن ضروری نہیں کہ چھوٹے ہمیشہ غلط ہوں۔ چھوٹوں سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
ہم نے کافی کچھ سیکھا چھوٹوں سے۔
 
Top