اوراد و اذکار سے متعلق ضروری گزارشات

اس لڑی میں پوسٹ کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل گزارشات پر بھی غور کرلیجیے

. اوراد و اذکار زبان سے ادا کرنے کے لیے ہیں ۔دسیوں مرتبہ کاپی پیسٹ کردینے سے نہ پڑھنے کا ثواب ملے گا اور نہ لکھنے کا۔
۔ ایک دن میں کسی بھی ذکر کو ایک مرتبہ لکھ کر اپنی اسی پوسٹ کو سو مرتبہ پڑھ لیجیے، زیادہ ثواب ملے گا۔
۔ ایک وقت میں ایک سے زیادہ کاپی پیسٹ کیے گئے مراسلے حذف کردئیے جائیں گے
۔ کاپی پیسٹ کے عمل کا کسی مذہبی کتاب میں ثواب نہیں لکھا۔
۔ قرآن و حدیث سے عربی عبارت لکھتے وقت بہت احتیاط کے ساتھ ہجے اور زیر زبر پیش وغیرہ چیک کیجیے۔
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
ایک آسان حَل یِہ ہے کہ جِن لڑیوں میں صرف کاپی پیسٹنگ چل رہی ہے اُنہیں قُفل لگا دیں اور جِن لڑیوں میں نئی اپ ڈیٹس آتی ہوں، اُنہیں چلنے دیں جیسا کہ قرآنی آیات یا احادیث وغیرہ۔
 
شمشاد

لائبریرین

قفل لگانے سے کیا ہوگا، کوئی نہ کوئی رکن نئی لڑی شروع کر دے گا۔ آپ کتنی لڑیوں کو مقفل کریں گے۔

خلیل بھائی نے بالکل صحیح گائیڈ لائین دی ہے۔ اب ان پر عمل کرنا یا نہ کرنا رکن کی اپنی ذمہ داری ہے۔

مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ دیر سے ہی سہی، انتظامیہ نے نوٹس تو لیا۔
 
ایک لڑی میں ہزاروں مرتبہ ایک ہِی مراسلہ آئے گا تو اُس لڑی کو مُقفل کرنے کے سِوا کیا آپشن بچتا ہے؟ یہی وجہ ہے کہ کئی لڑیوں کو پہلے ہی قفل لگ چکا ہے یا تو پھر اُن کو بھی غیر مقفل کر دیا جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بابا جی لڑی مقفل کرنا اس مسئلہ کا حل نہیں۔ انتظامیہ کو کچھ اور سوچنا چاہیے۔

کہ ایک رکن متعلقہ لڑی میں ایک دن میں صرف ایک ہی دفعہ پوسٹ کر سکتا ہے۔

آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ اگر آگے پیچھے دو مراسلے پوسٹ کئے جائیں تو دوسرا مراسلہ پوسٹ نہیں ہوتا اور نوٹس آ جاتا ہے کہ ابھی اتنے سیکنڈ ٹھہر جائیں، سو اسی طرح کی کوئی ایپ بنا کر ان لڑیوں کو پابند کیا جا سکتا ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
اس لڑی میں پوسٹ کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل گزارشات پر بھی غور کرلیجیے

. اوراد و اذکار زبان سے ادا کرنے کے لیے ہیں ۔دسیوں مرتبہ کاپی پیسٹ کردینے سے نہ پڑھنے کا ثواب ملے گا اور نہ لکھنے کا۔
۔ ایک دن میں کسی بھی ذکر کو ایک مرتبہ لکھ کر اپنی اسی پوسٹ کو سو مرتبہ پڑھ لیجیے، زیادہ ثواب ملے گا۔
۔ ایک وقت میں ایک سے زیادہ کاپی پیسٹ کیے گئے مراسلے حذف کردئیے جائیں گے
۔ کاپی پیسٹ کے عمل کا کسی مذہبی کتاب میں ثواب نہیں لکھا۔
۔ قرآن و حدیث سے عربی عبارت لکھتے وقت بہت احتیاط کے ساتھ ہجے اور زیر زبر پیش وغیرہ چیک کیجیے۔
سلام
سر آپ کے پاس اختیار ہے
مگر صرف ایک عرض ہے چاہے تو اس مراسلے کو delete کر دیجیے گا
کس عمل کا ثوابِ ملے گا اور کس کا نہیں یہ بندے اور خدا کا معاملہ ہے
کاپی پیسٹ کا ثواب ہے یا نہیں دونوں باتیں ہی کتاب میں نہیں لکھی ہیں. لہٰذا آپ کا نکالا ہوا نتیجہ غلط بھی ہوسکتا ہے
مدیریت اور ویبسائٹ کے تقاضوں کو دین سے نہ جوڑیئے، انہیں الگ الگ ہی رہنے دیجیے. کیونکہ کہیں ہم نیتوں کو judge کرنے والے نہ بن جائیں
دوبارہ کہوں گا کہ آپ جیسا کہیں گے ہمیں دل سے قبول ہوگا. جزاک اللہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں خلیل بھائی کی بات اتفاق کرتا ہوں۔
کاپی پیسٹ کی بھرمار سے دین کی خدمت نہیں کی جا رہی اور نا ہی کسی کی معلومات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
میری تجویز ہوگی کہ ایک دھاگہ آج کا ذکر کے عنوان سے شروع کرکے اسی میں تمام درود و اذکار کی گنجائش پیدا کی جائے۔ اس طرح غیر ضروری repetition کی بھرمار سے بچا جا سکتا ہے۔
 
