سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آورکزئی

محفلین
ElKu6J_XIAEU1iF
 
جاسم محمد

محفلین
ایک نانی تھی دیوانی سی
‏ فوجیوں پہ وہ مرتی تھی
‏نظریں جھکا کر شرما کے
‏تقریریں کیا کرتی تھی
‏چوری چوری چپکے چپکے
‏ باجوہ سے ملا کرتی تھی
‏ کچھ لینا تھا شاید اس کو
‏ جانے کس سے ڈرتی تھی
‏ووٹ کی عزت کے بہانے لگا کر
‏وہ این آر او مانگا کرتی تھی
 
آورکزئی

محفلین
ایک نانی تھی دیوانی سی
‏ فوجیوں پہ وہ مرتی تھی
‏نظریں جھکا کر شرما کے
‏تقریریں کیا کرتی تھی
‏چوری چوری چپکے چپکے
‏ باجوہ سے ملا کرتی تھی
‏ کچھ لینا تھا شاید اس کو
‏ جانے کس سے ڈرتی تھی
‏ووٹ کی عزت کے بہانے لگا کر
‏وہ این آر او مانگا کرتی تھی

ایک پیرنی تھی دیوانی سی۔۔۔
باقی جاسم صاحب خود سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کیا لکھا جاسکتا ہے
 
یاسر حسنین

محفلین
خالد محمود چوہدری
جناب مضحکہ خیز کا مطلب زیادہ مزاحیہ ہر گز نہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے مراسلہ بھیجنے والے نے چول ماری ہے جبکہ یہ چوَل میں نے نہیں ن لیگ کے ورکرز نے ماری ہے۔ میرا قصور اتنا ہے کہ میں نے صرف مزاح کی خاطر شیئر کی ہے۔ لہٰذا مہربانی فرما کر اپنی یہ ریٹنگ واپس لیں۔
 
یہاں ریٹنگ اسی کو دی گئی ہے جس نے یہ چول ماری ہے آپ کو نہیں
 
یاسر حسنین

محفلین
یہاں ریٹنگ اسی کو دی گئی ہے جس نے یہ چول ماری ہے آپ کو نہیں
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ ریٹنگ میرے کھاتے میں پڑ رہی ہے۔ اور میں چاہ کر بھی اس مراسلے کو حذف نہیں کر سکتا۔ خیر وعدہ رہا آئندہ میں آپ کے سامنے نہیں آؤں گا۔ سلاما لیکم
 
یہ کیا مذاق ہے؟ وزیر اعظم تو ۲ سال سے سلیکٹڈ تھا۔ اب کیا اچانک سویلین بالا دست حکمران بن گیا ہے :)
ہمیں ٹیگ کرنے کا شکریہ لیکن جواب آپ کے پاس بھی ہے۔ اپوزیشن کو طاقت کے زور پر پہیلیوں میں بات کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ ہاتھی کبھی نہیں بھولتا۔ محترمہ فاطمہ جناح، بھٹو، زرداری، نواز شریف۔۔۔۔۔ یہ فہرست مزید بڑھ سکتی ہے۔ آپ خود ہی بتائیے کہ جب کہ فاضل مقرر نے ایوان میں اپنی تقریر میں کسی کا نام نہیں لیا, حکومت وقت کو الزام دیا، لیکن بقول شاعر

وہیں لگی ہے جو نازک مقام ہیں دل دل کے

یوتھیے تو یہ کہہ کر فارغ ہوگئے کہ اپوزیشن تو کہتی تھی نیازی صاحب سیلیکٹڈ ہیں پھر ان پر الزام کیسا؟ یعنی خود ہی مان لیا کہ نیازی صاحب صرف کٹھ پتلی ہیں۔ ادھر وہ جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں کیوں جز بز ہوئے؟

دیکھا آپ نے پہیلی کہنے کا فائدہ، اور براہِ راست نام لینے کا نقصان؟
 
آنکھوں پر بغض کی پٹی ہو تو واضع ملک دشمنی بی نظر نہیں آتی
 
جاسم محمد

محفلین
آپ خود ہی بتائیے کہ جب کہ فاضل مقرر نے ایوان میں اپنی تقریر میں کسی کا نام نہیں لیا, حکومت وقت کو الزام دیا
انتہائی مزاحیہ ایاز صادق نے اپنی تقریر میں آرمی چیف کا نام لے کر کہا تھا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں، پسینہ چھوٹ رہا تھا۔ اگر ہدف صرف حکومت تھا تو ان کا نام لینے کی کیا ضرورت تھی :)
 
بابا-جی

آرمی چیف کا نام شاہ محمُود قریشی کب سے پڑ گیا؟
 
جاسم محمد

محفلین
آرمی چیف کا نام شاہ محمُود قریشی کب سے پڑ گیا؟
چیف آف آرمی اسٹاف تشریف لائے۔ پیر کانپ رہے تھے، پسینے ماتھے پر تھے۔ اور ہم سے شاہد محمود قریشی نے کہا۔۔۔
لوگ بیوقوف نہیں ہیں۔ اگر صرف حکومت ہدف ہوتی تو آرمی چیف کا ذکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ :)
 
یِہ تو وُہی بات ہوئی کہ اٹھو مت، بیٹھو یا پھر اٹھو، مت بیٹھو۔ ھاھاھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top