تعارف ناچیز کا کیا تعارف۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا نام عبدالروؤف ہے میری پیدائش 20 اکتوبر 1979 میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی گو کہ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی مگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے میں نے لندن کا قصد نہیں کیا کیونکہ چند وجوہات کی بنا پر اس کی نوبت ہی نہیں آئی :)
گوگل میاں کا بے حد شکر گزار ہوں جس سے میں نے ایک شعر کے ڈھونڈنے میں مدد کیا لی کہ گوگل میاں نے مجھے اردو محفل کا راستہ دکھا دیا۔ وہ دن تھا یا آج کا دن محفل سے الفت و محبت میں اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ محفل کے اساتذہ ہوں یا مجھ جیسے طالب علم سب میں الفت و محبت کا تعلق دیکھ کر دل مزید کھنچتا چلا جاتا ہے۔ یوں تو مجھے محفل کا رکن ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے تقریباً محفل کے ارکان سے واقفیت ہو چکی ہے مگر میں نے محمداحمد بھائی کے حکم پر تعارف فورم میں تعمیلِ فرمان کی غرض سے تعارف پیش کر دیا،
تاکہ سند رہے :LOL:

وعلیکم السلام عبدالرؤوف بھائی!

بہت محبت ہے آپ کی آپ نے اس خاکسار کی بات رکھی۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ بلاشبہ آپ محفل میں ایک اچھا اضافہ ہیں یہ بات ہم کسی اور لڑی میں بھی کہہ سکتے تھے لیکن تعارف کی لڑی میں اس لئے کہا کرتے ہیں کہ بعد میں بوقتِ ضرورت یہ کہہ سکیں کہ وہ تو ہمارا ابتدائی تجزیہ تھا۔ :) :) :)

خوش رہیے۔ :in-love:
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے یہ تعارفی لڑیاں مراسلے بڑھانے کا اچھا ذریعہ ہے۔۔۔۔ جیسے پرائیویٹ ادارے آمدن بڑھانے کا۔۔۔۔ :sneaky:

مراسلے بڑھانے کے لئے تو الف ب کا کھیل ہی کافی ہے۔ :)

باتوں کے لئے شکوہء موسم ہی بہت ہے
کچھ اور کسی سے نہ کہا کر نہ سنا کر

رئیس فروغ​
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اردوشعر و ادب سے کیسے راہ و رسم ہوئی آپ کی؟
بچپن میں شعر کی کچھ خاص سمجھ تو نہیں تھی مگر پھر بھی شعر ہمیشہ ہی کانوں کو بھلا لگتا تھا پھر اس شعر و ادب کے شوق میں خاص حصہ میرے ماموں کا ہے جو علامہ اقبال کے دیوانے تھے جنہیں شکوہ، جواب شکوہ ازبر تھا
شاید کچھ خبط میرے لاشعور میں بھی تھا کیونکہ میرے ذہن میں ایسے خیالات آتے رہتے تھے جسے کسی مناسب طریق میں بیان کرنے کی مجھ میں قدرت نہ تھی۔ (میں عروض سے تو بالکل ہی نا آشنا تھا یہ تو اردو محفل میں آ کر عروض سے جان پہچان ہوئی ہے) لیکن میں اس کے باوجود کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا تھا
 

محمداحمد

لائبریرین
بچپن میں شعر کی کچھ خاص سمجھ تو نہیں تھی مگر پھر بھی شعر ہمیشہ ہی کانوں کو بھلا لگتا تھا پھر اس شعر و ادب کے شوق میں خاص حصہ میرے ماموں کا ہے جو علامہ اقبال کے دیوانے تھے جنہیں شکوہ، جواب شکوہ ازبر تھا
شاید کچھ خبط میرے لاشعور میں بھی تھا
شکوہ جواب شکوہ تک تو یہ میری ہی کہانی ہے۔ بس یہ کہ مجھے ماموں کا کردار بھی خود ہی ادا کرنا پڑا۔ :)
کیونکہ میرے ذہن میں ایسے خیالات آتے رہتے تھے جسے کسی مناسب طریق میں بیان کرنے کی مجھ میں قدرت نہ تھی۔
میرے ذہن میں تو اب بھی ایسے خیالات آتے رہتے ہیں۔ :)
لیکن میں اس کے باوجود کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا تھا
اچھی بات ہے۔
لکھا کریں اور محفل میں شامل بھی کیا کریں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے عنوان میں تضاد ہے
اپنے آپ کو ناچیز کہنا
اور اپنا تعارف بھی کروانا
:)
بات تو سچ ہے مگر "تعارف" تعریف و توصیف کے معنوں میں نہیں بلکہ محض پہچان کے معنوں میں ہے کیونکہ یہ بھی خلاقِ اعظم کی خلاقی کا مظہر ہے کوئی کتنا ہی عام ہو مگر ان میں تمیز کے اسباب پیدا کیے ہوئے ہیں :)
 
Top