فہد مقصود

محفلین
جزاکم اللہ خیراً کثیراً واحسن الجزاء

اراکینِ انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اس مسئلے کی جانب توجہ دی۔ مذہبی کام میں "سپیمنگ" کی مشابہت اختیار کرنا مناسب نہیں ہے۔ شرکاء محفل نے بہت اچھی تجاویز پیش کی ہیں۔ فیصلہ کرنے اور پالیسی بنانے کا اختیار انتظامیہ کے پاس ہے۔ انتظامیہ سے التماس ہے کہ ان تجاویز پر بھی غور کریں۔

بہت نوازش۔
 
اس لڑی میں پوسٹ کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل گزارشات پر بھی غور کرلیجیے

. اوراد و اذکار زبان سے ادا کرنے کے لیے ہیں ۔دسیوں مرتبہ کاپی پیسٹ کردینے سے نہ پڑھنے کا ثواب ملے گا اور نہ لکھنے کا۔
۔ ایک دن میں کسی بھی ذکر کو ایک مرتبہ لکھ کر اپنی اسی پوسٹ کو سو مرتبہ پڑھ لیجیے، زیادہ ثواب ملے گا۔
۔ ایک وقت میں ایک سے زیادہ کاپی پیسٹ کیے گئے مراسلے حذف کردئیے جائیں گے
۔ کاپی پیسٹ کے عمل کا کسی مذہبی کتاب میں ثواب نہیں لکھا۔
۔ قرآن و حدیث سے عربی عبارت لکھتے وقت بہت احتیاط کے ساتھ ہجے اور زیر زبر پیش وغیرہ چیک کیجیے۔
 
اس لڑی میں پوسٹ کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل گزارشات پر بھی غور کرلیجیے

. اوراد و اذکار زبان سے ادا کرنے کے لیے ہیں ۔دسیوں مرتبہ کاپی پیسٹ کردینے سے نہ پڑھنے کا ثواب ملے گا اور نہ لکھنے کا۔
۔ ایک دن میں کسی بھی ذکر کو ایک مرتبہ لکھ کر اپنی اسی پوسٹ کو سو مرتبہ پڑھ لیجیے، زیادہ ثواب ملے گا۔
۔ ایک وقت میں ایک سے زیادہ کاپی پیسٹ کیے گئے مراسلے حذف کردئیے جائیں گے
۔ کاپی پیسٹ کے عمل کا کسی مذہبی کتاب میں ثواب نہیں لکھا۔
۔ قرآن و حدیث سے عربی عبارت لکھتے وقت بہت احتیاط کے ساتھ ہجے اور زیر زبر پیش وغیرہ چیک کیجیے۔
متفق
 
اس ضمن میں ایک اور توجہ
کوشش کیا کیجیے کہ ایک وقت میں اس زمرہ کی 2، 3 لڑیوں میں پوسٹ کیجیے۔ تاکہ سرورق پر متنوع عنوانات موجود رہیں۔ ایک ہی وقت میں تمام اذکار میں پوسٹ کرنے سے باقی تمام مواد سرورق سے ہٹ جاتا ہے۔ یہ توجہ تمام زمرہ جات کے لیے بھی ہے، مگر زیادہ اسی زمرہ میں ہوتا ہے، تو یہاں توجہ دلائی جا رہی ہے۔

آپ دن کے مختلف اوقات میں آکر 2،3 لڑیوں میں پوسٹ کیجیے۔ تمام اذکار پڑھ لیجیے، لیکن پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیے۔
جزاکم اللہ خیر
 
ماہی احمد

لائبریرین
یہ بھی تو ممکن ہے کسی میمبر نے اپنے لئیے اذکار پڑھ لئیے ہوں تمام لیکن لڑی میں صبح کے وقت ایک بار پوسٹ کر دینے اور لڑی کو سرورق پر لانے کا مقصد ہی یہ ہو کہ کسی اور کی بھی نظر سے گزر جائے وہ دعا اور وہ بھی پڑھ لے۔۔۔۔ مطلب یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ تو نہیں ہے۔۔۔۔ میرا لڑیوں کو اوپر لانے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ شاید کسی کی نگاہ سے گزر جائے اور بھی پڑھ لے۔۔۔۔
اب یہ جج کرنا تو کسی کے لئیے بھی ممکن نہیں کہ کون صرف کاپی پیسٹ کر رہا ہے اور کون صرف پڑھ رہا ہے اور کون کاپی پیسٹ کر کے پڑھ رہا۔۔۔۔ ان معاملات کو یوں ہی چلنے دیجیے۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ یہ اتنا متنازعہ مسئلہ نہیں ہے۔۔۔۔
مطلب کیا اس چیز سے کوئی سرور کے مسائل جنم لیتے ہیں کہ کوئی لڑی حد سے لمبی ہو جائے؟؟؟ اگر ہاں تو یقیناً اس پر ایکشن لینا چاہئیے۔۔۔ اگر نہیں تو پھر اسے چھوڑ دیں جیسے ہے۔۔۔۔ کم از کم کوئی برا کام تو نہیں ہو رہا نا۔۔
 
