جو بویا ہے وہ کاٹنا تو پڑے گا

الف نظامی

لائبریرین
کپتان نے اپنا عُروج دیکھ لِیا ہے میری نظر میں، اب اُسے چلے جانا چاہیے۔ حکُومت اُس کے بس کا روگ نہیں۔ ضِدی فرد اِس نظام میں چل نہیں سکتا۔
اگر عمران خان چوہدری شجاعت حسین سے مشاورت کرے تو اس کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے نقطہ نگاہ سے سوال بس ایک ہی رہ جاتا ہے۔ اور وہ یہ کہ کیا عمران خان کے پاس مولانا کو بے اثر کرنے کا کوئی گر ہے ؟
تو سیدھا سا جواب یہ ہے کہ عمران خان کا سب سے طاقتور ہتھیار نیب ہے۔ اور یہی ہتھیار مولانا کے خلاف مکمل بے کار ہے۔

عمران خان آٹھ سال تک مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل کہتے رہے مگر انہیں وزیر اعظم بنے ڈھائی سال ہوگئے اور ہم نے اب تک عمران خان کی جانب سے مولانا پر ڈیزل کا کوئی کیس قائم ہوتے نہیں دیکھا۔

وہ سب کو نیب سے رگڑا لگوا چکے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف کوئی ڈیزل کیس شروع نہ کرسکے ؟

صاف عیاں ہے کہ مولانا کے خلاف ان کے تمام الزامات بے بنیاد تھے۔ آج وزیر اعظم ہونے کے باوجود وہ ان پر کرپشن کا کوئی کیس ثابت کرنا تو درکنار مقدمہ تک قائم کرنے میں ناکام ہیں۔

اس اخلاقی برتری کے ہوتے مولانا فضل الرحمن کو عمران خان سے کوئی خطرہ نہیں۔ خطرہ عمران خان کو مولانا سے لاحق ہے۔
 
بابا-جی

محفلین
جاسم مِیاں، وُہ ہل گئے ہیں، اُن سے جا کر مِل گئے ہیں۔ کپتان کو ہٹانے کے گیم پلان پر مذاکرات جاری ہیں۔ کپتان فارن فنڈنگ سے جائے گا، اِن ہاؤس چینج سے، یا پھر خُود استعفیٰ دے گا، یِہ دیکھنا باقی ہے۔
 
ان ہاوس چینج میں شاہ محمود قریشی مضبوط امیدوار ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
جاسم مِیاں، وُہ ہل گئے ہیں، اُن سے جا کر مِل گئے ہیں۔ کپتان کو ہٹانے کے گیم پلان پر مذاکرات جاری ہیں۔ کپتان فارن فنڈنگ سے جائے گا، اِن ہاؤس چینج سے، یا پھر خُود استعفیٰ دے گا، یِہ دیکھنا باقی ہے۔
ان میں سے کچھ بھی ہوا تو کپتان خود پی ڈی ایم میں شامل ہو کر پوری خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت کا دھڑن تختہ کر دے گا
 
Top