ونڈو انسٹالیشن میں مدد چاہیے

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم

اک مدد درکار ہے

میری ونڈوز اوریجنل نہیں تھیں، key کو میں اپلائی نہیں کر سکی. اب سوچا کہ سسٹم کی ونڈوز دوبارہ کرلیتی ہوں. میں نے drives کو فارمیٹ اور ڈیلیٹ دونوں کردیا ..اس کے بعد انسٹالیشن میں یہ والا ایرر آنے لگا

he error 0x80070017 translates to "CRC Error" which means that the files that are being copied from the disk are not making it to the hard drive with the same structure, meaning that the "original" files on the disk are being modified/changed/corrupted while being copied to the "destination" location on your hard .

میں نے ہارڈ ڈسک کا diagnostic test چلایا، چھوٹا بھی اور مکمل: دونوں ٹیسٹ مکمل ٹھیک تھے جس سے یہ تسلی ہوئی کہ ہارڈ وئیر ایشو نہیں ہے

میں نے پھر ونڈوز کی ہارڈ ڈسک کو پھر سے partition کیا، جیسا کہ اس ایرر میں بتایا گیا تھا ...
اس کے بعد بھی ونڈو انسٹال کی، مگر یہی ایرر آیا

Bios کیا ہوتی ہیں؟
Boot کسے کہتے ہیں؟

یہ ٹرم مجھے تفصیل سے سمجھا دیں ... مجھے جتنے درپیش مسائل یا امکانات ہو سکتے ہیں وہ بتا دیجیے. یہ ایرر ونڈوز 7 کی انسٹالیش میں آتا جبکہ ونڈو 8کو انسٹال تو شروع ہی نہیں ہوتی اور یہ ایرر آجاتا ہے

Error 0xc00000e9 encountered in Windows 8.1.
 
زمرہ پروگریمنگ کچھ درست معلوم نہیں ہو رہا اس مسئلے کے لیے، خیر یہ انسٹال کرنے کی کوشش یو ایس بی کے ذریعے کی ہے آپ نے؟
 
آخری تدوین:
کچھ کہنا مشکل ہے چوں کہ variables بہت زیادہ ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ لائسنس کے حوالے سے آپ کو مسائل کیوں درپیش تھے اور اب کیا ان کا ازالہ ہو چکا ہے کہ نہیں۔
 

نور وجدان

لائبریرین

نور وجدان

لائبریرین
روفوز (rufus) ڈائن لوڈ کر کے استعمال کر لیں امیج کو یو ایس بی پر برن کر کے اس سے بوٹ کرا کے انسٹال کر لیں ۔ کافی سہل ہے ۔
ایسا ہی کیا تھا مگر میں burn کر نہیں سکی ... مجھے ابھی تک یہ علم نہیں ہوا کہ مسئلہ ہے کیا؟
 

نور وجدان

لائبریرین
امیج کس فارمیٹ میں ہے ؟
آئی ایس او فائل کو سیلیکٹ کر لیں وہ یو ایس بی کو بوٹیبل بنا دے گا ۔
مجھے طریقہ کار نہیں آتا. پرانی بات ہے شاید دو سال پرانی جب اسکو یوز کرنا چاہا. اب تو لیپ ٹاپ ہی بند ہے تو کیا ونڈوز ڈاونلوڈ کروں ... اور یہ میں کر بھی لوں کسی نہ کسی طرح تب بھی یہ یقین نہیں کہ مسئلہ حل ہو جائے گا.
 

نور وجدان

لائبریرین
میں نے پھر ونڈو ایٹ انسٹال کرنے کی کوشش کی. انسٹالیشن شروع ہوگئی مگر بعد میں یہ لکھا ہوا آیا

Windows can not find the microsoft software liscence terms. Make sure installation sources are valid and restart the installation
 
نئے سرے سے مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ سے ونڈوز کی ISO فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔ rufus کی مدد دے بوٹ ایبل یو ایس بی بنائیں اور اس کی مدد سے انسٹال کر لیں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
ونڈوزانسٹال ہوگئیں ہیں. آپ سب کا بہت شکریہ.
میں کل سےwifi drivers دیکھ رہی ہوں، وائرلیس انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرنا ہے. کیا کوئی ٹھیک ڈرائیور کا لنک دے سکتا ہے؟ ونڈو 7 کے لیے dell inspirion 15 3521
 

سید عاطف علی

لائبریرین

نور وجدان

لائبریرین
ڈیل کے ہر لیپ ٹاپ پر ایک سروس ٹیگ ہوتا ہے ( نیچے کی طرف ) ۔ اس کے مطابق سرچ کر کے دیکھیے۔
میں نے اسی طرح ٹیگ کے مطابق انسٹالیشن سے پہلے تمام ڈرائیورز ڈاونلوڈ کرلیے تھے. اب موبائل سے دیکھ رہی ہوں مگر کام نہیں ہو پارہا ہے
 
Top