صبح صبح کے وقت محفل پر ایکٹوٹی کم ہوتی ہے لیکن جوں ہی ایکٹوٹی شروع ہوتی ہے تمام لڑیاں آٹومیٹکلی نیچے چلی جاتی ہیں۔۔۔۔ پھر سارا دن اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے کام۔۔۔۔ آپ سب بہتر جانتے ہیں لیکن یہ میری رائے تھی کہ اس چیز کو ایسے ہی رہنے دیا جائے۔۔۔۔۔
 
یہ توجہ ایک مشورہ ہے، اگر کوئی عمل نہ بھی کرے تو کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ مگر خیال رکھا جائے تو بہتر ہے۔ :)
 
یہ بھی تو ممکن ہے کسی میمبر نے اپنے لئیے اذکار پڑھ لئیے ہوں تمام لیکن لڑی میں صبح کے وقت ایک بار پوسٹ کر دینے اور لڑی کو سرورق پر لانے کا مقصد ہی یہ ہو کہ کسی اور کی بھی نظر سے گزر جائے وہ دعا اور وہ بھی پڑھ لے۔۔۔۔ مطلب یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ تو نہیں ہے۔۔۔۔ میرا لڑیوں کو اوپر لانے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ شاید کسی کی نگاہ سے گزر جائے اور بھی پڑھ لے۔۔۔۔
اب یہ جج کرنا تو کسی کے لئیے بھی ممکن نہیں کہ کون صرف کاپی پیسٹ کر رہا ہے اور کون صرف پڑھ رہا ہے اور کون کاپی پیسٹ کر کے پڑھ رہا۔۔۔۔ ان معاملات کو یوں ہی چلنے دیجیے۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ یہ اتنا متنازعہ مسئلہ نہیں ہے۔۔۔۔
مطلب کیا اس چیز سے کوئی سرور کے مسائل جنم لیتے ہیں کہ کوئی لڑی حد سے لمبی ہو جائے؟؟؟ اگر ہاں تو یقیناً اس پر ایکشن لینا چاہئیے۔۔۔ اگر نہیں تو پھر اسے چھوڑ دیں جیسے ہے۔۔۔۔ کم از کم کوئی برا کام تو نہیں ہو رہا نا۔۔
پوسٹ کرنے سے منع نہیں کیا۔ ضرور پوسٹ کرے، بس مختلف اوقات میں پوسٹ کرتے رہیں۔ :)
 
میرا خیال ہے کہ یہ اتنا متنازعہ مسئلہ نہیں ہے۔۔۔۔
بات متنازعہ ہونے کی نہیں ہے۔
دراصل اکثر محفلین لاگ ان ہو کر سرورق پر موجود ایکٹیویٹی کو ہی دیکھتے ہیں۔ اور سرورق پر یکسانیت کی وجہ سے فعالیت میں کمی آ جاتی ہے۔ یا یوں کہیے کہ بہت سے نئے افراد یا کم شرکت کرنے والے افراد وہیں سے واپس ہو لیتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے اذکار کو محفل پر کاپی پیسٹ کرکے پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ ہاں یہ کہ محفل پر اذکار کی ترغیب دی یا لی جا سکتی ہے کہ کون کون سے اذکار کو اپنے معمول میں شامل کیا جائے۔

یہ بات البتہ ٹھیک ہے کہ محفل میں اذکار دیکھ کر انسان کو ذکر کا خیال آجا تا ہے یا یہ کہ کوئی شخص اپنے معمول کو فراموش کر بیٹھتا ہے تو اُسے یاد آ جاتا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
یہ بات آج تک ہماری سمجھ میں نہیں آئی کہ ایک ہی آیت یا دعا کو سینکڑوں صفحات میں کاپی پیسٹ کرنے کا کیا مقصد ہے؟؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ بات آج تک ہماری سمجھ میں نہیں آئی کہ ایک ہی آیت یا دعا کو سینکڑوں صفحات میں کاپی پیسٹ کرنے کا کیا مقصد ہے؟؟؟

غالباً لوگ اسے کاپی اور پیسٹ کرکے پڑھتے ہیں، اور پھر پوسٹ کر دیتے ہیں۔
اور اس طرح وہ لڑی اوپر آ جاتی ہے تو دوسرے لوگوں کو اس کے پڑھنے کی ترغیب ملتی ہے۔
اس طرح دیکھا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 
Top